DailyNewsOverseas news

France; A seminar is held at the Embassy of Pakistan in Paris on the occasion of Solidarity Kashmir Day

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان پیرس میں ایک سیمینار

پیرس۔ نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم , زاہد مصطفیٰ اعوان۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان پیرس میں ایک سیمینار اور خصوصی فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔پیرس میں آج ہونے والی اس تقریب جس کا موضوع ”انسان بغیر انسانی حقوق“ تھا سے جناب جین برنارڈ سمپاستوس فرانسیسی قومی اسمبلی میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے صدر ہیں نے خطاب کیا۔ اس تقریب سے معروف فرانسیسی سکالر، پروفیسر اینی کریگر کرینیکی نے بھی خطاب کیا۔جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے اپنے ابتدائی خطاب میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کرتا ہے اور یقین دلاتا ہے کہ وہ کشمیروں کے ساتھ اپنی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہمیشہ ان کے قانونی حقوق اور خودمختاری کیلئے اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔ اس موقع پر صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کا پیغام بھی پڑھ کر سنائے گئے۔
جناب جین برنارڈ سمپاستوس نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ستر سالہ پرانا ہے اور اب تک ہزاروں افراد کی ہلاکت کا باعث بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سال 5اگست کوبھارت کی جانب سے کی جانے والی غیر قانونی کارروائی نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے فریقین اور عالمی برادری کو دنیا کے قدیم ترین تنازعہ کو پر امن طور پر حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کشمیریوں کے عالمی سطح پر منظور شدہ انسانی حقوق کی بحالی پر زور دیا اور بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں موصلاتی نظام کو بحال کرے اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے کرفیو کا خاتمہ کرے۔
بعدازاں! فرانسیسی سینٹر جناب پاسکل علیزاڈ، جناب جین برنارڈ سمپاستوں اور سفیر پاکستان نے مشترکہ طور پر مصوری اور آرٹ نمائش کا افتتاح کیا جہاں مشہور فنکاروں کے فن پارے آویزاں کیئے گئے تھے۔ اس موقع پر کشمیری فنکارہ محترمہ موزنا خواجہ کے خصوصی فن پاروں کی بھی نمائش کی گئی تھی۔ اس نمائش میں دیکھائے گئے ان فن پاروں میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورت حال کو اجاگر کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button