DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Shelter home built for travellers at THQ Kallar Syedan with the orders of CM

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں مسافروں کے رات گزارنے کیلئے شیلٹر ہوم قائم

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر دیگر شہروں کی طرح ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں بھی مسافروں کے رات گزارنے کیلئے شلٹر ہوم قائم کر دیا گیا ہے۔قیام کے دوران مسافروں کو معیاری کھانا بھی دستیاب ہو گا۔ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر توقیر مقصود نے میڈیا کو بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طور پر تین بستروں پر مشتمل شلٹر ہوم قائم کیا گیا ہے تا ہم مسافروں کی تعداد زیادہ ہو جانے کی صورت میں بستروں میں بھی مزید اضافہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ رات گزارنے کیلئے آنے والے مسافروں کو اپنا شناختی کارڈ ایمرجنسی میں موجود میڈیکل آفیسر کے پاس جمع کروانا ہو گا۔ رات بسر کرنے کیلئے آنے والے مسافروں کیلئے معیاری کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

فیض الاسلام کے ہونہار طالبعلم سید خضر گیلانی نے سالانہ کھیلوں میں ایک بار پھر گولڈ میڈل حاصل کر لیا

Syed Khizar Gilani once again achieved gold medal in annual games

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)فیض السلام کے ہونہار طالبعلم سید خضر گیلانی نے سالانہ کھیلوں میں ایک بار پھر گولڈ میڈل حاصل کر لیا انہوں نے لانگ جمپ اٹھارہ فٹ میں گولڈ میڈل اور چارسو میٹر دوڑ میں اول پوزیشن حاصل کی ان کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں درکالی سیداں سے ہے اوریہ دربالہ عالیہ بھانبڑیاں والی سرکار درکالی سیداں کے سجادہ نشین پیر سید فیصل حسین گیلانی کے فرزند ہیں۔

ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے گزشتہ برس 212دوکانداروں کو نوٹسز جاری کئے

Health inspector Raja Abdul Jabbar issued 212 notices in 2019 to shopkeepers

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)تحصیل کلر سیداں میں تعنیات ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے گزشتہ برس 212دوکانداروں کو نٹسز جاری کئیے،111کے چالان کیے گئے 8کے خلاف مقدمات درج کیے گئے 24کے کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا اور مجموعی طور پر 1لاکھ 67ہزار روپے کا جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔

دو روز کی موسلا دھار بارش اور مری کی برفیلی ہواؤں نے کلر سیداں میں سردی میں بے پنا ہ اضافہ کر دیا

Kallar Seydan under cold spell after snowy rains and winds

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)دو روز کی موسلا دھار بارش اور مری کی برفیلی ہواؤں نے کلر سیداں میں سردی میں بے پنا ہ اضافہ کر دیا۔موسم کی خرابی کے باعث بازاروں میں آمدورفت معمول سے کم رہی تعلیمی ادارے کھلنے کے باوجود طلبا کم تعداد میں مدارس آئے۔دوسری جانب سردی اور بارش میں اضافے کے بعد سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی شروع ہو گئی کھانے کے اوقات میں بھی گیس دستیاب نہ تھی اور لوگ کھانے کے لیے بھی ہوٹلوں کا رخ کرتے رہے۔

ریسکیو 1122کلر سیداں کے سینئر اہلکار بابر ہاشمی کے والد محترم عبدالحمید ہاشمی انتقال کر گئے

Abdul Hameed Hashmi passed away in Looni Jasiyal

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ریسکیو 1122کلر سیداں کے سینئر اہلکار بابر ہاشمی کے والد محترم عبدالحمید ہاشمی انتقال کر گئے نماز جنازہ صادق آباد لونی جسیال میں ادا کی گئی جس میں مولانا غلام مصطفی سیالوی،شیخ حسن ریاض، شیخ سلیمان شمسی،چوہدری اسدالرحمان ایڈووکیٹ،عابد زاہدی،حافظ محمد علی قادر، صغیر بھولا،اکرام الحق قریشی،سردار صلاح الدین احمد اور دیگر نے شرکت کی۔

پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما حاجی چوہدری بشیر احمد کے پوتے محمد شاہزیب عظمت چوہدری کی دعوت ولیمہ

Walima celebration for M Shahzeb took place in Banahl

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما حاجی چوہدری بشیر احمد کے پوتے محمد شاہزیب عظمت چوہدری کی دعوت ولیمہ چاندنی چوک بناھل میں منعقد ہوئی جس میں بیرسٹر شاہ رخ پرویز،چوہدری ظہیر محمود،چوہدری محمد ایوب،کرنل شبیر اعوان،محمد اعجاز بٹ، راجہ غلام قنبر،سید راحت علی شاہ،چوہدری صداقت حسین،چوہدری شفقت محمود، راجہ ربنواز خان، نثار کیانی، فیاض کیانی،چوہدری تصور حسین، سرفراز بٹ، راجہ کاشف، بلال قیوم،ماسٹر محمد شفیق اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button