DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Armed attack at Pakeezah sweet shop owner Malik Abdul Rauf in Channi Bazaar, Police deplored for their action

کہوٹہ پاکیزہ سویٹ پر حملہ پاکیزہ سویٹ کے اونر ملک عبدالروف اور ان کے بیٹے پر قاتلانہ حملہکہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام،عمران ضمیر؛چھنی بازار میں پاکیزہ سویٹ ہاؤس پر فائرنگ دوکان کے بڑے شیشے ٹوٹ گے دوکان میں موجود ملک عبدالقیوم نے کاؤنٹر کے پیچھے چھپ کر جان بچائی ملزم نے گھر میں جا کر بھی فائرنگ کی تفصیل کے مطابق عبدالقیوم ولد ملک عبدالراؤف نے تھانہ کہوٹہ میں درخوست دیتے ہوئے بتایا کہ میں گزشتہ روز صبح 7بج کر 25منٹ پر دوکان کھولی تو مسمی عبدالوہاب مسلح 30بور پسٹل دوکان کے باہر آگیا اور دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باہر کھڑے ہو کر فائرنگ شروع کر دی سائل نے جھک کر کاؤنٹر کے پیچھے چھپ کر جان بچائی اتنے میں شاہد اجمل ولد راجہ اجمل و دیگر آگے اور مسلح شخص کی منت سماجت کر کے میری جان بچائی اس اثنا میں اس نے تین فائر کیے اور دھمکیاں دیتا ہوا چلا گیا مگر25منٹ بعد مسمی عبدالوہاب سائل کے گھر چھنی چلا گیا اور دہشت گردی پھیلاتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی اور دھمکیاں دیتا رہا فائر کی خبر سنتے ہی پولیس کو اطلاع دی گئی مگر پولیس بروقت نہ آسکی تاجر برادری کی کافی تعداد اس جگہ پہنچ گئی اور اس واقعے کی شدید مذمت کی انھوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی یہ واردات کو چکا ہے جسکی درخواست تھانہ کہوٹہ میں دی گئی مگر کاروائی نہ ہوئی پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

Kahuta; Malik Abdul Rauf and his son were targeted by armed man who shot at them at their Pakeezah sweet store in Channi bazaar. According to Malik Abdul Rauf they caught the man who shot and handed him to police, who in return released him on bail. The Kahuta police were bitterly deplored by Malik Abdul Rauf.

کہوٹہ مٹور چوک میں واقع معاذٹریول سروس آفس کے افتتاح کے موقع پرسیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

Political socialites attend the inauguration of the Service Office at Kahuta Mator Chauk

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ مٹور چوک میں واقع معاذٹریول سروس آفس کے افتتاح کے موقع پرسیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔گذشتہ روز کہوٹہ مٹور چوک میں واقع معاذٹریول سروس آفس کا افتتاح ہوا جس میں تحصیل کہوٹہ کے ممتاز عالم دین مولانا حافظ عبداللہ، پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان، الفتح گروپ کے صدر آصف ربانی قریشی، حاجی سعید، حاجی نصیر، راجہ ظہور اکبرسمیت کثیر تعداد میں معززین نے شر کت کی اس موقع پر معاذٹریول سروس کے آنر آصف قریشی نے تمام معزز مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔

عنائت اللہ ستی کا زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ کے چیئرمین کا نوٹیفکیشن ہونے پر مبارکباد

Inayatullah Satti congratulated on the notification of chairman of Zakat committee Chairman

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال نے اپنے بیان میں کہا کہ عنائت اللہ ستی کا زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ کے چیئرمین کا نوٹیفکیشن ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ عنائت اللہ ستی ایک نیک سیرت اچھے انسان ہیں ان والد محترم راجہ محمد اسلم (مرحوم) سابق ممبر ضلع کونسل نے اپنے دور میں بے شمار کام کرائے انہوں نے اپنی زندگی میں عوام کی ہمیشہ بے لوث خدمت کی ہے ان کے صاحبزادے عنائت اللہ ستی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button