DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Three people killed in a fatal accident on Gt road near Police lane gate

جی ٹی روڈ روات میں ٹریفک کے ہولناک حادثہ میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—جی ٹی روڈ روات میں ٹریفک کے ہولناک حادثہ میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے۔روات جی ٹی روڈ پولیس لین گیٹ نمبر 2 کے قریب ٹائر پھٹ جانے سے ڈمپر رانگ سائیڈ پر جا کر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں کار میں سوار تین افراد حکیم سید دبیر حسین شاہ،سابق کونسلر ملک منیر اور خلیل بھٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کو راولپنڈی ہسپتال پہنچایا۔ادھر ڈمپر کے ڈرائیور امجد حسین سکنہ ڈھوک میجر نے بتایا کہ وہ اپنے ڈمپر کو چھنی پلانٹ پر لے جا رہا تھا کہ روات جی ٹی روڈ پر ٹائر پھٹ جانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔روات پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Kallar Syedan; Three people were killed in a fatal accident on Gt road near Police lane gate, the accident happened due to negligence of dumper truck. The three killed in the accident were named as Hakeem Syed Zubair Hussain Shah, Ex Councillor Malik Munir and Khalil Bhatti.

علی محمد خان نے سہوٹ حیال میں محمد اسحاق بٹ کی بیٹی اور جاوید بٹ کی بھتیجی کی وفات پر مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو

Ali M Khan public address in Sahot Hayal

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—وفاقی مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت میں توسیع سیاسی یا ریاستی ایشو نہیں بلکہ ملکی بقاء کا مسٗلہ ہے۔سپہ سالار کا عہدہ ایک اہم ترین عہدہ تصور ہوتا ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہے۔عدالت عظمی نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے جو ہدایات جاری ہوئی ہیں اس پر ہم پر امید ہیں اور اپوزیشن جماعتوں سمیت ہم سب نے مل کر اس مسٗلے کا حل نکالنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کلر سیداں کے نواحی علاقہ سہوٹ حیال میں محمد اسحاق بٹ کی بیٹی اور جاوید بٹ کی بھتیجی کی وفات پر مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت میں توسیع کے سلسلہ میں قانون سازی اتنی واضح نہیں تھی،اچھا ہے کہ معزز عدالت کی جج منٹ کے بعد اب اس کو پراپر قانونی شکل مل جائے گی۔انہوں نے دعوی کیا کہ قانون سازی کے سلسلہ میں اپوزیشن جماعتیں حکومت کا ساتھ دیں گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جائز تنقید کو ہم سراہاتے ہیں مگر ان کی کچھ باتیں غیر مناسب اور تکلیف دہ ہوتی ہیں کیونکہ پاکستانی سیاست میں اس طرح کا کلچر موجود ہے۔کسی کی ذات پر نہیں پالیسی پر تنقید ہونی چاہے،یہی جمہوریت کا حسن ہے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا اب اپوزیشن کو پانچ سال تک انتظار کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ 2002 سے لے کر اب تک جتنی بھی حکومتیں آئیں لولی لنگڑی جمہوریت رہی،2002 سے 2013 تک کی اسمبلیوں نے اپنی اپنی آئینی مدتیں پوری کیں انشاء اللہ ہم بھی اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں محترمہ بے نظیر بھٹوشہید اور میاں نواز شریف کے درمیان میوزیکل چیئر کا کھیل کھیلا جاتا رہا۔اگر ہمیں پانچ سالہ مدت پوری کرنے کا موقع دیا گیا تو اس کے بعد ہمارے پاس کوئی بہانہ نہیں ہو گا کہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا،عزت کرسی میں نہیں کردار میں ہوتی ہے۔ہماری ترجیحات سکولز اور ہسپتال ہیں، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا حلقہ ہونے کے باوجود پسماندگی کا شکار ہے جس پر مجھے حیرت ہوئی ہے۔ایم این اے صداقت عباسی ایک متحرک سیاسی لیڈر ہیں جنہیں علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے فندز بھی فراہم کر دہئے گئے ہیں،امید ہے علاقہ کی پسماندگی کے خاتمہ میں وہ اپنا کردار ادا کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات بہت جلد ہونگے اور خیبر پختونخواہ جیسا بلدیاتی نظام پنجاب سمیت پورے پاکستان میں نافذ العمل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام واحد ایسا نظام ہے جہاں گاؤں کے فیصلے گاؤں کی سطح پر ہی حل ہو تے ہیں اور لوگوں کسی بھی مسٗلے کے حل کیلئے کسی ایم این اے یا ایم پی اے کے پاس نہیں جانا پڑتا۔وزیر اعظم عمران خان کا منشور بھی یہی ہے کہ عوام کو صیح معنوں میں بااختیار بنایا جائے۔پی ٹی آئی کے سابق تحصیل صدر آصف محمود کیانی،سابق سینئر نائب صدر محمد گلفراز بٹ،سیاسی و کاروباری چوہدری توقیر اسلم،لیگی رہنما تنویر شیرازی بھی اس موقع پر موجود تھے۔وفاقی وزیر بعد ازاں پولیس گردی کے ہاتھوں گولیاں لگنے سے جاں بحق ہونے والے سابق کونسلر وحید امجد کے گھر بھی گئے اور لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقتول کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کو یقین دلایا کہ سابق کونسلر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ملزم اے ایس آئی تقدیس اختر کی جلد اور فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے وہ آج آئی ئی جی پنجاب سے بات کریں گے۔

کلرسیداں یوتھ کونسل کی جانب سے کلرسیداں میں بنائی جانے والی دیوار مہربانی کی افتتاعی تقریب

Inauguration ceremony of charity wall by Kallar Syedan youth council

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—معاشرے کے پسے ہوئے غریب،نادار اور مستحق لوگوں کی خدمت نہایت احسن اقدام ہے،جس سے ایک تو مخلوق خدا کی مدد ہو تی ہے اور دوسرا اللہ تعالی کی خوشنودی بھی حاصل ہوتی ہے،وہ لوگ یقینادا د کے قابل ہیں جو آج کے دور میں بھی دوسرے انسانوں کے دکھ درد کا خیال رکھتے ہیں،ان خیالات کا اظہارکلرسیداں یوتھ کونسل کی جانب سے کلرسیداں میں بنائی جانے والی دیوار مہربانی کی افتتاعی تقریب میں سابق اراکین بلدیہ شیخ حسن ریاض،عابد حسین زاہدی،عاطف ارعجاز بٹ،ٹھیکیدار محمد لطیف،کلریوتھ کونسل کے راشد سیٹھی،ظہیر الدین بابر،سردار اشتیاق عرف مٹھو،مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری شیخ توقیر احمد اور دیگر نے ہمارے نمائندے سے بات چیت میں کیا،کلریوتھ کونسل کی جانب سے غریب و نادار افراد کے لئے گورنمنٹ گرلز ایلمینڑی سکول کے سامنے قدیمی قبرستان کی دیوار کے ساتھ دیوار مہربانی بنائی گئی ہے،جس میں موسم کی مناسبت سے گرم ملبوسات اور جوتے وغیرہ رکھے گئے ہیں تاکہ وہ لوگ جو ان اشیاء کو خرید نہیں سکتے وہاں سے مفت سامان اُٹھا سکیں،اس سلسلے میں خاص طور پر اعلی قسم کی ملبوسات اور جوتوں پر مشتمل سامان منگوا کررکھا گیا ہے،مقررین نے معاشرے کے مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ سخت سردی کے اس موسم میں غریب افراد بھی اپنا تن ڈھانپ سکیں۔

خواجہ فیڈر ضروری مرمت کے لیئے صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہے گا

Khawaja feeder to close from9am till 2pm on Wednesday

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج ب روز بدھ خواجہ فیڈر ضروری مرمت کے لیئے صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہے گا جس سے تحصیل کلرسیداں اور کہوٹہ کے درج ذیل علاقوں میں بجلی بند رہے گی پکھڑال،گکھڑ ادھمال،لونہ،چنام،دکھالی،ناڑی،نوگراں،کوٹ،کھرامب،پیکاں،ڈھوک شیر زمان،موہڑہ ناراں اور دیگر۔

جعلی ڈاگ سنٹر کے تین افراد اور سراغ رساں کتے کو پولیس کے حوالے

Three arrested for running fake and unauthorised dog centre

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)— مدعی مقدمہ نے ڈاگ سنٹر والوں کی جعلسازی ناکام بناتے ہوئے جعلی ڈاگ سنٹر کے تین افراد اور سراغ رساں کتے کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزمان کا چوتھا ساتھی جو اپنے آپ کو آرمی آفیسر ظاہر کر رہا تھا فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔احمد فاروق نے اپنے گھر میں ڈکیتی کی واردات کو ٹریس کرنے کیلئے آرمی ڈاگ سنٹر ٹیم کے چار کس افراد اور ایک عدد کھوجی کتا منگوایا جو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے ملزمان کو ٹریس کرنے کیلئے مدعی سے 35000ہزار روپے زبردستی چھین لئے۔آرمی ڈاگ سنٹر ٹیم کے ملازمین جن کے نام و پتہ اکرام اللہ،ندیم اقبال،آفتاب اکبر سکنائے اوکاڑہ اور ایک اور شخص جو اپنے آپ کو آرمی آفیسر ظاہر کر رہا تھا نے نام نہیں بتایا سے کتے کی تربیت کے بارے میں پوچھا کہ یہ کونسی واردات ٹریس کرنے میں تربیت یافتہ ہے اور کہاں رجسٹرڈ ہے جس پر جعلی آرمی آفیسر اچانک باتوں باتوں میں پیشاب کرنے کے بہانے وہاں سے غائب ہو گیا۔شک گزرنے پر تھانہ کلر سیداں پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ سفیر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے تین ملزمان کو کتے سمیت حراست میں لے لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button