DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Fifteen-year-old student Zulqarnain was killed and two others were injured in a collision between two motorcycles near Balakhar.

بھلاکھر کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں پندرہ سالہ طالبعلم ذوالقرنین جاں بحق اور دو شدہد زخمی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—بھلاکھر کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں پندرہ سالہ طالبعلم ذوالقرنین جاں بحق اور دو شدہد زخمی ہو گئے حادثہ بھلاکھر کلر دوڈ پر ڈھوک دھمیال میں پیش آیا تصادم کے نتیجہ میں شاہین سکول کلرسیداں میں کلاس نہم کا طالبعلم ذوالقرنین ولد سرفراز جاں بحق جبکہ یاسر عباس ولد غلام عباس سکنہ بھلاکھر شدید ذخمی ہوگئے۔

Kallar Syedan; Fifteen-year-old student Zulqarnain son of Sarfraz was killed and two others were injured in a collision between two motorcycles near Dhok Dhamiyal, Balakhar.

آزادی مارچ کے بعد پاکستانی سیاست کارخ بدل چکاہے,جے یوآئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانااحسان اللہ چکیالوی

Pakistani politics has changed since Independence March, Maulana Ehsanullah Chakilavi, Ameer of JUI Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—جے یوآئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانااحسان اللہ چکیالوی نے کہاہے کہ آزادی مارچ کے بعد پاکستانی سیاست کارخ بدل چکاہے ملکی سیاست پر چھائے جمود ے بادل چھٹ رہے ہیں اور ایوان میں مائنس ون کی صدائیں بلند ہورہی ہیں انہوں نے یہاں ایک اخباری بیان میں کہا کہ نااہل حکمرانوں نے پاکستان کوبحرانوں میں دھکیل دیاہے جعلی حکمرانوں کی رخصتی کے دن بہت قریب آچکے ہیں آزادی مارچ نے کراچی سے اسلام آبادتک پرامن احتجاج کے دوران ریاست کاگملا تک نہ ٹوٹاآئین پاکستان ہرشہری کوپرامن احتجاج کاحق دیتاہے لاہور سانحہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور سانحہ کی زد میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہوے سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں اس سانحہ میں صرف وکلاء کی گرفتاری کافی نہیں بلکہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت پر بھی نوٹس لیاجائے یہ سانحہ صرف ایک دن میں رونما نہیں ہوا بلکہ کتنے دنوں سے ینگ ڈاکٹرزاور وکلاء گروپوں میں تناؤ کی فضا بنی ہوئی تھی حساس اداروں کی رپورٹ کے باوجود انتظامیہ نے وکلاء ریلی کوروکاکیوں نہیں ہسپتال کے گیٹ پر ناکافی نفری کی تعیناتی سے انتظامیہ کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت پر چیف جسٹس سوموٹوایکشن لیں نااہل حکمرانوں کی نالائقی کے اثرات ریاستی اداروں پر بھی پڑچکے ہیں وطن عزیز کوبحرانوں سے نکالنے کے لئے نااہل حکمرانوں کی رخصتی ناگزیزہے۔

عقیدہ ختم نبو ت کا نفر نس 15د سمبر بر و ز ا تو ا ر د ن گیا ر ہ بجے تا نما ز ظہیر جا مع مسجد نو ر کلر سید اں میں منعقد ہو گی

Khatam e Nubawat conference to be held on 15th December at Jammia Masjid Noor

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—عقیدہ ختم نبو ت کا نفر نس 15د سمبر بر و ز ا تو ا ر د ن گیا ر ہ بجے تا نما ز ظہیر جا مع مسجد نو ر کلر سید اں میں منعقد ہو گی جس سے پیر سید غلا م شمس ا لد ین گیلا نی سجا د ہ نشین آ ستا نہ عا لیہ گو لڑ ہ شر یف،علا مہ محمد فا ر و ق چشتی خطیب ا عظم بر طا نیہ،بر کا ت ا حمد چشتی قا د ر ی خطیب ا عظم بر طا نیہ خطا ب کر یں گے۔جبکہ نقا بت کے فر ا ئض محمد نثا ر ا لر حما ن صد یقی،تلا و ت قا ر ی محمد ا جمل علی قا د ر ی،عقید ہ ختم نبو ت کا نفر نس ز یر نگر ا نی چو ہد ر ی شفقت محمو د سا بق چیئر مین یو سی نلہ مسلما نا ں کا نفر نس کا ا ہتما م ا نجم مہر یہ نصر یہ انتظا میہ جا مع مسجد کلر سید اں نے کیا۔

شادی شدہ عورت کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے خاوند کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

Husband reports missing wife as allegedly kidnapped

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—28 سالہ شادی شدہ عورت کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے خاوند کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔راجہ محمد ظہیر جنجوعہ نے پولیس کو بیان دیا کہ میں مزدوری کرتا ہوں اور میری شادی عرصہ 12 برس قبل مسماۃ (ن)دختر ساجد محمود سے ہوئی تھی جس کے بطن سے میری ایک دس سالہ بیٹی بھی ہے۔گزشتہ روز صبح 9 بجے میری بیوی شہر سے کپڑوں کی خریداری کیلئے گھر سے گئی جو شام تک گھر واپس نہ آئی۔میں مزدوری کیلئے گیا ہوا تھا واپسی پر مجھے میری والدہ نے بتایا تو میں نے اپنی طور پر بیوی کی تلاش شروع کر دی لیکن ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہ لگ سکا۔میری بیوی کے پاس ایک عدد موبائل فون جس میں دو عدد سمیں ہیں کے زیر استعمال ہے جو کہ مسلسل بند مل رہا ہے۔مجھے قوی شبہ ہے کہ کسی نامعلوم شخص یا اشخاص نے زنا حرام کاری کی غرض سے میری بیوی کو بہلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔

تھانہ کلر سیداں میں پولیس آفسران کے تبادلے

Police officers at Kallar police station being transferred

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—تھانہ کلر سیداں میں پولیس آفسران کے تبادلے۔تھانہ کلر سیداں میں تعینات سب انسپکٹر خالد محمود کا تبادلہ کوہ مری،سب انسپکٹر محمد حیات کو کہوٹہ،سب انسپکٹر ملک محمد اقبال تھانہ گوجرخان جبکہ سب انسپکٹر محمد فیروز کا تبادلہ صدر بیرونی کر دیا گیا ہے۔نئے آنے والوں میں سب انسپکٹر سجاد حسین،سب انسپکٹر محمد ریاض،سب انسپکٹر عبدالرازق اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر سید اعلمدار حسین شاہ شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button