DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; All PPP Senior leaders including Qamar Zaman Kaira gather at Asif Rabbani Qureshi centre in Kahuta

قمر زمان کائرہ، راجہ خرم پرویز، سینیئر قانون دان سپریم کور ٹ راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ، چوہدری ظہیر سلطان، ڈاکٹر محمد آزاد و دیگر نے صدر پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ آصف ربانی قریشی کی اخباری نمائندوں سے گفتگو

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
مرکزی رہنما پیپلز پارٹی و سابق وفاقی وزیر قانون قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اداروں کی مداخلت کے بغیر شفاف الیکشن ہی واحد حل ہیں۔ عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ نیب کا کام صرف میڈیا ٹرائل اور شہرت خراب کرنا ہے۔ ادارے اقتدار کی رسہ کشی میں چلیں گے تو ملک نہیں چلے گا۔ آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کو ئی مناسب عمل نہ ہے۔ حکومتی نالائقی نے اس عہدے اور سارے عمل کو متنازعہ بنا دیا ہے۔ عمران خان دھا ندلی اور سلیکٹرز کی پیداوار ہے۔ عمران خان اور شیخ رشید نے ایک دوسرے کو بہت بر ابولا۔ عمران خان نے پرویز الہی کو پاکستان کا سب سے بڑا ڈاکوبولااور آج پرویز الہی اسی عمران خان کی حکومت کا حصہ ہے۔27دسمبر کو پیپلز پاٹی کے مرکزی قائد بلاول بھٹو زرداری لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب فرما ئیں گے۔ کارکن بھر پور شرکت کریں۔ سب لٹیرے اکھٹے کر کے چور مچائے شور والی بات کی جارہی ہے۔ ان خیا لات کا اظہار مرکزی رہنما پیپلز پارٹی و سابق وفاقی قمر زمان کائرہ، راجہ خرم پرویز، سینیئر قانون دان سپریم کور ٹ راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ، چوہدری ظہیر سلطان، ڈاکٹر محمد آزاد و دیگر نے صدر پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ آصف ربانی قریشی کی جانب سے پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ کہوٹہ میں پارٹی کا رکنان، عہدیداران اور اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سابق کونسلرعبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ، شکیل قریشی ایڈووکیٹ، حافظ غلا م ربانی قریشی ایڈووکیٹ، کیپٹن (ر) شبیر عباسی اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔ قمر زمان کائرہ نے اپنے خطاب میں کارکنوں سے (27) دسمبر لیاقت باغ میں قائد بلاول بھٹو کے جلسہ میں بھر پور شرکت کے لیئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ڈاکٹروں اور وکلاء کی محاذ آرائی افسوسناک ہے۔ وکلاء نے جس طرح حملہ کیا یہ کسی صورت قابل قبول نہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج، عدلیہ اور ادارے سیاست سے دور رہیں۔ اداروں کی مداخلت سے بغیر ملک فوری طور پر نئے آزادانہ اور شفاف الیکشن ہی موجودہ بحران سے نجات کا ذریعہ ہیں۔ پیپلزپارٹی کسی مائنس یا پلس فارمولے پر یقین نہیں رکھتی۔ نئے فوری الیکشن واحد حل ہیں۔ قمر زمان کائرہ اور دیگر مقررین نے (27) دسمبر لیاقت باغ میں بلاول بھٹو کے جلسہ کو تاریخی بنانے کے حوالے سے کارکنوں سے کہا کہ محترمہ بے نظیر شہید کی جا ئے شہادت پر ان کا صاحبزادہ آج بارہ سال بعد آرہا ہے۔ جس کا ہم فقیدالمثال استقبال کریں گے۔ اس موقع پر صدر پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ آصف ربانی قریشی اور سینیئر قانون دان راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہوٹہ اور کلرسیداں سے بڑی تعدا میں (27) دسمبر کو کارکناں لیاقت باغ پہنچیں گے۔ اس جلسہ کے لیئے شرکت کرنے والوں کو ٹرانسپورٹ بھی فری مہیا کریں گے۔

ممتاز قانو ن دان و سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے کے بعد صحتیاب ہو گئے

Prominent Lawyer and Former President Bar Association Kahuta Raja Saeed Ahmed recovers after being seriously injured in an traffic accident

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
ممتاز قانو ن دان و سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے کے بعد صحتیاب ہو گئے۔ شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد سے گھر منتقل کر دیا گیا۔ سینٹ میں قائدحزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و سجادی نشین بگہار شریف پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن، سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس (ر) سردار محمد اسلم، سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی، سابق ایم پی اے راجہ محمد علی، راجہ عامر مظہر، صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ،کرنل (ر)امجد اقبال جنجوعہ، صاحبزادہ عمیر ہاشم، صاحبزادہ عزیر ہاشم، سابق امیدوار برائے ایم پی اے جماعت اسلامی کے رہنما راجہ تنویر ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی، چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال، سردار امین ثاقب سابق چیف آفیسر، سابق چیئر مین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ممتاز مذہبی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی،قاری عثمان عثمانی، سابق کونسلروں قاضی عبدالقیوم، راجہ وحید احمد، ملک عبدالرؤف،، راجہ فیصل عزیز زرین شاہ، ملک غلام مرتضیٰ سابق وائس چیئرمین، ملک منیر اعوان، امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ راجہ فیا ض جنجوعہ سابق چیئرمین، میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ سابق چیئرمین، راجہ ظفر اقبال بگہاری سابق چیئرمین، راجہ سجاد ستی سابق چیئرمین، راجہ شوکت سابق چیئرمین، صدر الفتح گروپ آصف ربانی قریشی، راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ، صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ افشار محبوب ایڈووکیٹ، سردار سلطان ایڈووکیٹ، ذوالفقار کیانی ایڈووکیٹ، سردار طارق انیس ایڈووکیٹ، صحافیوں،وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات، جج صاحبان اور مقررین نے راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button