DailyNewsHeadline

Kotli Sattian; Deputy Commissioner Rawalpindi to hold open court session once a week at AC office in Kotli Sattian

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر کی اے سی آفس کو ٹلی ستیاں میں کھلی کچہری، ہفتے میں ایک دن کو ٹلی ستیاں میں کیمپ آفس قائم کرنے کا اعلان

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )— وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر کی اے سی آفس کو ٹلی ستیاں میں کھلی کچہری، ہفتے میں ایک دن کو ٹلی ستیاں میں کیمپ آفس قائم کرنے کا اعلان، عوام علاقہ نے ذبردست الفاظ میں نڈر اور عوام کے دکھ درد سمجھنے والے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈو گرکے دورہ کو ٹلی ستیاں اور کیمپ آفس کے قیام کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا کھلی کچہری میں ایم پی اے میجر لطاسب ستی سمیت تمام محکموں کے سربران،صدر پریس کلب کو ٹلی ستیاں نو ید ستی و دیگرممبرا ن بھی موجود تھے متعدد مسائل کے حل کے لیے محکمو ں کے افسران کو مو قعہ پر احکا ما ت جا ری کیے گئے عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کی حکو متی پالیسی کے سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر کوٹلی ستیاں اے آفس میں کھلی کچہر ی کا انعقاد کیا گیااور بعد ازاں اراضی ریکارڈ سنٹر اور میونسپل کمیٹی آفس و تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کا مکمل تفصیلی دورہ کیا ادا روں میں صفا ئی کے نا قص انتظا م پر سخت برہمی کا اظہا ر، ہفتے میں برو ز بدھ کیمپ آفس قائم کر نے کا اعلا ن کیا گیاتمام محکموں کے افسران سے خطاب کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے کہا کہ محکمو ں کے افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں اور عوام کے مسائل کو حل کریں صدر پریس کلب کوٹلی ستیاں نوید ستی نے عوام کی بھر پو ر ترجمانی کرتے ہو ے سرکا ری ادا رو ں میں افسران سمیت دیگر سٹا ف کی کمی، سرکا ری کرایہ نا مہ جا ری کر نے اور اس پر عمل درآمد کر وانے اور انجمن تا جران کیساتھ ملکر ریٹ لسٹیں کو ٹلی ستیاں میں ہی قائم کر نے سمیت دیگر عوامی مسائل سے آگاہ کیا
ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر،میونسپل کمیٹی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا جہاں ناقص صفائی پر سخت برہمی کا اظہا ر کر تے ہو ئے ذمہ داروں سے جواب طلب کر لیا ڈپٹی کمشنر کو ٹلی ستیاں کے پہلے دورے پر ہی تمام سرکاری محکموں میں کھلبلی مچ گئی ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگرنے کہا حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سرپراہز وزٹ ہو تے رہیں گے جس میں وزیر اعلی پنجا ب بھی یہاں کا دو رہ کر سکتے ہیں جس کے لیے ہیلی پیڈ بنا دیا گیا ہے جو افسران اور اہلکار کام نہیں کریں گے ان کے لیے محکمے میں کوئی جگہ نہیں ہے عوام علاقہ نے ذبردست الفاظ میں نڈر اور عوام کے دکھ درد سمجھنے والے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈو گرکے دورہ کو ٹلی ستیاں اور کیمپ آفس کے قیام کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا اور زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقا دکا مقصدعوام کی شکایات کا ازالہ کرنا اور ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ اگر کسی کو انصاف نہ مل سکے یا اسکے وسائل نہ ہوں تو وہ براہ راست کھلی کچہری کے ذریعے اپنے مسائل بیان کرسکے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی فلاح و بہبود اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے پر عزم ہے انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے عوامی شکایات کے حل کے لئے ایس او پیز بنائیں اور اپنے فر ائض پیشہ وار نہ ذ مہ داری سے سر انجام دیتے ہوئے انہیں ہر ممکنہ رہنمائی فراہم کر یں انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ ہفتہ میں کم از کم ایک دن عوامی مسائل ضرور سنیں اور ان کے حل کیلئے اقدامات کریں ہمارا مقصدلوگوں کو سرکا ری د فتروں کے غیر ضروری چکروں سے بچا کر ان کے مسائل کو بروقت حل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے تعاون سے درختوں کی غیرقانونی طور پر کٹائی کے سد باب کے لئے بھی تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں کوئی شخص قانون سے بالا تر نہیں اور لوگوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آ نا ان کے جان ومال اور عزت کا تحفظ کرنا پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے سے منشیات اور جرائم کا خاتمہ پہلی ترجیح ہے کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں عمر طیب کے علاوہ محکمہ جنگلات، سوشل ویلفیئر، میونسپل کارپوریشن، آر ڈبلیو ایم سی، بلڈنگ، واسا، پولیس، فا ریسٹ، روڈز، ٹریفک، تعلیم، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر ا ن بھی اس موقع پر موجود تھی۔

Kotli Sattian; The future of our children is being wiped out, Subaidar Shamim Ahmed, Candidate Chairman UC Aryari

ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے صوبیدار شمیم احمد امیدوار چئر مین یوسی اریاڑی

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )—کوٹلی ستیاں جب تحصیل بن رہی تھی تو کرور اور اریاڑی کے لوگوں کی بھی بڑی جدوجہد ہماریط تھی ہم نے اپنے بچوں کا مستقبل داؤ پہ لگا کر اس تحصیل کا وجود مکمل کیا۔لیکن بدقسمتی سے اج تک ہمیں جو بھی ترقیاتی منصوبے دیے گیے وہ اج تک مکمل نہ ہو سکے۔ یوسی اریاڑی میں سابقہ دور میں ایک ہسپتال بنوایا گیا جس کی بلڈنگ مکمل ہے لیکن اس ہسپتال میں عملہ ڈاکٹر موجود نہیں اسی طرح یو سی کرور میں ایک کالج کی منظوری دی گئئ تھی جس کی عمارت نا مکمل ہے ایک بلڈنگ مکمل جبکہ دوسری نامکمل ہے لیکن اس پر بھی کوئی توجہ نئیں دی جا رہی آحر ہمارے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے ہماری لنک روڈ کھنڈرات بن چکی ہیں ہمارے بچے یہاں سے راولپنڈی جا کہ تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں تحصیل کوٹلی ستیاں صرف کوٹلی بازار کا نام نہیں ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ فنڈ ز میں ہمارا بھی برابر کا حصہ رکھا جائے اور فوری طور پر کالج کی بلڈنگ مکمل کروائی جاہے نہیں تو ہم کرور اریاڑی کے لوگ مل کر ایک احتجاج تحریک کا آغاز کریں گے۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )— صدر شمس القمر سوشل ویلفئر آرگنا ئزیشن سیاسی و سماجی رہنما ء عزیز الرحمان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کو کئی ما ہ قسط نہ ملنے پر شدید مشکلا ت کا شکار،غریبوں کی فلا و بہبو د کے حکو متی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے خواتین دفا تر کے چکر لگا لگا کر تھک چکی ہیں دو ر دراز سے آنے والی خواتین ما یوس گھرو ں کو لو ٹنے پر مجبو ر ہو تی ہیں انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان میں مدینے کی ریاست بننے کے اعلا نا ت شرو ع ہو ئے اس وقت سے اس پروگرام سے غریبوں کو مالی امداد وقت پر نہ ملی گزشتہ سال بھی تین ماہ کے قسط نہ دی گئی جو کہ نہ جا نے زمین کھا گئی یا آسماں اس سال میں دو مرتبہ امدادی رقم وصول ہوئی جبکہ ابھی تک چھ ماہ گزر گئے ہیں غریب خواتیں انتظار میں ہیں کہ کب انکی امدادی رقم آئے گی مگر اس کی کو اطلاع نہیں اور نہ ہی صحیح صورتحا ل سے خواتین کو اگا ہ کای جا تا ہے کوٹلی ستیاں میں بی آئی ایس پی کے آفس سے غریب و بیواہ حواتین کے مسائل کا ازالہ ہوتا تھا جبکہ کچھ ظالموں نے ہم سے یہ سہولت بھی چھین لی اور اپنے علاقے کو دے دی

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )— مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیاں کے رہنما ء و سماجی کا رکن بدر ضمیر ستی نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا ٹماٹر منڈی میں 50 روپے کلو لوگ تلاش کرتے کرتے 150،روپے کلو کے حساب سے خریدتے ہیں ٹی وی پر ٹماٹر 50 روپے کلو بتائے جاتے ہیں اور عوام 150 روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں مہنگائی نے غریبوں سفید پوشوں اور بے روزگاروں کا جینا دوبھر کر دیا حکومت کی ٹی وی آئے دن چور چور اور ڈاکو ڈاکو کا شور سن سن کر کان تھک گئے ہیں اور حاصل کچھ نہیں ہوا حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرنے پر بالکل فیل ہو چکی ہے غریبوں کو کوئی ریلیف نہ مل سکا حکومت اب مہنگائی بیروزگاری کی طرف توجہ دے لوگ ٹی وی پروگرام دیکھ دیکھ کر تنگ آ چکے ہیں اب حکومت کو عملی کام مہنگائی اور بیروزگاری پر کرنا ہو گا

Show More

Related Articles

Back to top button