DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Two people were injured in a traffic accident in the outskirts of Kallar Syedan

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں دو افراد زخمی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ٹریفک کا یہ حادثہ چوکپنڈوری شہر میں پیش آیا جہاں ٹیکسی اور کار جو کہ روات سے کلر سیداں آ رہے تھے کہ اسی دوران چوکپنڈوری سے تھوڑا پیچھے تیز رفتار ٹیکسی ڈرائیور نے ایک دم یو ٹرن لینے کی کوشش کی جس کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی کار ٹیکسی کیساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے سے ٹیکسی ڈرائیور محمد فیصل سکنہ کہوٹہ اور کار ڈرائیورعدنان سکنہ ٹیکسلا زخمی ہوگئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بیٹ انچارج ٹریفک وارڈن عمران نواب خان موقع پرپہنچ گئے اورزخمیوں کو ریسکیو1122 کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

Kallar Syedan; Two people were injured in a traffic accident in the outskirts of Kallar Syedan. the injured were named as taxi driver M Faisal of Kahuta and car driver Adnan of Taxila.

کلر سیداں با ر ایسوسی ایشن کے وکلاء نے لاہور میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کیخلاف بطور احتجاج مکمل ہڑتال کی

Lawyers for the Kallar Sayedan Bar Association hold a full strike as a protest against the tragic incident in Lahore.

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں با ر ایسوسی ایشن کے وکلاء نے لاہور میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کیخلاف بطور احتجاج مکمل ہڑتال کی اوراس دوران کوئی بھی وکیل کیس کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوا۔اس موقع پر انہوں نے پولیس کی جانب سے بے گناہ وکلاء پر تشددکئے جانے کی بھی شدید الفاظ میں مزمت کی اور مطالبہ کیا کہ ا س میں ملوث تمام ذمہ داروں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

چوہدری قمرالزمان منہاس کی والدہ محترمہ کو جمعرات کے راز سرصوبہ شاہ کے قریب ڈھوک کاشو میں سپردخاک کردیا گیا

Chaudhry Qamar ul Zaman’s mother buried in Dhok Kashu

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—ہانگ کانگ کی مسلم کیمونیٹی کے سربراہ چوہدری قمرالزمان منہاس کی والدہ محترمہ کو جمعرات کے راز سرصوبہ شاہ کے قریب ڈھوک کاشو میں سپردخاک کردیا گیا نمازجنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد,سابق وزیر چوہدری محمد ریاض,پی ٹی آئی کے چوہدری اصغر حسین,محمد ظریف راجا,کرنل انیس اکبر,چوہدری محمدایوب,راجہ پروہزاختر قادری,حاجی ابرارحسین,چوہدری توقیراسلم,عابدزاھری,چوہدری محمدنذیر,چوہدری محمد یونس,ٹھیکیدار پرویزاختر,ماسٹر طارق منہاس اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button