DailyNewsKahuta

Kahuta; Kahuta city becomes a bastion of problems despite voting for current adminstration

کہوٹہ شہر مسائل کا گھڑ ھ بن گیا تحصیل کہوٹہ کی عوام موجودہ حکومتی جماعت کو وؤٹیں دیکر بھی رُل گے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر مسائل کا گھڑ ھ بن گیا تحصیل کہوٹہ کی عوام موجودہ حکومتی جماعت کو وؤٹیں دیکر بھی رُل گے ایم این اے صداقت علی عباسی کے وعدے وفا ناں ہو سکے۔صداقت علی عباسی نے کہوٹہ میں وعدہ کیا تھا کہ دس روزبعد کھلی کچہری لگائیں گے جس میں تمام اداروں کے سربراہان بھی موجود ہونگے تا کہ لوگ اپنی شکایات کا ازالہ کرا سکیں مگر وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو ترقیاتی کام تو درکنار صداقت علی عباسی کہوٹہ میں ادروں کو ہی ٹھیک کردیں کہوٹہ کے وفاقی اور صوبائی ادارے کرپشن کا گڑ بن چکا ہے بغیر پیسے دیے کوئی بھی کام ممکن نہیں اداروں میں سیاسی مداخلت عروج پر ہے منشیات فروشی نے نئی نسل کو تباہ کر دیا جگہ جگہ ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں نہ ڈاکٹرز نہ ادویات نہ ایکسرے نہ الٹراساؤنڈ لڑائی جھگڑے والے کیسوں کی ایم ایل آر چھ چھ ماہ نہیں ملتی لوگوں کو کلر سیداں اور ہولی فیملی بھیج دیا جاتا ہے ہسپتال میں ایک ایمبولینس تک نہیں ہے نہ ہی 1122کی سہولت موجود ہے خدارہ اس بھولی عوام پر رحم کریں اور مسائل حل کریں۔

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی حکمیوں،جعلی عاملوں تعویز گنڈا کرنے والوں کی بھرمار

Kahuta city and surrounding areas are full of fake faith healers

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی حکمیوں،جعلی عاملوں تعویز گنڈا کرنے والوں کی بھرمار ہر گلی محلے میں جعلی عاملوں پیروں فقیروں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جنکو خود نماز روزے اور دین کا پتہ نہیں وہ لوگ اب کہوٹہ اور گردونواح میں بھی ہنستے بستے گھر اُجاڑ رہے ہیں کہوٹہ جیسے احساس علاقے میں جعلی عاملوں جعلی پیروں کا یہ مکرو دھندہ کہوٹہ شہر اور گردونواح میں روز بروز زور پکڑتا جا رہا ہے جس میں خواتین کی بڑی تعداد انکے پاس جا کر ساس سسر خاوند کو رام کرنے کے لیے جادو ٹونہ کرتی ہیں اس طرح کئی ہنستے بستے گھرانے تباہ و برباد ہو گے حالانکہ یہ سب جھوٹ فراڈ ہوتا ہے شہریوں معززین علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جعلی پیروں عاملوں جعلی حکیموں سے عوام علاقہ کی جان چھڑائی جائے اور ایسے غیر اخلاقی اور غیر قانونی کام کرنے والوں کے ٹھکانے بند کیے جائیں جو سادح لوح لوگوں سے روزانہ ہزاروں روپے بٹورتے ہیں۔

راجہ صغیر احمد نے بیور کے علاقہ لس میں سابق کونسلر چوہدری لیاقت کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی

Raja Sagheer Ahmed pays condolences on death the father of former Councilor Chaudhry Liaquat

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقے کی عوام سے کیا ہوا ایک ایک وعدہ پورا ہو گا نیت صاف اور دل میں احترام ہوتوکوئی کام مشکل نہیں ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملک لوٹنے والوں کو عوام کے سامنے لایا ہے قائد تحریک وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہارصوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے بیور کے علاقہ لس میں سابق کونسلر چوہدری لیاقت کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد وہاں موجود معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ محمد یوسف آف بیور، سردار ایم رضا ء اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔راجہ صغیر احمد نے کہا کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی پہلے سے بہتر ہو گی۔ حلقہ پی پی سات کی تمام یونین کونسلزمیں مساوی فنڈ فراہم کریں گے۔ حلقہ کی تعمیر و ترقی پہلے سے بہتر ہو گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button