DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Rawalpindi District ranked first as over four thousand shopkeepers were fined Rs. 86 lakh in a single month.

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری گرانفروشی کے خلاف کاروائیوں میں ضلع راولپنڈی صوبہ بھر میں پہلے نمبر پر,ایک ہی ماہ میں چارہزار سے زائددوکانداروں کو نہ صرف 86لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—پنجاب حکومت کی جانب سے جاری گرانفروشی کے خلاف کاروائیوں میں ضلع راولپنڈی صوبہ بھر میں پہلے نمبر پر,ایک ہی ماہ میں چارہزار سے زائددوکانداروں کو نہ صرف 86لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا بلکہ 1232لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرکے 967دوکانداروں کو گرفتار بھی کیا گیا ضلع راولپنڈی میں ماہ نومبر میں گیارہ ہزار دوکانداروں کو چیک کیا گیا اور چارہزاربتیس دوکانداروں سے 86لاکھ18ہزار دوسو روپے کا ریکارڈ جرمانہ کیا گیا جبکہ 1232افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے 967 کو گرفتار بھی کیا گیا اور اس سلسلے میں ضلع راولپنڈی کی کارکردگی صوبہ بھر میں سب سے نمایاں رہی ہے۔

پانچ اعلی پولیس افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم معروف کھلاڑی محسن فاروق کی پراسرار موت کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش میں مصروف

Investigation team consisting of five top police officers investigates various aspects of the mysterious death of Mohsin Farooq

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کی ہدا یت پر پانچ اعلی پولیس افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم معروف کھلاڑی محسن فاروق کی پراسرار موت کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش میں مصروف,تفتیشی ٹیم کی سربراہی ایس پی مصطفٰی تنویر ہیں جبکہ اس میں ایس پی ملک نعیم,ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان,ڈی ایس پی رخصار مہدی,انسپکٹرتصدق شاہ,سب انسپکٹر فخر زمان بھی شامل ہیں تاہم ابھی تک کوئی انکشاف سامنے نہیں آیا اور ایک خاتون سمیت گرفتار 8 ملزمان کو منگل کے روز عدالت پیش کیا گیا جہاں سے انہیں مزید پانچ روزہ مزید ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری کی ضمانت پر رہائی حق اور سچ کی فتح ہے

The release of President Asif Ali Zardari’s on bail is a victory of truth

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—پیپلزپارٹی تحصیل کلر سیداں کے سیکرٹری انفارمیشن اظہر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت پر رہائی حق اور سچ کی فتح ہے۔انہوں نے میڈٖیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین و قانون اور عدالتوں کا احترام کیا ہے۔انصافی حکومت نے آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور کو چھ ماہ بے گناہ قید میں رکھ کر انسانی حقوق کی پامالی اور فسطانیت کا بدترین مظاہرہ کیا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اس سلیکٹڈاور نااہل حکومت سے اس ملک کی جان چھڑائی جائے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول علی بھٹو کی قیادت میں پی پی پی متحد ہے اور جیالے ان کی کال پر اس سلیکٹڈ ٹولے کو گھر بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button