DailyNewsKallar Syedan

Nala Musalmana; Namaz e janaza of Haji M Fayaz of Watford, UK held in Dhok Hasnal

حاجی محمد فیاض برطانیہ وٹفورڈ میں انتقال کر گئے، موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں سپر دخاک

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)حاجی نور خان(مرحوم) کے صاحبزادے، راجہ محمد نواز (یوکے) اور راجہ محمد اختر(یو کے) کے بھائی اور راجہ محمد قیصر اور راجہ محمد عمر کے ماموں حاجی محمد فیاض تقدیر الٰہی سے وفات پا گئے تھے۔ ان کی جسد خاکی بروز بدھ پاکستان لایا گیا۔ مرحوم کو انکے آبائی علا قے ڈھوک حسنال مو ضع نلہ مسلماناں میں سپر دخاک کر دیا گیا۔ مرحوم کرنل(ر) راجہ محبوب سلطان کے ماموں زاد بھائی تھے۔ نمازجنازہ کی امامت خلیفہ حاجی محمد شریف نے کی۔ نماز جنازہ میں دوسروں کے علاوہ جاوید بھٹی ایڈووکیٹ، سابق چیرمین چوہدری شفقت محمود، سابق ناظم صوبیدار(ر) منظورحسین،سابق ٹیچر رہنما ارشد بھٹی، سابق وائس چیرمین ٹھیکیدار راجہ محمد بشارت، سابق نائب ناظم راجہ زاہد، راجہ کامران عابد، ماسٹر عبدالشکور نقشبندی، لیکچرر نثار احمد، راجہ محمد فاضل، ماسٹر نجابت علی، ڈاختر توقیر مقصود، چوہدری محمد بشارت، راجہ احسن محبوب،راجہ شبیر، محمد شاہد پٹواری، یاسر سعید بھٹی، راجہ زین سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button