DailyNewsHeadline

kotli Sattian; Millad and sports gala held at government boys degree college Kotli Sattian

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کو ٹلی ستیاں میں محفل میلاد النبی صلی اللہ و علیہ وسلم و سپوٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کو ٹلی ستیاں میں محفل میلاد النبی صلی اللہ و علیہ وسلم و سپوٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی پنجاب میجرلطاسب ستی اورڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن شیر احمد ستی تھے دیگر مہمان گرامی سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 57 صولت مجید ستی ایڈووکیٹ، سابق چیئرمین ایم سی الطاف حسین ستی ایڈووکیٹ، پی ٹی آئی رہنما راجہ محمد احسان ستی، شاہداقبا ل ستی ایڈووکیٹ، طارق عزیز ستی، سابق ممبر ضلع کو نسل و ایڈوائزر پبلک ہیلتھ حا جی عاشق حسین ستی، ممبر پرائس کنڑول کمیٹی ضلع راولپنڈی انعام ستی، صدر پی ٹی یو کو ٹلی ستیاں نا صر شہزاد ستی،صدر آئی ایس ایف کو ٹلی ستیاں ریحا ن ستی، سمیت طلباء کی کثیر تعداد بھی شریک تھے تقریب میں سپورٹس گالا کی مختلف کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی طلباء میں مہمان خصوصی ودیگر نے انعامات تقسیم کیے محفل میلاد النبی صلی اللہ و علیہ و سلم میں طلباء نے گلہاے عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور شان مصطفیٰ صلی اللہ و علیہ وسلم بیان کی گئی پرنسپل گو رنمنٹ بوائز ڈگری کا لج کو ٹلی ستیاں پروفیسر عامر محمود نے مہمان خصوصی ودیگر شرکائے تقریب کا شکریہ اداکیا تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے مہمان خصوصی ایم پی اے میجر لطاسب ستی نے کہا کہ محنت و لگن کیساتھ تعلیم حاصل کر نے سے آ ج مجھے یہ مقام ملا طلبا ء بھی محنت کیساتھ کام کریں اللہ تعالیٰ محنت کا پھل ضرور دیتا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے جس کے اساتذہ کو سہولیات کی فراہمی اور نئے تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لا نا ہے کو ٹلی ستیا ں میں کیڈٹ کا لج کا قیام عمل میں لا یا جاے گا ٹیکنیکل کالج کے لیے 35 کنال اراضی درکار ہے جیسے ہی ملنے پر اس پر کا م شروع کر دیا جاے ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی نے کہا کہ کو ٹلی ستیاں میرا گھر یہاں تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے آ خری سانس تک کوششیں جاری رکھوں گا بوائز وگرلز کالجز کو کامیاب بنا نے میں جن لوگو ں نے اور با لخصوص وہ والدین جنہوں نے پورے پنجاب میں کا میاب کو ایجو کیشن کی ایک مثال قائم کرنے کے لیے جو قربا نی اپنی لخت جگر کو انتہا ئی کم معاوضہ پر بھیج کر دی انکا مشکو ر ہوں کیڈٹ کالج کا قیام کو ٹلی ستیا ں میں وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لیے امید ہے میجر لطاسب ستی اپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کر تے ہو ے اسے عملی جا معہ پہنا ئیں گے راجہ محمد احسان ستی نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کی ذات مبارکہ ایک ضابطہ حیات ہے آ پکی ذات مبا رکہ کو ہی آ ئیڈ یل بنانے سے دنیا ق آ خرت میں ہم کا میابی حاصل کر سکتے ہیں تقریب سے صولت مجید ستی ایڈووکیٹ، الطاف حسین ستی ایڈووکیٹ،شا ید اقبال ستی ایڈووکیٹ۔طارق عزیز ستی، نوید ستی اور علامہ با بر حسین ستی نے بھی خطاب کیا

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی ) تحریک لبیک کو ٹلی ستیاں کے سیکرٹری اطلا عا ت حا فظ زاہد محمو د ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ حافظ خادم حسین رضوی کی 15 دسمبر کو مری آمد پر فقید المثال استقاب کیا جا ئے گا قائد تحریک لبیک کی مری آمد کی خو شی میں کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی موٹروے سمیت دیگر چھوٹی بڑی تمام شاہراہوں پر استقبالیہ بینرز آویزاں اپنے محبوب قائد کا استقبال کرنے کیلیے کارکنان بیتاب ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پندرہ دسمبر بروز اتوار صبح دس بجے سمبل بیاہ یوسی مسیاڑی تحصیل مری ٹھکیدار محمد خان عباسی مرحوم کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں ایک عظیم الشان تاجدارِ ختمِ نبوتﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں تحریک لبیک این اے 57 و پی پی 06 سے کثیر تعداد میں کارکنان اور عوام شرکت کریں گے صبح دس بجے مسیاڑی موٹروے پر کارکنان اپنے محبوب قائد کا شاندار استقبال کریں گے جہاں سے ریلی کی صورت میں کانفرنس میں شریک ہوں گے جس سے مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان خصوصی خطاب فرمائیں گئے۔

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نو ید احمد ستی )مسلم لیگ ن کے رہنماامیدوار چئرمین حا جی حق نواز ستی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپوزیشن پر تنقید کرنے کی بجائے عملی طو رپر عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ملک کو معاشی طورپر مستحکم کرنے میں کچھ نہیں کر سکی،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس میں ن لیگی کارکنان کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے جووعدے کیے تھے ان میں سے ایک پر بھی پورا نہیں اترسکی،وعدوں کے برعکس حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے تحفے دیے جن کی آج پوری پاکستانی عوام مذمت کرتی ہے حکومت ذاتی انتقام کی سیاست کررہی ہے حکومت کے پاس کارکردگی دکھانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے صرف اپوزیشن کیخلاف کیسز اور انتقامی کاروائیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرکے عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہی ہے عوام نالائق حکومت کو اب گھر بھیج کرہی دم لیں گے وہ دن دورنہیں جب عوام کو موجودہ نالائق حکمرانوں سے چھٹکارا ملے گا انہون نے مزید کہا کہ حکومت ملک کی طرف توجہ دے اور ذاتی انتقام کی سیاست کو ترک کرئے کیونکہ اس وقت ملک کو اندرونی طور پر سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے ملک اندر سے مضبوط ہوگا تو باہر سے کوئی اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات بھی نہیں کرسکے گا مگر حکومت کی نااہلیوں کی وجہ سے اپوزیشن کودیوار سے لگانے کی پالیسی کیوجہ سے ملک روزبروز مشکلات کاشکار ہورہا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button