DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Four armed men on motorbikes commit robbery in Shah bagh

کلر سیداں کے نواحی علاقہ شاہ باغ میں ڈکیتی کی واردات میں چارموٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر ایک شخص سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فونز چھین لئے

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے نواحی علاقہ شاہ باغ میں ڈکیتی کی واردات میں چارموٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر ایک شخص سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فونز چھین لئے اور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔مستقیم سکنہ ڈیرہ خالصہ نے پولیس کو بیان دیا کہ میں پاک چائنہ ڈینٹل سنٹر میں بطورسیلز مین کام کرتا ہوں۔گزشتہ روزرات ساڑھے 8 بجے کے قریب میں کام سے فارغ ہو کر گھر جا رہا تھا اور شاہ باغ سے آگے میں نے پیدل سفر طے کیا۔جب میں ڈیرہ خالصہ موڑ سے آگے نکلا تو سائیڈ پر تین نوجوان لڑکے کھڑے تھے جبکہ ایک موٹر سائیکل کو کھڑا کر کے اس پر بیٹھا ہوا تھا۔دو نوجوان میرے پیچھے پیچھے آ گئے،تھوڑا آگے آ کر انہوں نے مجھے دبوچ لیا اور اسلحہ کی نوک پر انہوں نے میری تلاشی لینی شروع کر دی اور اس دوران انہوں نے میری جیب سے 37 ہزار روپے کی رقم اور دو عدد موبائل فونز نکال لئے۔دونوں ملزمان نے اپنے اپنے منہ چادروں میں ڈھانپ رکھے تھے۔

Kallar Syedan; Four armed men on motorbikes committed robbery in Shah bagh, Mustaqim of village Dhera Khalsa was robbed of all his cah and mobile phone as he was heading home.

ریٹائرڈ ای ڈی او محکمہ تعلیم ظہور حسین شاہ کی قیادت میں وفد نے رکن صوبائی اسمبلی میجر (ر)لطاسب ستی سے ملاقات

A delegation led by ex EDO Zahoor Hussain Shah meets with Major latasab Satti

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—ریٹائرڈ ای ڈی او محکمہ تعلیم ظہور حسین شاہ کی قیادت میں وفد نے رکن صوبائی اسمبلی میجر (ر)لطاسب ستی سے ملاقات کی اور ان سے تحصیل ہائے کوٹلی ستیاں اور مری کے تعلیمی اداروں اور اساتذہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی میجر لطافت ستی نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں تعلیمی ادارے اور اساتذہ کو مشکلات سے نجات دلانے کے لیئے عملی اقدامات کیئے جارہے ہیں عنقریب تعلیمی اداروں میں تقرریاں کی جارہی ہیں اور تعنیات ہونے والے اساتذہ پانچ برس تک انہی اداروں میں خدمات سرانجام دینے کے پابند ہوں گے جس کا مقصد دوردراز کے تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی فراہمی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ میرٹ پر تبادلے کیئے گئے جو سیاسی مداخلت سے پاک ہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ کرور کے مقام پر بوائز گرلز کالجز کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا کرور سربہ روڈ سمیت متعدد سڑکوں پر جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

انجمن تاجراں گوجرخان کے نومنتخب صدر حاجی محمد اقبال کو دلی مبارکباد

Kallar traders congratulate Haji M Iqbal on being appointed President traders union Gujar Khan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—تحصیل کلرسیداں کے سابق چیئرمینز یو سیز محمد صفدر کیانی,راجہ فیصل منور,راجہ محمد صفدر,راجہ پرویزاختر قادری,سید راحت علی شاہ,چوہدری صداقت حسین,راجہ ندیم احمد,راجہ طلال خلیل,تاجر رہنماؤں حاجی ریاست حسین,زین العابدین عباس,راجہ ظفر محود,چوہدری ضیارب منہاس,چوہدری طارق تاج,چوہدری نعیم بنارس,راجہ ارشد پہلوان,شیخ خورشید احمد کے علاوہ دیگر نے انجمن تاجراں گوجرخان کے نومنتخب صدر حاجی محمد اقبال کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ تاجروں کے اعتماد پر پورا اتریں گت ادہر چوہدری توقیراسلم چوہدری تنویر اختر شیرازی,اکرام الحق قریشی نے گوجرخان جا کر حاجی محمداقبال سے ملاقات کی اور ان کو بھاری کامیابی پر دلی مبارکباد دی۔

پی ٹی آئی برطانیہ اورمدثر بٹ کو یارک شائر کا صدر جبکہ مہربان محمد کو لیڈز میں پی ٹی آئی کا صدر اور راجہ مظہر اقبال کو نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

Newly elected Presidents of PTI, UK congratulated

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ہارون کمال ہاشمی، راجہ ساجد جاوید،آصف محمود کیانی،راجہ محمد اشفاق،چوہدری شکیل وینس،راجہ آفتاب جنجوعہ،چوہدری شفیق گجر،رضی جاوید،عاصم مغل،عاقب علی اور سرمد بٹ نے پی ٹی آئی یوکے میں انٹرا پارٹی انتخابات میں شرجیل ملک کو پی ٹی آئی برطانیہ اورمدثر بٹ کو یارک شائر کا صدر جبکہ مہربان محمد کو لیڈز میں پی ٹی آئی کا صدر اور راجہ مظہر اقبال کو نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔یاد رہے کہ راجہ مظہراقبال پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ اظہر اقبال کے چھوٹے بھائی ہیں۔

اسلام آباد کے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر احتشام کیانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Eitsham Kiyani celebrated in Sakrana

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی)—اسلام آباد کے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر احتشام کیانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں کے گاؤں سکرانہ میں ہوئی جس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی,ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی,سالم آباد بار کے صدر چوہدری خانزادہ,تنویراقبال,محمد ظریف راجا,راجہ گلستان خان,محمد تاج کیانی,حاجی غلام فرید,انجینئر جہانگیر خالد,طارق جنجوعہ,نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صغئر چوہدری,سید شیراز گردیزی,عون ساہی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button