DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Thousands protest against murder of ex Councillor Ch Waheed Anjum of Sahot in Kallar bazaar

وحید قتل کیس پیر کے روز کلرسیداں میں احتجاجی جلوس اور دھرنے

کلرسیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے کہا ہے کہ وحید قتل کیس کی تحقیقات میرٹ پر ہو گی پولیس سمیت ہر وہ شخص جس نے اس قتل میں کوئی بھی کردار ادا کیا ہے اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،ان خیالات کاا ظہار انہوں نے پیر کے روز کلرسیداں میں احتجاجی جلوس اور دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ وحید امجد کا قتل ہم سب کا مشترکہ دکھ ہے پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جا چکا دو پولیس اہلکار گرفتار ہو چکے دیگر کو بھی بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا اس واقعے میں اگر دیگر کوئی بھی ملوث ہوا تو اسے بھی قانون کے کٹہرے میں لائیں گے قتل جیسے مقدمات کے فیصلے سڑکوں پر نہیں تفتیش کے بعد عدالتوں میں ہوتے ہیں ہمیں تفتیش کے لیئے وقت دیا جائے کسی بھی ملزم کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور میں اس تفتیش کی خود براہ راست نگرانی کروں گا۔کلرسیداں کے نئے ایس ایچ او محمد بشارت عباسی نے چارج سنبھالنے سے قبل دھرنا کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اپنے کسی بھائی کو بچانے کے لیئے کوئی کردار ادا نہیں کرے گی ہمارا کام قاتلوں کو سزا دلوانا ہے انہیں بچانا نہیں ورثاء ہم پر اعتماد رکھیں جس کے بعد پولیس افسران اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں دھرنا ختم کر دیا گیا اور تمام سڑکیں رکاوٹیں ہٹا کر کھو ل دی گئیں اس سے قبل مظاہرین نے کلر مین چوک پر احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی جس کے بعد یہ کلرسیداں بائی پاس پر پہنچے جہاں انہوں نے سڑک بند کر کے دھرنا دیا جس میں مختلف سیاسی سماجی کارکنو ں نے خطاب بھی کیا اور چوہدری وحید کے قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔بعد ازاں پولیس افسران نے سہوٹ کلیال جا کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کے بعد انہیں یقین دلایا کہ کیس کی شفاف تحقیقات کی جائے گی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے،اس موقع پر ریٹائرڈ پولیس آفیسر چوہدری محمد ضمیر نے ایس پی صدر کی نگرانی میں تفتیش پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ادھر دھرنے کے باعث گھنٹوں سڑک بند رہی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کلرسیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی غلا م مرتضیٰ ستی نے کہا ہے کہ یو سی کنوہا کے سابق کونسلر چوہدری وحید امجد کا پولیس کے ہاتھوں قتل دلخراش اور ناقابل معافی جرم ہے پولیس کا کام لوگو ں کا قتل عام نہیں ان کی جان و مال کا تحفظ ہے،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مقتول چوہدری وحید کی موت نے علاقہ بھر کے لوگوں کو سوگوار کر دیا ہے پولیس کے جن اہلکاروں نے اس بے گنا کا قتل کیا وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں پی ٹی آئی کی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں مقتو ل خاندان کے ساتھ کھڑی ہے تمام ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کریں گے متاثرین اطمینا ن رکھیں کوئی شخص ا س کیس پر اثرانداز نہیں ہو سکتا اور پولیس ورثاء کے تعاون اور مدد سے اس واقعے کی شفاف تحقیقات کرے گی اور اس میں جو بھی ملوث پایا گیا اس سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

کلرسیداں ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی) سی پی او راولپنڈی نے کلرسیدا ں میں امن و امان کی صورت حا ل کو بہتر بنانے کے لیئے صادق آباد کے ایس ایچ او انسپکٹر محمد بشارت عباسی کو کلرسیداں تعینات کرتے ہوئے فوری چارج سنبھالنے کا حکم دیا تو انہوں نے چارج سنبھالنے سے قبل ایس پی صدر رائے مظہر کے ہمراہ نہ صرف دھرنا دیئے احتجاجی شرکاء سے ملاقات کی بلکہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد ٹریفک بحال کی جس کے بعد وہ جائے وقوعہ اورمتاثرین کے گھر گئے جہاں سے فراغت ملنے پر وہ کلرسیداں پولیس اسٹیشن پہنچے۔

Kallar Syedan; Thousands have protested against murder of ex Councillor Ch Waheed Anjum of Sahot at the hands of Kallar Syedan police. The police in returned told that they will deal with the case on merit. Ghulam Murtaza Satti told media that the officers involved in the murder must face justice. While the police authorities have appointed new SHO Inspector M Basharat Abbassi at Kallar Syedan police station.

Show More

Related Articles

Back to top button