DailyNewsKahuta

Government Boys Primary School in Kanthal conducts the ceremony for the results of the first term exam

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کینتھل میں فرسٹ ٹرم امتحان کے نتائج کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کینتھل میں فرسٹ ٹرم امتحان کے نتائج کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔ڈی ای او کہوٹہ محمد یوسف جاویدغفاری،اے ای او ماجد ہاشمی،اے ای او سہیل احمد،اے ای او اظہرکی خصوصی شرکت پرنسپل سکول ماسٹر راجہ تیمور اختر کی کاوشوں کی تعریف تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کینتھل میں تقریب تقسیم انعامات اور کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پوزیشن لینے اور سکول میں اچھی کارکردگی دینے والے طلباء کو انعامت دیے گے اس موقع پر ڈی ای او محمدیوسف، اے ای او ماجد ہاشمی،اے ای او سہیل احمد اے ای او اظہر،پی ٹی یو کوٹلی ستیاں کے صدر ناصر شہزاد اور کہوٹہ کے صدر راجہ اشراق نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ تیمور اختر پرنسل پرائمری سکول کینتھل نے تعلیم کے فروغ اور ادارے میں بہتری لانے کے لیے کوششیں کی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں بطور نائب صدر پی ٹی یو ضلع راولپنڈی انھوں نے ہمیشہ اساتذہ کے حقوق کی جنگ لڑی جس پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر مہمانان گرامی نے پوزیشن لینے والے طلباء کو انعا مات دیے جبکہ طلباء کے ٹیبلو، تقاریر اور کشمیر کے حوالے سے خوبصورت ڈرامہ بھی پیش کیا مہمانوں نے پرنسپل اور سٹاف سکول کو شاندار رپوگرام کرانے پر انکی تعریف کی اخر میں ماسٹر تیمور نے اپنی کارکردگی بتائی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔, انشا اللہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

انشا اللہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ سجاد ستی سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ

InshaAllah will take full part in the upcoming municipal elections, Sajjad Satti, Former Chairman UC Khadyot

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سجاد ستی سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ مسلم لیگ ن کی گروپ بندی کی وجہ سے ہمارے دونوں نمائندے ہار گے شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی نے میری یونین کونسل میں کروڑوں کے ترقیاتی کام کیے مسلم لیگی ہوں پارٹی جس کو ٹکٹ دے گی اسکو وؤٹ دینگے اور حمایت کرینگے کہوٹہ لہترار روڈ کے لیے راجہ محمد علی نے 27کروڑ کے فنڈز دیے جبکہ شاہد عباسی نے کروڑوں کے فنڈز دیے ان خیالات کا اظہار سجاد حسین ستی سابق چیئر مین کھڈیوٹ نے کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ڈیڑھ سال میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا اوورہیڈ برج اور کہوٹہ پنڈی روڈ ڈیفنس روڈ ہے اس منصوبے کو پی ٹی آئی حکومت فوری شروع کرے اداروں میں کرپشن کا بازار گرم ہے منشیوں کی بھرمار ہے منتخب ایم این اے صرف ٹاک شو تک محدود ہو گے ہیں انھوں نے کہا کہ انشا اللہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

رائل کالج آف سائنس اینڈ کامرس میں محفل میلاد کا انعقاد

Millad held at the Royal College of Science and Commerce

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
رائل کالج آف سائنس اینڈ کامرس میں محفل میلاد کا انعقاد۔نبی اقدس ﷺ کی زندگی ہمارے لیے عملی نمونہ ہے اللہ اور اسکے رسولﷺ سے محبت اور عشق کے بغیر کوئی بھی مسلمان کبھی دنیا اور اخرت میں کامیابی نہیں حاصل کر سکتا علمائے کرام۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز رائل کالج آف سائنس اینڈ کامرس میں محفل ذکر رسول ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے طلباء نے نبی ﷺ کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اس موقع پر پرنسپل کالج عبدالراؤف قریشی نے کہا کہ نبی ﷺ کو بہترین معلم بنا کر بھیجا گیا جو ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ زندگی میں کامیابی اگر پانی ہے تو اساتذہ کا احترام نہایت ضروری ہے انوھں نے کہا کہ نبی ﷺ کی سیرت اور صورت پر عمل کر کے ہی ہم دنیا و اخرت میں فلاح پا سکتے ہیں اس موقع پر خطہ پوٹھوہار کے ثنا خوان حافظ عمر، ارسلان اصغر کیانی، افتخار احمد غوری نے نبی ﷺ کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے جب کہ مہمان سابق ہیڈ ماسٹر ہائی سکول ہنیسر ماسٹر جاوید آف جیوڑہ تھے جہنوں نے کالج اور میلاد کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر پسٹاف کالج محمد عثمان قمر و دیگر بھی موجود تھے اخر میں پاکستان کی بقا اور سلامتی اور مرھومین کے لیے دعا بھی کی گئی اورلنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

چوہدری محسن فاروق آف سموٹ کی وفات پرفاتحہ خوانی

Dua and condolences for late Ch Mohsin Farooq of Samot

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میجر راجہ شہریار جنجوعہ رہنماء پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کا چوہدری محسن فاروق آف سموٹ کی وفات پرفاتحہ خوانی۔گذشتہ روز والی بال کے مایہ ناز کھلاڑی اور پوٹھوار کی جانی پہچانی نوجوان شخصیت چوہدری محسن فاروق کی ناگہانی موت پرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر راجہ شہریار جنجوعہ رہنماء پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون،سابق کونسلر یوسی مٹور راجہ احمد نواز کونسلر،راجہ شفاقت جنجوعہ،راجہ خرم جنجوعہ اور راجہ عمران سلیم جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ سموٹ جا کر ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔اپنے تعزیتی بیان میں میجر شہر یار جنجوعہ نے کہا کہ محسن کی وفات سے ہمار ا خطہ والی بال کے ایک عظیم کھلاڑی سے محروم ہو گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button