پاکستان پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے صدر میاں سلیم آف جہلم کی والدہ کا ریڈنگ لندن میں انتقال ہو گیا
لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,حبیب رشید)پاکستان پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے صدر میاں سلیم کی والدہ کا ریڈنگ لندن میں انتقال ہو گیا،پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری نائب صدر ریاض کوھمروی، ظاہر حسین ڈار، رابط سیکرٹری سرور رانجھا، پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے جنرل سیکرٹری راجہ افتخار، نائب صدر اسد نواز،پیپلز لیبر بیورو برطانیہ کے صدر حفیظ بلوچ، سینئر رہنما خواجہ معین الدین سید، رانا خلیل، سید شہزاد کاظمی، اکبر بلوچ، شعبہ خواتین برطانیہ کی جنرل سیکرٹری سمعیہ علی، لندن کی صدر شماع ناز، جنرل سیکرٹری بیرسٹر امبر حسن اور سینئر رہنما ندیم میوے والا نے میاں سلیم کی والدہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔