DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Man murders his sister in law by stabbing her to death in village Sahot Vaince

سہوٹ وینس میں دیور نے بھاوج کوچھری کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) دیور نے بھاوج کوچھری کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔۔ قتل کا یہ واقعہ کلر سیداں کے نواحی گاؤں سہوٹ وینس میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی پر دیور محمد عدنان نے اپنی چالیس سالہ بھاوج شمیم بی بی زوجہ شفاقت حسین کوچھری کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر سردار ذوالفقار احمد موقع پر پہنچ گئے اور نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کروانے کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کر دیا۔ ملزم موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

Kallar Syedan; Shamim Bibi wife of Shafaqat Hussain was stabbed to death by her brother in-law Mohammad Adnan over a domestic row. Mohammad Adnan fled after committing murder.

میاں محمد نوز شریف منگل کو برطانیہ روانہ ہوں گے

Mian Muhammad Nawaz Sharif will leave for Britain on Tuesday

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہبر سابق وزیر اعظم میاں محمد نوز شریف منگل کو برطانیہ روانہ ہوں گے روانگی کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں ان کے علاج کے لیئے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے نواز شریف قطر کے خصوصی طیارے میں لندن روانہ ہوں گے شہباز شریف ان کے ہمراہ ہوں گے جبکہ ان کی والدہ بھی برطانیہ جانے کی خواہشمند ہیں میاں نوازشریف کے طبی معائینہ اور علاج کے لیئے لندن شہر میں واقع ہارلے ہسپتال ہارلے اسٹریٹ کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں پر انتظامات شروع کر دئیے گئے۔

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ میاں محمد نوازشریف کی بیرون ملک روانگی میں روڑے اٹکانے کی حکومتی کوششیں ناکام ثابت ہوہئیں موجودہ حکومت نے سیاسی انتقام کی حد کردی ہے انہوں نے کلعسیداں کے قریب گاؤں ڈریال میں معروف سیاسی رہنما قاضی عبدالمجید کے بھانجھوں قاضی عاصم قیوم اور قاضی نعمان رزاق کے دعوت ولیمہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے والدین قیام پاکستان سے پہلے بھی معروف کاروباری کی حیثیت سے مشہور تھے نوازشریف نے تین بار وزیراعظم منتخب ہو کر اس ملک کی خدمت کی ملک کے طول و عرض میں شاہراؤں کی تعمیر موٹرویز,میٹروز کے ساتھ ساتھ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ملکی دفاع کو مضبوط کیا قوم کو انرجی بحران سے نجات دلائی مگر ایک سازش کے تحت نوازشریف کو میدان سیاست سے باہر کیا گیا جس کا مقصد صرف ملکی ترقی کا راستہ روکنا تھا عمران خان ڈیڑھ برس میں عوامی فلاح کا کوئی ایک بھی کام شروع نہ کرسکے مکان دینے کا وعدہ کرکے لاکھوں گھر تجاوزات قرار دے کر منہدم کر دیئے گئے نوکریوں.کا وعدہ کیا گیا لاکھوں افراد کو نوکریوں سے محروم کردیا گیا عمرانخان آج بھی کنٹینر کی انتقامی سیاست کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے نوازشریف کہ بیماری پر سیاست کی ان کی بیرون ملک روانگی کو روکا گیا مگر عدالت نے ان کے عزائم ناکام بنا دیئے انہوں نے کہا کہ جو نوازشریف اپنی اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر جیل جانے کے لیئے پاکستان آ سکتا ہے وہ اب بھی صحتیابی کے بعد ایک دن بھی ملک سے باہر نہیں رھے گا۔

روات کے قریب معروف کاروباری محمد جاوید کیانی کے کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب

Opening of the business center of renowned businessman Muhammad Javed Kayani near Rawat

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن صابزادہ ڈاکٹر ساجدالرحمان نے کہا ہے کہ قرآن مجید کتاب مبین اور معجزہ ہے اس کی تعلیمات پر عمل کرکے دنیااور آخرت کی کامیابیاں سمیٹی جاسکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے روات کے قریب معروف کاروباری محمد جاوید کیانی کے کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر موٹر ویز ہائی ویز کے اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی،جاوید بٹ،راجہ عامر مظہر،چوہدری صداقت حسین،راجہ صفدر کیانی،چوہدری توقیراسلم،تنویر شیرازی،چوہدری غالب حسین،راجہ جاویداختر لنگڑیال، صاحبزادہ محمدداؤد،ملک محمد فیاض اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ساجدالرحمان نے کہا ہے کہ قران مجید کی تعلیمات رشد و ہدایت ہیں مگر ہم اسے آج کل مریض کے عالم نزع میں اس کے سفر آخرت میں آسانی کے لیئے پڑتے ہیں جبکہ اس کی تعلیمات ہمیں زندگی کے تمام شعبوں میں رہنمائی مہیا کرتی ہیں اس کی تلاوت باعث برکت ہے انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں کاروبار کے بارے میں بھی رہنما اصول وضع کردیئے گئے ہیں مگر ہم اس سے رجوع نہیں کرتے اسلام نے تجارتی کامیابیوں کے لیئے اصول طے کیئے ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر نہ صرف تجارتی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں بلکہ آخرت بھی سنوار سکتے ہیں۔

البصیرہ اسلام آباد اور پوٹھوہار آرٹس کونسل کے زیر اہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل میں گزشتہ روز ماہِ مقدس ربیع الاول کے حوالے سے نعتیہ محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا

The Naat mehfil was held at the Rawalpindi Arts Council, organized by Al-Basira Islamabad and Potohar Arts Council.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)معروف علی و تحقیقی ادارے البصیرہ اسلام آباد اور پوٹھوہار آرٹس کونسل کے زیر اہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل میں گزشتہ روز ماہِ مقدس ربیع الاول کے حوالے سے نعتیہ محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی صدارت ممتاز شاعر و نقاد جمیل یوسف نے کی جبکہ مہمان خصوصی معروف شاعر میاں تنویر قادری اور مہمان اعزازرباعی گو شاعر محمد نصیر زندہ تھے۔نظامت کے فرائض شریک میزبان،چیئرمین پوٹھوہارآرٹس کونسل اور معروف شاعر پیر عتیق احمد چشتی نے انجام دیے۔محفل مشاعرہ میں راولپنڈی،اسلام آباد کے ممتاز شاعروں نے شرکت کی اور بارگاہِ امام الانبیاﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔راولپنڈی آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم ہال میں منعقدہ اس با برکت محفل میں،جمیل یوسف،میاں تنویر قادری،محمد نصیر زندہ،پیر عتیق احمد چشتی،سائل نظامی،طاہر یاسین طاہر،انجم خلیق،سید ثاقب اکبر،جنید آزر،ڈاکٹر فرحت عباس سمیت دیگر شعرا نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمدنصیر زندہ نے غیر ملکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاعر معاشرے کی آنکھ ہوتا ہے اور معاشرے کی باہمی یگانگت و اتحاد کی روایات کو آگے بڑھاتا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ شاعر پرامن معاشرے کی بنیاد رکھنے میں اہم اور مرکزی کردار ادا کرتا ہے اور تعصبات سے بالاتر ہوتا ہے۔

قاضی عاصم قیوم اور قاضی نعمان رزاق کی دعوت ولیمہ گاؤں ڈریال میں ہوئی

Wallima of Qazi Asim Qayoum and Qazi Noman Razaq wallima celebrated in village Daryal

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)معروف سیاسی سماجی رہنما قاضی عبدالمجید کے بھانجوں قاضی عاصم قیوم اور قاضی نعمان رزاق کی دعوت ولیمہ گاؤں ڈریال میں ہوئی جس میں مسلم لیگ ض کے سربراہ سابق وفاقی وزیر محمد اعجازالحق،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،محمود شوکت بھٹی کے علاوہ حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ جہانگیراختر بھٹی،ملک محمد پرویز،چوہدری جمیل وارثی،چوہدری توقیراسلم،قاضی ارشد،ملک حیدر،ثاقب وارثی،قاضی رضوان رزاق،قاضی ثاقب قیوم،قاضی مسعود احمد،قاضی ظفراقبال،قاضی خضراقبال،قاضی ظہور احمد،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

نثار تنویر شیرازی نے برطامیہ کے ہاؤس آف لارڈ کا رکن منتخب ہونے پر چوہدری محمد ضمیرکودلی مبارکباد

Nisar Tanveer Shirazi congratulates Chaudhry Muhammad Zameer on being elected member of UK House of Lord

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی نے برطامیہ کے ہاؤس آف لارڈ کا رکن منتخب ہونے پر چوہدری محمد ضمیرکودلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ھاؤس آف لارڈ منتخب ہونا پاکستان کے لیئے بھی بڑا اعزاز ہے۔

خوردونوش فروخت کرنے پر چار دکانداروں کیخلاف استغاثے مرتب کر کے تھانے ارسال کر دئیے

Four shopkeepers prosecuted over prices

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) اسسٹنٹ کمشنرکلر سیداں ناصر ولایت نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کے دوران مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر چار دکانداروں کیخلاف استغاثے مرتب کر کے تھانے ارسال کر دئیے۔تحصیل انتظامیہ کے مطابق زرید نامی قصاب بڑا گوشت 375 روپے فی کلو کی بجائے 450 روپے فروخت کررہا تھا۔اسی طرح دوبیرن کلاں میں پرائس چیکنگ کے دوران دکاندار دلپذیر آٹا فروش، بیس کلو کا آٹے کا تھیلا 808 روپے کی بجائے 830 روپے،دکاندار فیضان 840 روپے جبکہ حاجی مشکور کیشن اینڈ کیری شاپ پر دکاندار ارسلان مشکور 808 کی بجائے 830 روپے میں آٹے کا تھیلا فروخت کیا جا رہا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button