AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Reception held at Sufi M Yaqub Shaheed house in honour of Raja Javed Iqbal

صوفی محمدیعقوب شہیدہاؤس فیض پورشریف میں چودھری محمدبشیرپروازاورراجہ محمدشہبازخان افسرتعلقات عامہ ہمراہ راجہ جاویداقبال مشیرحکومت کے اعزازمیں منعقدہ پروقارظہرانہ تقریب

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)بیرسٹرعبدالقیوم چودھری چیئرمین سپرہینڈچیریٹی برطانیہ نے کہاکہ استادکامقام بلندہے۔ وہی معاشرے ترقی کرتے ہیں جواستادکااحترام کرتے ہیں۔ کامیابی استادکی عزت کرنے والوں کامقدربنتی ہے۔تبدیلی کے لیے اپنے آپ کوبدلناہوگا۔باتوں سے نہیں بلکہ عمل سے تبدیلی آئے گی۔چودھری محمدبشیرپروازکواللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازاہے۔تعلیم کے بغیرترقی ممکن نہیں۔ سپرہینڈ چیریٹی برطانیہ نے غریب بچوں کی مفت تعلیم کے لیے چارتعلیمی ادارے قائم ہیں۔مجھے خوشی ہے کہ چودھری محمدبشیرپروازہمارے ساتھ کام کررہے ہیں۔ہم چودھری محمدبشیرپروازکی صلاحیتوں تجربات سے بھرپورفائدہ اٹھائیں گے۔ صوفی محمدیعقوب شہیدعظیم انسان تھے۔محمدخلیق الزمان چودھری نے صوفی محمدیعقوب شہیدکامشن جاری رکھاہواہے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے صوفی محمدیعقوب شہیدہاؤس فیض پورشریف میں چودھری محمدبشیرپروازاورراجہ محمدشہبازخان افسرتعلقات عامہ ہمراہ راجہ جاویداقبال مشیرحکومت کے اعزازمیں منعقدہ پروقارظہرانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کے میزبان محمدخلیق الزمان چودھری ڈپٹی کسٹوڈین میرپورتھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی چودھری محمدبشیرپرواز(ر) صدرمعلم تھے جبکہ صدارت بیرسٹرعبدالقیوم چودھری نے کی۔تقریب سے چودھری محمدبشیرپرواز، راجہ شہبازخان،تبسم صادق ایڈووکیٹ،چودھری محمدہارون،یاسرممتازچودھری،راجہ گلبہاراکرم اوردیگرنے خطا ب کیا۔ تلاوت کی سعادت حاجی تاسب حسین چودھری صدرمرکزی میلادکمیٹی چکسواری نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول ﷺسینئرصحافی چودھری عبدالرزاق نیازی نے پیش کی۔ نظامت کے فرائض اللہ دتہ بسمل نے سرانجام دئیے۔ میزبان محمدخلیق الزمان چودھری نے کہاکہ چودھری محمدبشیرپروازبہترین انسان، بہترین معلم اوربہترین منتظم ہیں۔ چودھری محمدبشیرپروازنے بطورصدرمعلم صوفی یعقوب شہیدہائی سکول ڈھانگری بالاگرانقدرخدمات سرانجام دیں۔صوفی یعقوب شہیدہائی سکول ڈھانگری بالا میں میٹرک کے امتحانی مرکزکاقیام چودھری محمدبشیرپروازکاعظیم کارنامہ ہے۔چودھری محمدبشیرپروازنے کہاکہ محمدخلیق الزمان چودھری سے میرابھائیوں جیساتعلق ہے۔صوفی یعقوب شہیدہائی سکول ڈھانگری بالا نے مجھے پہچان دی۔ محمدخلیق الزمان کے ہرموقع پرمیری رہنمائی معاونت کی۔شاندارخوبصورت تقریب کاانعقادکرکے مجھے عزت بخشی۔ تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات، محکمہ تعلیم کے افسران، صدرمعلمین، معلمین کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ محمدخلیق الزمان نے معززمہاناں گرامی کاشکریہ اداکیا

جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز مڈل سکو ل آدھ پلائی میں بزم ادب کے زیراہتمام انتہائی عقیدت واحترام شان وشوکت تزک واحتشام اورمذہبی جوش وجذبے کے ساتھ ایک پروقار اوربابرکت تقریب

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز مڈل سکو ل آدھ پلائی میں بزم ادب کے زیراہتمام انتہائی عقیدت واحترام شان وشوکت تزک واحتشام اورمذہبی جوش وجذبے کے ساتھ ایک پروقار اوربابرکت تقریب منعقدہوئی حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم تقریب کے مہمان خصوصی تھے اللہ دتہ بسمل انچارج صدرمعلم نے تقریب کی صدارت کی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاجماعت سوم کے طالب علم زین نواز نے تلاوت کلام پا ک کی سعادت حاصل کی جماعت سوم کے طالب علم عبدالقادر نے ہدیہ نعت پیش کیا اس موقع پرطلبہ کے درمیان مقابلہ حسن قرات مقابلہ نعت خوانی اورتقریری مقابلہ منعقدہوا مقابلہ حسن قرات میں جماعت ہشتم کے طالب علم ارمان علی نے پہلی جماعت سوم کے طالب علم زین نوازنے دوسری اورجماعت چہارم کے طالب علم ذیشان سبحانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی مقابلہ نعت خوانی میں ارمان علی اول عبدالقادر جماعت سوم دوم اورسفیان علی جماعت ہفتم نے سوم پوزیشن حاصل کی تقریری مقابلہ میں ارمان علی پہلی زین محمود جماعت ششم نے دوسری اورعادل محمود جماعت ہفتم نے تیسری پوزیشن حاصل کی محمدذوالفقار مرزا جونیئرمدرس مقابلہ حسن قرات سیدانوارمحی الدین شاہ جونیئرمدرس مقابلہ نعت خوانی اورعلی اکبرانچار ج بزم ادب تقریری مقابلہ کے جج تھے مقابلہ جات کے جج صاحبا ن نے نتائج کااعلان کیا تینوں مقابلوں کے لئے طلبہ نے بڑے جوش وجذبے کے ساتھ تیاری کی اوربھرپور شرکت کی پنڈال اورسکول کی سجاوٹ اورتقریب کے انعقاد کے انتظامات میں اساتذہ اورطلبہ نے بھرپورحصہ لیامحمدشہزاد نائب قاصد نے مثالی کام کیاطلبہ نے بھرپورتعاون کیاتقریب میں نقابت کے فرائض اللہ دتہ بسمل انچارج صدرمعلم نے انجام دیے تقریب سے مہمان خصوصی حاجی اخلا ق احمددانش(ر) صدرمعلم انچار ج صدرمعلم اللہ دتہ بسمل محمدحنیف جونیئرمدرس نے خطاب کیامقررین نے کہاکہ آپ ﷺ کی حیات مبارکہ ہمارے لئے بہترین نمونہ اوردنیاکے لئے مشعل راہ ہے آپﷺ نے معاشرے کومکمل ضابطہ حیات عطاکیاآپﷺ نے غیرمسلموں سے اچھابرتاؤ کرنے کی تلقین کی بڑوں کاادب اورچھوٹوں سے شفقت کادرس دیاہمسایوں سے اچھاسلوک کرنے کی تاکیدکی آپﷺ یتیموں کے والی غریبوں بے کسوں کاسہارا ہیں بے ٹھکانہ انسانیت کاآخری سہارا ہیں آپﷺ ہماری آنکھوں کانوراوردل کاسرور ہیں آپ ﷺ ہمارے لئے اللہ تعالی کی نعمت عظمی ہیں ہم آپ ﷺ کامیلادمناکراللہ تعالی شکر اداکرتے ہیں کہ اللہ تعالی نے مومنوں پربڑااحسان کیاہے ہم اس احسان پراللہ تبارک وتعالی کاشکراداکرتے ہیں بارگاہ رسالت ﷺ میں درووسلام اوراختتامی دعا کے بعدلنگرتقسیم کیاگیا

Show More

Related Articles

Back to top button