DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Yasir Mahmood of village Bhalla killed in a fatal accident in Saudi Arabia

سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے یاسر محمود کو کلر سیداں کے قریب گاؤں بھلہ میں سپرد خاک کردیا گیا

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے یاسر محمود کو کلر سیداں کے قریب گاؤں بھلہ میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد,راجہ ظفرمحمود,راجہ محمد ثقلین,راجہ طارق محمود,صوفی محمد سلیمان,مسعود بھٹی,جاوید چشتی,راجہ پرویزاختر منہاس,شیخ حسن ریاض اور دیگر نے شرکت کی۔

Kallar Syedan; Yasir Mahmood of village Bhalla has been killed in a fatal accident in Saudi Arabia, His body was brought back home to his native village, Namaz e janaza was held with large number of people.

نمبل میں حاجی محمد انصر کی رہائشگاہ پر منعقدہ محفل میلاد

Millad held at the residence of Haji Mohammad Ansar in village Nambal

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ممتاز علمی و روحانی شخصیت ڈاکٹر صاحبزادہ ساجدالرحمان نے کہا ہے کہ محبت رسولﷺ اور اطاعت رسولﷺ لازم و ملزوم ہیں اگر کسی سے والہانہ محبت کی جائے اور اس کی اطاعت نہ کی جائے تو یہ محبت نہیں منافقت کہلائے گی اور اگر اطاعت بغیرمحبت سے کی جائے تو ایسی اطاعت اللہ کو درکار ہی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاؤں نمبل میں حاجی محمد انصر کی رہائشگاہ پر منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج معاشرہ شکست و ریخت کا شکار ہے بے حیائی اور حیا باختگی کا سیلاب تیزی سے ہماری روایات و اقدار کو نگلتا چلا جا رہا ہے صورتحال انتہائی گھمبیر اور خطرناک ہو چکی ہے ایسے میں ہمیں ایک ہی در دکھائی دیتا ہے اور وہ در مصطفی ہے انہوں نے کہا کہ اسوۂ رسول ہی ہمیں اس دلدل سے نکال سکتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب آج بھی عہد کریں کہ اہنے پیغمبر صﷺسے اپنا رشتہ مضبوط سے مضبوط تر کریں گے اپنے نبی ﷺسے صرف محبت ہی نہیں ان کی اطاعت بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا المیہ یہ پے کہ ہم نے کہیں محبت میں غلو کرکے اطاعت کو پس پشت ڈال دیا ہے اور کہیں صرف اطاعت کی آڑ میں محبت رسول کا پہلو تشنہ چھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ میلاد النبی کا پیغام یہ ہے کہ محبت رسول کو عام کرکے اطاعت رسول کو یقینی بنایا جائے تب ہی معاشرے میں موجود خرابیوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

منگلا ڈیم کے منافع میں پوٹھوار پنجاب کو مساوی فنڈز دیئے جائیں

Profits from Mangla dam should be shared with Pothwar

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)متاثرین منگلا ڈیم پوٹھوار ریجن کے آرگنائزر راجہ جہانگیر اختر نے مطالبہ کیا ہے کہ کروٹ ڈیم کی طرح منگلا ڈیم کے منافع میں پوٹھوار پنجاب کو مساوی فنڈز دیئے جائیں تاکہ یہاں کی صدیوں پرانی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کروٹ ڈیم کی تعمیر کے وقت اس بات کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا کہ واٹر چارجز کے صورت میں حاصل منافع کو پنجاب اور کشمیر میں مساوی تقسیم کیا جائے گا یہ منصفانہ فیصلہ ہے مگر اس کا اطلاق منگلا ڈیم پر نہیں ہوتا جنکہ منگلا ڈیم سے متاثرین دریا کے دونوں اطراف مقیم لوگ ہیں مگر ساری مراعات آزادکشمیر کے لوگوں کو دی جاتی ہیں اور پنجاب میں موجود متاثرین کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی جبکہ تباہی اور نقصانات دریا کے دونوں اطراف ہوتے ہیں مگر مراعات کی برسات صرف آذادکشمیر کے لوگوں پر کی جاتی ہے جو انصاف کا قتل ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کروٹ ڈیم میں طے اصولوں کو منگلا ڈیم پر بھی نافذ کر کے واٹر چارجز کا منافع آزادکشمیر اور پوٹھوار پنجاب میں مساوی تقسیم کر کے یہاں کی پسماندگی اور محرومیوں کا ازالہ کیا جائے۔

کلر سیداں میں ایک ہی رات میں چار دکانوں کے تالے ٹوٹ گئے

Locks of four shops broken in Kallar Syedan in same night

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں ایک ہی رات میں چار دکانوں کے تالے ٹوٹ گئے۔پولیس نے درخواستیں وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔کلر سیداں دوبیرن روڈ پر واقع سٹی ٹائلز اینڈ سینٹر سٹور،المدینہ سنٹری سٹور،عادل آٹوز اور پنجاب ٹریڈرز کی دکانوں کے تالے توڑ کر نامعلوم چور درازوں کی تلاشی لیتے رہے جہاں سے کچھ ہاتھ نہ آ سکا تا ہم پنجاب ٹریڈرز کی شاپ کی تلاشی کے دوران دراز میں پڑی چھ ہزارروپے کی نقدی کو مال غنیمت جانتے ہوئے سمیٹ کر فرار ہو گئے۔سب انسپکٹر ملک اقبال نے درخواستیں وصول کر کے ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی۔

چوکپنڈوری میں ٹریفک بے ضابطگیوں پر کارروائی کرتے ہوئے اوور لوڈنگ،کم عمر ڈرائیوروں اور روٹس پرمٹ کی خلاف ورزی کرنے والی متعدد گاڑیوں کے چالان

Law breaking motorist handed fines in Chauk Pindori

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کی ہدایت پر ڈی ایس پی رورل جنید محسن خان کی زیر نگرانی بیٹ انچارج عمران نواب خان نے چوکپنڈوری میں ٹریفک بے ضابطگیوں پر کارروائی کرتے ہوئے اوور لوڈنگ،کم عمر ڈرائیوروں اور روٹس پرمٹ کی خلاف ورزی کرنے والی متعدد گاڑیوں کے چالان کر ڈالے۔انہوں نے اس دوران گاڑیوں میں نصب فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس بھی اتار کر قبضے میں لے لیں۔ٹریفک وارڈنز قاضی عمیر،عنصر قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جواد فٹ بال کلب منگال تحصیل کلر سیداں نے گراؤنڈ کی تعمیر و بحالی کیلئے مالی امداد فراہم کرنے پر تہہ دل سے شکریہ

Jawad FC Mangal than for the contribution of ground

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) جواد فٹ بال کلب منگال تحصیل کلر سیداں نے گراؤنڈ کی تعمیر و بحالی کیلئے مالی امداد فراہم کرنے پر کپتان بابر شہزاد، محمد عثمان مانی، رئیس، معین اور پوری ٹیم نے شہزاد بٹ صاحب،عاقب علی راجہ،ارسلان ایڈوکیٹ،راجہ بلال وینس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی کاوشوں سے نوجوان نسل کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروف رکھنے میں بہت اہم کر دار ادا کیا جس پر جواد فٹ بال کلب منگال تحصیل کلر سیداں ان کا انتہائی مشکور ہے۔

تعزیت

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص,محمود شوکت بھٹی اوردیگر نے سابق رکن ضلع کونسل راجہ محمد فیاض سے ملاقات کی اور ان کے چچا ریٹائرڈ ڈی ایس پی عبدالزاق چیمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button