DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Commissioner Rawalpindi issues appoints Deputy Tehsildar Mohammad Saeed Nawaz for the vacant post of Tehsildar Kahuta

کمشنر راولپنڈی نے تحصیلدارکہوٹہ کی خالی پوسٹ کے لیئے نائب تحصیلدار محمد سعید نواز کو اضافی چارج دینے کے احکامات جاری کر دیئے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کمشنر راولپنڈی نے تحصیلدارکہوٹہ کی خالی پوسٹ کے لیئے نائب تحصیلدار محمد سعید نواز کو اضافی چارج دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔ دس دن سے سائلین ذلیل خوار جبکہ سرکاری خزانے کو رجسڑیوں کے نہ ہونے پر لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔ رہنما تحریک انصاف راجہ خورشید ستی نے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کو صورت حال سے آگاہ کیا۔ جس پر ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کمشنر راولپنڈی سے رابطہ کر کے عوامی مشکلات سے آگاہ کیا۔ کمشنر راولپنڈی نے نائب تحصیلدار کہوٹہ محمد سعید نواز کو تحصیلدار کہوٹہ کا اضافی چارج دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔ جس سے دس دن سے زمینی معاملات، انتقالات اور رجسٹریوں کے حوالے سے روزانہ دکھے کھانے والے سائلین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کہوٹہ پر یس کلب کے صدر راجہ عمران ضمیر کی قیادت میں پر یس کلب کہوٹہ کے عہدیداران کا غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر کا دورہ

Press club Kahuta officials visit Ghulam Rabbani Qureshi kidney centre

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ پر یس کلب کے صدر راجہ عمران ضمیر کی قیادت میں پر یس کلب کہوٹہ کے عہدیداران کا غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر کا دورہ۔ مریضوں کی خیریت در یافت کی ان کی جلد صحت یابی کی دعا شاندار الفاظ میں کڈنی سنٹر کے آنر آصف ربانی قریشی کو خراج تحسین۔مخیر حضرات مالی معاونت کریں ہارٹ ایمرجنسی بھی بناؤں گا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کی قیادت میں پر یس کلب کہوٹہ کے عہدیداران جس میں سعید افضل چوہان، حاجی اصغر کیانی، راجہ شاہد اجمل، افتخار احمد غوری،افضال شمسی، احتشام کیانی، ارسلان کیانی، راجہ عثمان ضمیر، کبیر احمدجنجوعہ نے الفتح گروپ تحصیل کہوٹہ کے صدر آصف ربانی قریشی کی سر پرستی میں قائم غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر اینڈ ڈیلائیسز سنٹر کا دورہ کیا اس موقع پر ممبران پریس کلب نے وہاں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیر یت در یافت کی اس موقع پر تمام ممبران نے آصف ربانی قریشی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی راجہ عمران ضمیر نے کہوٹہ میں بے شمار کروڑو پتی افراد موجود ہیں مگر ان کو ایسے نیک کام کی توفیق نہیں ہوئی جو کام آصف ربانی قریشی نے شروع کیا ہے بے شک وہ حقیقی معنوں میں اللہ پاک کی عوام کی خدمت کر رہے ہیں اس موقع پر دیگر ممبران پر یس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان، حاجی اصغر کیانی، راجہ شاہد اجمل، افتخار احمد غوری،افضال شمسی، احتشام کیانی، ارسلان کیانی، راجہ عثمان ضمیر، کبیر احمدجنجوعہ نے بھی آصف ربانی قریشی کے اس نیک کام کی تعریف کی اور ان کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دیلایا اس موقع پر غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر کے آنر آصف ربانی قریشی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کر نے میں دلی سکون محسوس کر تا ہوں اپنے ہر وقت مطمن ہوں اپنے رب کا شکر اد اکر تا ہوں کہ اس نے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کے کام پر مامور کیا ہے انہوں نے کہا کہ میں میڈیا کے ذریعے مخیر حضرات مالی معاونت کی اپیل بھی کر تاہوں انہوں نے کہا میرے پاس اعلیٰ قسم کی بلڈنگ موجود ہے مخیر حضرات میرے ساتھ تعاون کر یں انشاء اللہ 20بیڈ کا ایک ہارٹ ایمر جنسی بھی قائم کروں گا تاکہ اگر کسی کو ہارٹ اٹیک ہوتا ہے تو اسکو فرسٹ ایڈ دے کر روالپنڈی بھجیا جائے۔

سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے جس قدرحلقہ پی پی سیون میں ترقیاتی کام کرائے ہیں اسکی مثال نہیں ملتی

Ex MPA Raja M Ali praised for his contributions in development in PP7

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں جس قدر ترقی ہوئی اسکی مثال نہیں ملتی موٹر وے ہو میٹرو بس سروس ہو یا اربوں کھربوں کے دیگر میگا پراجیکٹ مسلم لیگ ن نے ہی کیے میاں نواز شریف کو عوام کے دل سے کوئی نہیں نکال سکتا این آر او این آر او نہ دینے والے میاں نواز شریف کی منتیں کر رہے ہیں موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا ہے اب وہ وقت دور نہیں جب میاں نواز شریف واپس عوام کے درمیان میں ہونگے اور عوام کو ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے جس قدرحلقہ پی پی سیون میں ترقیاتی کام کرائے ہیں اسکی مثال نہیں ملتی انشاء اللہ آنے والے دور مسلم لیگ ن کا ہو گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button