DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Four-day polio campaign launched by vaccinating children under the age of five at THQ Hospital Kallar Syedan

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر چار روزہ پولیو مہم کا آغاز

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر چار روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما و فوکل
پرسن راجہ ساجد جاوید نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مرض کا خاتمہ حکومت اور محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے اور اس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروائے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے تمام سرکاری اداروں کیساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیموں،معاشرے کے صاحب الرائے افراد،علماء و مشائخ اور خصوصا والدین کو مربوط کاوشیں کرنا ہونگی۔محکمہ صحت کے افسران اور عملہ کو پہلے سے زیادہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ملک کو اس موذی مرض سے پاک کیا جا سکے۔ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے اس موقع پر بتایا کہ تحصیل کلر سیداں میں 36 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف دیا گیا ہے جس کیلئے 123 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 06 ٹرانزٹ اور 12 فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں۔27ایریا انچارج کے ہمراہ12 یوسی ایم اوز اس خصوصی مہم کی نگرانی پر مامور ہیں۔ تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہمایوں انور میر اور ڈاکٹر جاذب نے بھی خطاب کیا۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے خود سے منسوب خبر پر ناپسندیدگی کا اظہار

Ch Nisar Ali Khan left disappointed by irresponsible journalist

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے خود سے منسوب خبر پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کلرسیداں میں اپنے دوست چوہدری عامر وسیم کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے لیئے گئے تھے جہاں کچھ مقامی صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا میں نے جواب دینے سے گریز کیا اس کے باوجود میرے حوالے سے میڈیا ٹاک کی گفتگو شائع کی گئی جس میں کوئی صداقت نہیں ادھر چوہدری عامر وسیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چوہدری نثار علی خان میری والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لیئے آئے تھے کچھ مقامی صحافیوں نے ان سے سوالات پوچھنے کی کوشش کی مگر چوہدری نثار علی خان نے انہیں یہ کہہ کر خاموش کرا دیا تھاکہ میں فاتحہ خوانی کے لیئے آیا ہوں میڈیا ٹاک کے لیئے نہیں مگر کچھ لوگوں نے اپنی سوچ کو خبر بنا کر چوہدری نثا ر علی کے نام سے شائع کر دیا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں صحافی حضرات ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور میزبان،مہمان اور موقعے کا بھی خیال رکھا کریں۔

منگلاڈیم کے واٹر یوز چارجزمیں پوٹھوہار کو حصہ نہ دینا سراسر زیادتی

Mangla Dam Water use charges not being given to Pothwar region is great unfairness, Ch Javed Kausar

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی) پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ منگلاڈیم کے واٹر یوز چارجزمیں پوٹھوہار کو حصہ نہ دینا سراسر زیادتی ہے انہوں نے انجمن متاثرین منگلا ڈیم پوٹھوار ریجن کے چیئرمین راجہ جہانگیر اختر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوٹھوہار کے پسماندہ علاقوں سے منتخب ہونے والیسے مل کر پنجاب اسمبلی میں آواز بلند کریں گے کہ آزاد پتن ہائیڈروپاورپراجیکٹ کی طرح منگلااور کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی طرح واٹر یوز چارجز پوٹھوہار اور حکومت کو تقسیم کرکے دیے جائیں تاکہ پوٹھوہار کے علاقو ں میں ترقیاتی کام ہو سکیں آزاد پتن ہائیڈروپاور کے واٹر یوز چارجز پنجاب اور کے درمیان تقسیم کرنے کا معاہدہ کیا گیا جو منصفانہ ہے۔

کرتار پور راہداری کا افتتاح محبت اور امن کا پیغام ہے

The opening of the Kartarpur transit is a message of love and peace, M Qamar Ayaz (PTI)

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے رہنما و مقامی فوکل پرسن محمد قمر ایاز نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری کا افتتاح محبت اور امن کا پیغام ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ اور نریندر مودی کی خطے میں امن کو برباد کرنے کی گھناؤنی سازش ہے جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ کر رہا ہے جب کہ دوسری طرف بھارت اقلیتوں کی عبادت پر ڈاکہ ڈالنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور ان شاء اللہ عام انتخابات کے دوران کئے گئے تمام وعدوں کو بتدریج پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت پی ٹی آئی حکومت کے ویژن میں شامل ہے۔آنے والی نسلوں کو صحت منداور توانا زندگی فراہم کریں گے۔حکومت تعلیم،صحت اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے عمل پیرا ہے،عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نارہ کے مدرس قاضی عبدالباسط،قاضی عبدالماجدکی تائی محترمہ اور چچی جان انتقال کر گئیں

Aunty of Qazi Abdul Basit passed away in Kahuta

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نارہ کے مدرس قاضی عبدالباسط،قاضی عبدالماجدکی تائی محترمہ اور چچی جان انتقال کر گئیں دونوں کی نما زجنازہ کہوٹہ میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،پی ٹی آئی کے سابق ڈویژنل صدر ہارون کمال ہاشمی،راجہ ظہور اکبر،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،حاجی عبدالقیوم،قاضٰ زاہد نعیم،قاضی افضال حیات،قاضی محمد اوضعاف،احسان الحق قریشی،راجہ عمران ضمیرکے علاوہ مقامی شہریوں اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نیشنل بینک آف پاکستان کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر کلر سیداں برانچ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا

70th anniversary of National Bank of Pakistan held at Kallar Syedan branch

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی) نیشنل بینک آف پاکستان کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر کلر سیداں برانچ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کلر سیدں برانچ کے منیجر اور عملے نے سالگرہ کا کیک کاٹا تقریب میں مقامی تاجر برادری اور دوکانداروں نے شرکت کی۔

لندن کے نواحی قصبے سلاؤ میں مقیم راجہ محمد تاج کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی)لندن کے نواحی قصبے سلاؤ میں مقیم راجہ محمد تاج کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نما زجنازہ منگل کے روز کلرسیداں کے قریب گاؤں سدا کمال میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،ملک محمود پرویز،الحاج غلام ظہیر،پرویز اختر قادری،بابو ظفر اقبال،نمبردار اسد عزیز،محبوب بھٹی،راجہ محمد الیاس،محمد آصف نورانی،چوہدری غلام شبیر،چوہدری طارق تاج،منیر چشتی،چوہدری عبدالقدوس،صغیر احمد بھولا،اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button