DailyNewsKahuta

Kahuta; Former Member District Council Raja Ishtiaq Ahmed along with members of his group visit Ghulam Rabbani Qureshi Kidney Dialysis Centre and Vocational Centre.

سابق ممبر ضلع کونسل راجہ اشتیاق احمدکا اپنے گروپ کے افرادکے ہمراہ غلام ربانی قریشی کڈنی ڈائیلاسز سنٹر اینڈ ووکیشنل سنٹر کادورہ مریضوں کی بیمار پر سی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر ضلع کونسل راجہ اشتیاق احمدکا اپنے گروپ کے افرادکے ہمراہ غلام ربانی قریشی کڈنی ڈائیلاسز سنٹر اینڈ ووکیشنل سنٹر کادورہ مریضوں کی بیمار پر سی۔ غلام ربانی قریشی کڈنی ڈائیلاسز سنٹر اینڈ ووکیشنل سنٹرکے آنر معروف سیاسی وسماجی شخصیت الفتح گروپ کے صدر سابق ممبر ایم سی کہوٹہ آصف ربانی قریشی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غلام ربانی قریشی کڈنی ڈائیلاسز سنٹر اینڈ ووکیشنل سنٹر کا قیام خوش آئندہ ہے۔ غریب،نادار، مستحق مریضوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو جدید سہولیات سے آراستہ فوری سستے اور معیاری علاج کی خاطر راولپنڈی، اسلام آباد کے چکروں سے نجات ملے گی۔ آصف ربانی قریشی نے دکھی انسانیت کی خدمت کے عظیم منصوبے کی بنیاد رکھ دی۔ ان خیالات کا اظہار سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی راجہ اشتیاق احمدصدر پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل مٹور نے گذشتہ روز اپنے گروپ کے دیگر ساتھیوں راجہ اعجاز سابق کونسلر، راجہ عقیل احمد، راجہ توصیف، راجہ رمضان،آصف محمود بھٹی، پر ویزعرف بلو، راجہ خوشخال جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ،راجہ مر تضیٰ، راجہ مبارض، راجہ اعجاز صدر مر کزی جامع مسجد تھوہا خالصہ کے ہمراہ انہوں نے صدر الفتح گروپ و صدر پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ آصف ربانی قریشی سابق کونسلر میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی زیر سر پرستی غلام ربانی قریشی کڈنی ڈائیلاسز سنٹر اینڈ غلام ربانی قریشی ووکیشنل سنٹر کے دورے کے موقع پر شہریوں سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف ربانی قریشی نے غریبوں کے لیئے عملی طور پربڑا کارنامہ سرانجام دیازندگی ہر ایک گزارتا ہے مگر زندگی کا مزا اس وقت آتا ہے جب زندگی کا ایک ایک لمحہ انسانیت کی خدمت میں گزرے آصف ربانی نے انسانیت کی خدمت کے لیے جو کام کیا ہے اس کا اجر رب کائینات ہی دے سکتا ہے۔ اس موقع پر آصف ربانی قریشی نے اپنے خطاب میں کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں عظمت ہے۔ میرے والد گردے کے مریض تھے۔ جسکی وجہ سے میں نے تہیہ کیا کہ ایسے مریضوں کا مفت علاج ہو گا۔ ڈائیلاسز سنٹر میں ماہر ڈاکٹر کے ساتھ درجنوں بستروں پرتحصیل کہوٹہ، کلر سیداں، آزا دکشمیر اور ملحقہ دیہاتوں سے آئے مریضوں نے علاج کرایا اور اسے آصف ربانی کا عظیم انقلابی کارنامہ قرار دیا۔

پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے رہنماء میجر راجہ شہر یار جنجوعہ کی رہائش گاہ پرمحفل میلادﷺ

Millad held at the residence of Major Raja Shaheryar Janjua

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے رہنماء میجر راجہ شہر یار جنجوعہ کی رہائش گاہ پرمحفل میلادﷺ۔کثیر تعداد میں معززین علاقہ کی شر کت۔ملکی سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔گذشتہ روزحلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے رہنماء میجر راجہ شہر یار جنجوعہ کی رہائش گاہ پر محفل میلادﷺ کے سلسلے میں ایک بارونق محفل منعقد کی گئی جس میں راجہ لیاقت، راجہ شوکت حیات، راجہ عمران سلیم، راجہ ماسٹر نعیم، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خرم جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شر کت کی۔ اس موقع پر علائے کرام نے آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور قرآن و سنت کی روشنی میں زندگی کے اصل اصولوں پر روشنی ڈالی آخر میں تمام عالم اسلام اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شر کائے محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کا کہوٹہ شہر کادورہ

Former Member Provincial Assembly of Punjab Colonel Mohammad Shabir Awan, visits Kahuta City

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کا کہوٹہ شہر کادورہ۔ایکسیڈنٹ میں فوت نے والے ندیم ستی کی نمازے جنازہ میں شرکت۔ مختلف مقامات ہونے والی فوتگیوں والے گھروں میں حاضری لواحقین سے اظہار تعزیت مر حومین کے لیے فاتحہ خوانی۔ گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان نے کہوٹہ شہر کا دورہ کیا اور ایکسیڈنٹ میں فوت ہونے نوجوان ندیم ستی کی نمازے جنازہ میں شر کت کی انہوں نے بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت حوالدار محمد عظیم کے بھانجے کی وفات پر،گریڈ اسٹیشن میں اظہر ستی کی دادی جان کی وفات پر اور ادوالہ میں حافظ قاسم کی وفات پر ان کے گھر حاضری دی لواحقین کے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کے ہمراہ ان کے صاحبزادے ملک شاہ زیب اعوان،اشرف بیگ، سید عمران شاہ، طاہر غوری، عدیل افضل، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button