DailyNews

Kotli Sattian; The government has to take legal action to protect the lives and property of the people, Adeel Musa Satti

حکومت کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے قانونی کاروائی کرنی پڑے۔عدیل مو سی ستی

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء امیدوار برا ئے چئرمین نو جوان سرگرم رہنماء عدیل مو سی ستی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن حکومتی رٹ کو چیلنج کرکے دارالحکومت پر حملہ آوور ہونے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، اگر انہوں نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی اور اپنے کارکنان کو سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے پر اکسایا تو انہیں بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مولانا نے ابھی تک بارگینگ اور بلیک میلنگ کی سیاست کی ہے لیکن اس مربتہ انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا اور اگر انہوں نے فساد پھیلانے کی کوشش کی تو حکومت ہر آپشن استعمال کر سکتی ہے۔ عدیل مو سی ستی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے سیاست کو مذاق بنا رکھا ہے اور جس طرح وہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر وزیر اعظم کو گرفتار کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ حالات سخت کشیدہ ہو سکتے ہیں اور اگر مولانا نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تو خون خرابہ بھی ہو سکتا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضہ ہے کہ مولانا ہوش کے ناخن لیں اور کوئی ایسی کاروائی نہ کریں جس سے امن و امان خطرے میں پڑے اور حکومت کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے قانونی کاروائی کرنی پڑے۔

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کوٹلی ستیاں کے جوان جماعت کے لئے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرے

PML-N Youth wing Kotli Sattian members should play their prt for the party

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سبز ہلالی پرچم کی سربلندی اور قائد میاں نواز شریف کے نظریے پہ عمل پیرا ہے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت مسلم لیگ کا منشور ہے. میاں غلام حسین شاہد صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب.ڈوثرنل صدر یوتھ ونگ نعیم گل پاشا جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کوٹلی ستیاں محمد عقیل ستی سینئر نائب صدر ساجد گیلانی کی میاں غلام حسین شاہد سے تفصیلی ملاقات, ملاقات میں یوتھ ونگ کے تنظیمی امور کو بہتر بنانے اور نوجوانوں کو متحرک کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کییں انھوں نے مزید کہا کہ قوم کی دعا سے جلد قائد میاں نواز شریف کارکنان کے درمیان ہوں گے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا کارکن سبز ہلالی پرچم کی سربلندی اور نظریہ پاکستان پہ عمل پیرا ہے یوتھ ونگ کے سیاسی کارکن حق بات پہ ڈٹ جانے والے لوگ ہیں سیاسی جماعتوں کا وجود خودار کارکنان کی وجہ سے قائم ہے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کوٹلی ستیاں کے جوان جماعت کے لئے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرے

وزیر اعظم عمران خان نہ خود کرپشن کرتے ہیں اور نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں

Prime Minister Imran Khan does not do any corruption himself and does not allow anyone to do it, Aqeeel Satti

کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ء معروف سابق صدر یو تھ ونگ عقیل احمد ستی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نہ خود کرپشن کرتے ہیں اور نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں. ماضی میں ہونے والے کرپشن کے باعث آج عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور موجودہ حکومت کی درست پالیسیوں کے نتیجے میں معیشت درست ٹریک پر چڑھ رہی ہے کہ یہ طرفہ تماشا پاکستان میں ہی ہو سکتا ہے کہ جمہوریت کے نام پر سیاسی حمام سجایا جاتا ہے اور تمام کرپٹ لوگ پکڑے جانے پر اس حمام میں اپنی کرپشن کی میل اتارنا چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں سڑکوں پر کھلنے والے سیاسی حمام کے اندرتمام کرپٹ سیاستدان اپنی کرپشن کی میل دھونا چاہتے ہیں اس لئے وہ وزیر اعظم کے استعفے سمیت دیگر غیر قانونی و غیر جمہوری مطالبات کر رہے ہیں. ان سب کو یاد رکھنا چائییے کہ انہیں اس حمام میں اپنی کرپشن کی میل اتارنے کیلئے پانی ملے گا نہ صابن ہاتھ لگے گا.مارچی اور دھرنا دینے والے افغانستان جیسی خانہ جنگی کی صورت پاکستان میں پیدا کرنا چاہتے ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ ان کی صفوں میں افغان جنگجو بھی ملے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ دھرنے کی وجہ سے جڑواں شہروں کے لاکھوں شہریوں کے حقوق سلب ہو ئے پڑے ہیں جن میں روزی روزگار کا بنیادی حق بھی شامل ہے. پی پی پی اور ن لیگ والے کرپشن کے وجہ سے اپنی گردنوں کے گرد کسے سخت شکنجے سے اپنی جان چھڑانے کیلئے مارچ کی حمایت کر چکے مگر وہ دھرنے میں شریک نہیں ہو رہے..

Show More

Related Articles

Back to top button