DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Minister for colonies Fiaz Ul Hassan Chohan gives surprise visits to thq hospital, girls college and land computer centre and investigates public complaints

صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان کی کہوٹہ آمد اور کھلی کچہری کے ساتھ ساتھ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ، گورنمنٹ گرلز کالج اور لینڈ کمپیوٹر سنٹر پر اچانک چھاپوں کے دوران شکایات اور مسائل بھی سنے

کہوٹہ:عمران ضمیر, نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام
صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان کی کہوٹہ آمد اور کھلی کچہری کے ساتھ ساتھ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ، گورنمنٹ گرلز کالج اور لینڈ کمپیوٹر سنٹر پر اچانک چھاپوں کے دوران شکایات اور مسائل بھی سنے۔ کہوٹہ شہر میں مصنوعی مہنگائی، ریٹ لسٹ سے تین گناہ زائدریٹس، ذبح خانے کی شہر کے باہر منتقلی دکانداروں کی شٹر سے باہر تجاوزات، رہڑی بانوں سمیت ایک ہفتے کا نوٹس۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے احکامات کے تحت اچانک دورہ کیا۔ عوامی مسائل کا حل ہو گا۔ موجودہ حکومت عمران خان اور سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ملک ترقی کریگا۔تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کے تحت کہوٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصر،سی او مخدوم احمد بلال،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایم ایم عالم،ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان، ڈی ڈی او تعلیم شہنشاہ بابر، سینٹری انسپیکٹر رانا غلام مرتضیٰ،رہنما تحریک انصاف راجہ وحید احمد،سردار مظہر،شیخ طلحہٰ،طاہر ارشاد ستی، سردار مسعود، راجہ اختشام ایڈووکیٹ، اختر کیانی، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،اور دیگر مقررین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مسائل بتائے اور کہا کہ کہوٹہ میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے۔ ریٹ لسٹ سے زائد اشیاء خوردونوش فروخت ہو رہی ہیں۔چوری ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں تھانہ کہوٹہ میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے۔ جس پر صوبائی وزیر برائے کالونیزنے کہا کہ ذبح خانہ فوری طور پر شہر سے باہر شفٹ کیا جائے اور اس موقع پر انھوں نے کہا کہ راجہ وحید اور صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر پر مشتمل خصوصی کمیٹی بنائی جائے اور کہا کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے۔

Show More

Related Articles

Back to top button