DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Fire In Islamabad: 300 Stalls Gutted In Peshawar Mor’s Sunday Bazaar in Islamabad

پشاور موڑ اوراتوار بازار میں آتشزدگی، سینکڑوں اسٹال خاکستر

اسلام آباد(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پشاور موڑ پر اتوار بازار میں لگنے والی آگ کے باعث سینکڑوں اسٹال جل گئے، منگل کو علی الصبح لگنے والی آگ سے گارمنٹس اور لنڈے کے اسٹال زد میں آئے۔ فائربریگیڈ کی بارہ گاڑیوں اور نیوی کے فائر فائٹرز نے ریسکیو آپریشن کے بعد دو سے تین گھنٹوں میں آگ پر قابو پا لیا۔ پشاورموڑ کے قریب اتوار بازار میں ہونے والی آتشزدگی پر ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے ۔ آگ لگنے کا واقعہ ایچ نائن سیکٹر میں پیش آیا جہاں مولانا فضل الرحمٰن آزادی مارچ کا جلسہ بھی کریں گے۔ سٹالز مالکان کا کہنا ہے کہ بازار میں کل تین ہزار کے قریب اسٹالز ہیں،بازار میں آتشزدگی کا اب تک یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے لیکن ابھی تک سٹالز کو محفوظ نہیں کیا جا رہا۔ دریں اثناء سٹال ہولڈرز نے الزام لگایا ہے کہ آگ اسلام آباد کی مارکیٹوں والے اپنی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی راہ میں ہفتہ وار بازاروں کو اپنی رکاوٹ سمجھتے ہیں۔ حالانکہ ہفتہ وار بازار اسلام آباد کے شہریوں کو چالیس سے ساٹھ فیصد کم قیمت پر وہی سزیاں، پھل، مرغی اور ہر قسم کی گھریلواشیاء فروخت کرتے ہیں۔ یہ ایچ نائن میںہفتہ وار بازار میں لگنے والی سب سے بڑی آگ ہے۔

Rawalpindi – Fire erupted at Sunday Bazaar situated in Peshawar Mor area of Islamabad in the early hours of Tuesday and gutted more than 300 stalls. According to the reports, the fire spread very quickly and engulfed more than 300 stalls. The rescue officials and 10 fire brigade vehicles reached the spot and started rescue operation. Pakistan Navy also reached the spot and started assistance in rescue operation. The rescue sources said that that fire erupted at the landa bazaar area of Sunday Bazaar due to short in circuit. The fire has been controlled by the rescue officials and cooling process is underway.

Show More

Related Articles

Back to top button