DailyNews

London; Chairman economy watchdog Brigadier (r) M Aslam Khan (PTI) visits Slough Pakistani community

پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے مرکزی راہنماء و چیئرمین اکانومی واچ برگیڈئر (ریٹائرڈ) جناب محمد اسلم خان کا سلاؤ کا دورہ

سلاؤ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مضبوط اور خوشحال پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔ پی ٹی آئی برطانیہ۔ سلاؤ (برکشائر کاؤنٹی) انگلینڈ یوکے میں پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے راہنماؤں بزنس مین محمد زاہد راجہ سابق چیف آرگنائزر پی ٹی آئی یوکے ساؤتھ ایسٹ زون و سینئر نائب صدر پی ٹی آئی محمد وقاص امیگریشن لائیر نے پاکستان سے برطانیہ کے نجی دورہ پر آئے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے مرکزی راہنماء و چیئرمین اکانومی واچ برگیڈئر (ریٹائرڈ) جناب محمد اسلم خان کو اپنے دفتر میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء اور دنیا میں بدلتے حالات پر تبادلہئ خیال کیا گیا۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ ابتر اور مخدوش صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button