AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Memorial day held for the victims of 8th October earthquake

آٹھ اکتوبر 2005؁ء کے ہولناک زلزلہ کی 14 برسی کے موقع پرگورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی میں دعائیہ تقریب

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) 8اکتوبر 2005؁ء کے ہولناک زلزلہ کی 14 برسی کے موقع پرگورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی میں دعائیہ تقریب منعقدہوئی دعائیہ تقریب میں اساتذہ اورطلبہ نے شرکت کی زلزلہ 2005؁ء کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکرائی گئی تقریب سے انچار ج صدر معلم اللہ دتہ بسمل اور(ر) صدر معلم حاجی اخلاق احمددانش نے خطاب کیاتقریب سے جماعت ہشتم کے طالب علم ارمان علی نے زلزلہ کے حوالے سے تقریر کی قرآن خوانی کی گئی زلزلہ 2005؁ء اور24ستمبر2019ء کے زلزلہ کے شہداء کی درجات کی بلندی لواحقین سے اظہارتعزیت متاثرین کی جلدبحالی اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کے لئے دعاکرائی گئی انچارج صدر معلم اللہ دتہ بسمل نے دعاکرائی۔

Chakswari, AJK; A Memorial was held for 2005 earthquake victims at government middle school Adh Palahi on Tuesday to pray for their loved ones who were killed in a massive earthquake that struck the valley and other parts of Pakistan 14 years ago.With eyes damp and an air of melancholic remembrance, they honored over 80,000 victims who had died on Oct. 8, 2005, in the worst ever earthquake that hit the region in recent history.Rumbling tremors destroyed thousands of homes and government buildings as well as infrastructure, including bridges and roads, apart from injuring thousands.

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چکسواری بازا ر میں 7اور8اکتوبر کی درمیانی رات موبائل فون شاپ میں نقب زنی نامعلوم 27عددموبائل فونز نقدی اور دیگرقیمتی سامان لے اڑے نامعلوم چورو ں کے خلاف مقدمہ درج ان کی گرفتار ی کے لئے کارروائی جاری تفصیلات کے مطابق چکسواری بازار کے دکاندار وحیداحمدجرال کی موبائل فون شاپ سے7 اور8اکتوبر کی درمیانی رات نامعلوم چورو ں نے نقب زنی کی واردات کی اوردکان سے رات کی تاریکی میں ستائیس موبائل فون نقدی اوردیگرفون سے متعلق قیمتی اشیاء لے گئے دکاندار کی درخواست پرپولیس تھانہ چکسواری نے نامعلوم چوروں کے خلاف کارروائی شروع کردی چکسواری بازار کے موبائل فون یونین کے عہدیداران اوردکاندار پولیس تھانہ چکسواری پہنچ گئے اورنامعلوم چوروں کی فوری گرفتاری کاپرزور مطالبہ کیا

چک سواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کشمیری نژاد لیگ سپنئر عادل رشید نے کہا ہے کہ میر سلیکشن جب انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں ہوا تو سن کر بہت خوشی ہوئی کیونکہ میں نے بہت محنت کی تھی اور مجھے امید تھی کہ میں جلد انگلینڈ ٹیم کا حصہ ہوں گا سب سے مشکل بیٹسمین ویسٹ انڈیز کا کرس گیل ہے جس کو باولنگ کرنا آسان نہیں جبکہ سب سے زیادہ خوشی جس بیٹسمین کو اوٹ کر کے ہوتی ہے وہ انڈین کرکٹ ٹیم کا کپتان ویراج کوہلی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے جنگ چک سواری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عادل رشید نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پچھلے چار سال سے تیاری کی تھی ہمیں امید تھی کہ ہم ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں عادل رشید نے کہا کہ سب سے خطرناک کرکٹ ٹیم پاکستان ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارئے میں میچ سے قبل تک کوئی پیشن گوئی نہیں کی جا سکتی عادل رشید نے کہا کہ جب پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا مئچ ہوتا ہے تو میرئے گھر والوں کی ہمدردیاں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہوتی ہیں کیونکہ میں اس ٹیم کا حصہ ہوتا ہوں۔

چک سواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پیپلز نیشنل الائنس کے صدر راجہ ذوالفقار ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لیڈرشپ وہ ہوتی ہے جو غلام قوموں کو آزاد کراتی ہے جو مایوس لوگوں میں امید پیدا کرتی ہے لیکن بدقسمتی سے کشمیریوں کو1947میں وہ لیڈر شپ ملی جس نے آزاد قوم کو غلام بنا کر تقسیم کردیا انتہائی شرمناک تاریخ ہے اور اسکے ذمہ دار یہ روایتی سیاست دان اور حکمران ہیں جنہوں نے کشمیری قوم۔کے نام پر اقتدار کے مزے لوٹیاس کے بعد ہم دہلی اور اسلام آباد والوں کو مجرم ٹھہرا سکتے ہیں کشمیری سیاست دانوں نے جنہوں نے اس پار اور ادھر حکمرانی کے مزے لوٹے کشمیری قوم کے لیے کیا کیاماسوائے دہلی اور اسلام آباد والوں کی جی حضوری کرنے کے ان خیالات کا اظہار انھوں نے چک سواری کے مقامی ریسٹورنٹ ڈیرہ شنواری میں پیپلز نیشنل الائنس کے زیر اہتمام مٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بھارت کے نعرے لگانے والے وظیفہ خور سیاست دان اسوقت پابند سلاسل ہیں عوام آج کرفیو کیوجہ سے جانوروں سے بھی بدتر زندگی گذارنے پر مجبور ہیں عوام کوکوئی پرسان حل نہیں جب دوسری ریاست کے مفادات کے لیے اپنی ریاست میں کام کریں گے تو پھیر آپ کے ساتھ وہی حشر ہوگا جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی نواز سیاست دانوں کے ساتھ اسوقت ہو رہا ہے کیونکہ بھارت کے اپنے مفادات ہیں اور اپنے مفادات کے لیے وہ کچھ بھی کرئے گا راجہ ذوالفقار ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلز نیشنل الاہنس ہم نے پانچ اگست کے بھارتی اقدام کے بعد دس اگست کو روالاکوٹ کے مقام پر بنایا جس میں چھبیس جماعتیں شامل ہیں جس کا بنیادی مقصدریاست باشندہ قانون کی پوری ریاست بشمول گلگت و بلتستان میں بحالی ہے جو مہاراجہ نے 1927میں بنایا تھا دوسرا ہمارا مطالبہ ہے کہ گلگت و بلتستان آزاد کشمیر پر مشتمل آئین ساز اسمبلی تشکیل دی جائے معاہدہ کراچی اور ایکٹ 74کا خاتمہ کیا جائے اور پاکستان اس کو تسلیم کرئے اگر پاکستان طالبان کی ریاست کو تسلیم کر سکتی ہے جس نے نوئے ہزار معصوم لوگوں کا خون کیا تو کشمیری ریاست کو تسلیم کرنے میں کیا حرج ہیتاکہ پوری دنیا کے اندر کشمیری اپنا مقدمہ خود پیش کر سکیں انھوں نے کہا کہ مودی کے اقدامات کیوجہ سے بھارت کی ریاست ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے بھارت کے اندر مذہبی جنونیت انتہا کو پہنچ چکی ہے اور بھارت سیکولر ملک کی بجائے ہندو ریاست بن چکا ہے جس کی وجہ سے بھارت کے اندر چودہ ریاستیوں کے اندر آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں راجہ ذوالفقار ایڈووکیٹ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پیپلز نیشنل الاہنس کا ساتھ دیں چودہ اکتوبر کو میرپور میں اور اکیس اکتوبر کو میرپور سے مظفر آباد مارچ میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے محب وطن کشمیری ہونے کا ثبوت دیں اس موقعہ پر ہمایوں پاشا یونس تریابی فضل کریم ایڈووکیٹ چوھدری ادریس شان چوھدری بشارت ایڈووکیٹ آصف کشمیری اور زاہد حسین نے بھی خطاب کیا نظامت کے فرائض خواجہ احتشام الحق ایڈووکیٹ نے سر انجام دیے تلاوت کی سعادت شہزاد عظیم نے حاصل کی اس موقعہ پر شبیر قادری آفتاب حسین شاہ، چوھدری جاوید اقبال سعید، خواجہ طارق ہدایت، خواجہ بابرہدایت، راجہ زاہد، خواجہ شعیب ایڈووکیٹ، راجہ شاید عزیز چک سواری پریس کلب کے سابق صدر افراز محمود راجہ، نائب صدر راجہ غلام فرید، نائب صدر معظم علی چوھدری، سیکرٹری نشر و اشاعت قیصر عزیز اور زاہد بشیر سوہاج بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button