AJKDailyNews

Chakswari; Inaguration ceremony held of Bilal Hotel in Khan Abbad.

خان آباد میں میں بلال ہوٹل کی افتتاحی تقریب

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) خان آباد میں میں بلال ہوٹل کی افتتاحی تقریب منعقدہوئی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن ڈویژن سرگودھاپاکستان معروف سیاسی وسماجی راہنماراجہ شہباز خان ممتاز ماہرتعلیم سابق اے ای او حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم سمیت دیگرکاروباری سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی مہمانوں کی تواضع کی گئی تقریب کے میزبان اسدعلی اورمحمدعلی نے مہمانوں کاافتتاحی تقریب میں شرکت کرنے پرشکریہ اداکیا

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)سیکریٹری جنرل تعلیمی کمیٹی بہاری بسار کے ڈی چوھدری نے کہا ھے کہ اقوام عالم جدید سائنسی علوم سے ترقی کی منازل طے کر کے بہت آگے چلی گئی ھیں اور ھم علم کے زیور سے محروم رہ کر پسماندگی جہالت غربت اور تنزل کی گہرای میں سسک سسک کر آہیں بھر رھے ھیں تعلیم کے لیے تعلیمی ادارے بنانا ھی کافی نہیں بلکہ بچوں کو بہتر تعلیمی سہولتیں مہیا کرنا ھونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوھدری محمد حسین گورنمنٹ گرلز ھائیرسیکنڈری سکول بہاری بسار میں یوم والدین و تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ھوے کیا جس کے مہمان خصوصی تارکین وطن برطانیہ کے راھنما حاجی چوھدری محمد صابر تھے۔ ادارہ کی پرنسپل محترمہ تنویر آراء نے سالانہ نتائج کی رپورٹ پیش کی اور سکول کی طالبات کی تعلیمی استعداد کا بتایا کہ انٹر میٹرک ھشتم اور کا سو فیصد نتیجہ ھے اور بزم ادب غیر نصابی سرگرمیوں کا سلسلہ بھی جاری ھے تقریب سے سکول کی طالبات علیشاء عدیلہ نادیہ اور دیگر نے بھی کشمیر کی آزادی پاکستان کو درپیش چیلنجز اسلام اور دیگر موضوعات پر خطاب کے علاوہ ٹیبلو شو اور خاکے پیش کیے۔ تقریب میں چوھدری طارق حاجی اقبال مسرت شاہ مرزا لطیف راجہ فضل کریم چوھدری غلام رسول شبیر چوھدری اور طالبات کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کے ڈی چوھدری نے کہا کہ حاجی محمد حسین نے ادارہ کی بنیاد رکھی حاجی لیاقت بسار نے اسے اپ گریڈ کروایا تارکین وطن نے ڈیڑھ کروڑ کے عطیات سے مثالی عمارت تعمیر کی۔ جو قابل تقلید مثال ھے انہوں ٹھکیدار چوھدری شبیر کی سکول کے لیے بیمثال خدمات کا اعتراف کیا۔انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ تاریخ گواہ ھے کہ اھل علم کو اسلامی معاشرہ میں ھمیشہ قدر و منزلت توقیر و رفعت حاصل رھی ھے ماں باپ اور اساتزہ کا احترام اگر زندگی کا جزو بن جاے تو عزتیں اور وجاھتیں زندگی کے ھر مقام پر استقبال کرتی ھیں اساتزہ کی عزت و احترام کے بغیر ان سے کسب فیض ممکن نہیں ھے کیونکہ ادب نہ ھو تو کتابیں حفظ کی جا سکتی ھیں مگر تربیت و فیض کا نور قلب و ذھن میں منتقل نہیں کیا جا سکتا ھے۔انہوں قرآنی حوالوں سے علم کی اہمیت پر تفصیلی تقریر کی۔اور مہمان خصوصی نے سکول کے لیے ھال کی تعمیر کااعلان کیا آخر میں پوزیشن لینے والی طالبات میں نقد انعامات تقسیم کیے گے

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال ڈاکٹر حاجی ندیم فضل داد نے کہا سب ڈوثرن ڈڈیال کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کو نئے خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہمیشہ وقت محنت کوشش کی جارہی ہے مجھے کامل امید ہے ٹی ایچ کیو میں اتعینات ملازمین اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سرانجام دین گے وزیررزاعت حلقہ نمبر ون چوہدری محمد مسعود خالد کی ذاتی خواہش ہے ڈڈیال کا ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہسپتال میں تعینات سٹاف کو دن رات محنت کرتے ہو ئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق اور ڈڈیال معرزین اور دیگر مقامی صحافیوں سے خطاب کرتے ہو کہاڈاکٹر حاجی ندیم فضل داد نے ہسپتال کو مزید بہتر کرنے کے لئے سرجن ڈاکٹر کی خالی آسامی کے علاوہ لیڈی داکٹر کی کمی کو پورا کرنا وقت کی ضرورت ہے اس موقع پر معرزین علاقہ نے ایم ایس ڈڈیال کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہو ئے کہا موجود حالات کے پیش نظر ان تمام خالی آسامیوں کو پورا کرنے کے وزیرصھت ڈاکٹر نجیب نقی کو جلد ہی ڈڈیال سب ڈوثرن کے مسائل سے آگاہ کرنے کے لئے ڈڈیال کے شہروں کا ایک وفد ڈائریکٹرسے ملاقات کرے گا اور ڈڈیال سب ڈوثرن میں خالی ٓسامیوں پر سٹاف کی کمی کو پو را کر دیا جائے گا

Show More

Related Articles

Back to top button