DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Day light armed robbery committed at Banola store on Rawat road

کلر سیداں روات روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں روات روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں پانچ افراد نے اسلحہ کی نوک پر کھل بنولہ سٹور کے مالک اور وہاں موجود گاہکوں کو لوٹ لیا اور گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق شہزاد عرف بھولہ کھل بنولہ سٹور پر ایک سفید رنگ کی کار آئی جس میں پانچ افراد سوار تھے اور ان کے ہاتھوں میں جدید اسلحہ تھا۔گاڑی سے اتر کر دکان میں گھس گئے اور ملک 90 ہزار روپے کی نقدی چھین لی جبکہ ایک اور شخص سے 12 ہزار روپے کی نقدی اور چار عدد موبائل فونز چھین لئے۔اس دوران متعدد گاڑیوں کو بھی روک کر لوٹا گیا اور بعد ازاں کلر سیداں کی جانب فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔تھانہ روات نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

Kallar Syedan; Day light armed robbery was committed at Banola store on Rawat road. the five armed men stormed in to store and robbed staff and customers.

وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس میں نہ صرف کشمیریوں کا مقدمہ پہلی بار نہایت موثر انداز میں پیش کیا

PM Praised for raising Kashmiri issue at United Nations

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے رہنماؤں چوہدری محمد عظیم،سابق ڈویژنل صدر ہارون کمال ہاشمی، سابق صدر کلرسیداں راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس میں نہ صرف کشمیریوں کا مقدمہ پہلی بار نہایت موثر انداز میں پیش کیا بلکہ عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں سے اقوام عالم کو آگاہ کرکے خود کو عالم اسلام کے رہنما کے طور پر منوایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈھوک سنگال چواخالصہ میں حاجی راجہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ آصف محمودکیانی،سابق چیئرمین چوہدری شفقت محمود،محمد گلفراز بٹ،راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ عمران خان نے پہلی بار اقوام عالم کو مسئلہ کشمیر کی اصل تصویر دکھائی اور واضع کیا کہ مسئلہ کشمیر کوپاکستان بھارت کے درمیان سرحدی تنازعہ نہ سمجھا جائے یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے جس پر دو ایٹمی قوتوں کی کشیدگی کسی بھی حادثے کا موجب بن سکتی ہے اقوام متحدہ اور عالمی رہنما اس مسئلے کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ پی ٹی آئی کے ڈویژنل صدر ھارون کمال ھاشمی نے کہا عمران خان نے عالمی رہنماؤں کو عالمی مسائل اور مسئلہ کشمیر پر بھارتی جبر اور تشدد کو بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ اسی لاکھ لوگ گزشتہ 55ایام سے کرفیو کی زد میں ہیں عالمی رہنما اس کا نوٹس لیں انہوں نے اسلاموفوبیا کا مسئلہ بھی بڑے احسن انداز میں پیش کرتے ہوئے مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر سیر حاصل گفتگو کی۔راجہ ساجد جاوید نے کہا کہ عمران خان نے نہ صرف مسئلہ کشمیر بلکہ اسلامی امہ کو درپیش مسائل باالخصوص توہین رسالت سے پیدا شدہ صورتحال کا بھی درست تجزیہ کیا اب عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے دنیا بھر اور باالخصوص جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کو یقینی بنائیں ورنہ دنیا مہذب لوگوں کے لئے جہنم بن جائے گی۔

انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں شعور بیدار کرنے کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد

Dengue virus awareness seminar held at thq hospital

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں شعور بیدار کرنے کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں امبر گیلانی،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہمایوں انور میر،میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر آصف مجتبیٰ،پی ٹی آئی کے فوکل پرسنز ملک سہیل اشرف،راجہ محمد ثقلین اور دیگر نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر امبر گیلانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر ہی ڈینگی جیسی موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے۔ہمیں چاہے کہ ہم محکمہ صحت کیساتھ تعاون اور ان کی عزت کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ انسداد ڈینگی ٹاسک میں کسی بھی محکمے اور ادارے کی غفلت اور کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی اور انسداد ڈینگی سمیت متعدی امراض کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے جو گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں ان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ ہم نے ممکنہ حد تک ڈینگی وائرس پر قابو پا لیا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کہ وہ ڈینگی وائرس سے بچنے کیلئے سیاہ رنگ کے کپڑے اور جرابیں استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ سیاہ رنگ ڈینگی مچھر کے چھپنے کی محفوظ ترین جگہ سمجھی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں متحرک ہیں اور ڈینگی کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر آصف مجتبیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈینگی ایک وائرس کا نام ہے جو مختلف صورتوں میں نمودار ہوتا ہے۔پوری دنیا میں 2.5 بلین افراد ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہیں۔2007 سے 2019 تک ساڑھے سات لاکھ افراد ڈینگی کی زد میں آ چکے ہیں۔پورے پنجاب میں ڈینگی کا شور ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی قابل علاج مرض ہے مگر اس کے علاوہ بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جن کا علاج ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے سبب راولپنڈی میں پانچ افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔تقریب سے حافظ ملک سہیل اشرف نے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ڈینگی وارڈ میں زیر علاج چار افراد میں ڈینگی کٹس تقسیم کیں اور ان سے علاج معالجہ کے بارے میں استفسار کیا۔

نئے پاکستان میں بھی غریب شہری تمام واجبات کی ادائیگی کے باوجود سوئی گیس کے کنکشن سے محروم

Zaffar Iqbal of Pehar Hali not supplied with gas connection despite putting application in 2017

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)نئے پاکستان میں بھی غریب شہری تمام واجبات کی ادائیگی کے باوجود سوئی گیس کے کنکشن سے محروم ہے، چوآخالصہ کے گاؤں پیر حالی کے ظفر اقبال نے گھر میں سوئی گیس کنکشن کے لیے 2017میں درخواست جمع کرائی تھی جس کے بعد سوئی گیس نے وہاں لائن بچھا کر گزشتہ برس تمام درخواست گزاروں کو سوئی گیس کے کنکشنز مہیا کر دئیے مگر ظفر اقبال نادار شخص ہے اس کے پاس رشوت کے لیے ہزاروں روپے دستیاب نہیں جس کی وجہ سے سوئی گیس نے اس کے گھر کے باہر کنکشن کے لیے گزشتہ برس سروس تو لگا دی مگر ایک برس کے بعد بھی میٹر نصب نہ ہو سکااور درخواست گزار در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے مقامی احباب اس کی مدد سے پہلو تہی کر رہے ہیں اس نے وفاقی وزیر پٹرولیم اور پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سے اس نا انصافی اور زیادتی کا فوری ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کشمیر بنے گا پاکستان کے موضع پر ایک سیمینار آج برو ز منگل صبح نو بجے مانکیالہ کے شادی ہال میں منعقد ہو گا

Seminar to be held in Mankiala on Kashmir bane ga Pakistan

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)روحانی طلبہ جماعت ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام کشمیر بنے گا پاکستان کے موضع پر ایک سیمینار آج برو ز منگل صبح نو بجے مانکیالہ کے شادی ہال میں منعقد ہو گا جس میں مقررین مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کریں گے۔

ریٹائرڈ مدرس قاضی حماد یاسر حج کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے

Retired teacher Qazi Hamad Yasir returns home after performing Hajj

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)ریٹائرڈ مدرس قاضی حماد یاسر حج کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے،چوہدری نعیم بنارس،چوہدری فہیم بنارس، اکرام الحق قریشی،احسان الحق قریشی،مسعود احمدبھٹی، سردار صلاح الدین احمد،مظہر الاسلام قریشی نے انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button