DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Shaheen international schools and college organised naat competition

شاہین انٹر نیشنل سکول اینڈ کالج سبزواری روڈکہوٹہ میں پاکستان مقابلہ حسن نعت کونسل کے زیر اہتمام محفل نعت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
شاہین انٹر نیشنل سکول اینڈ کالج سبزواری روڈکہوٹہ میں پاکستان مقابلہ حسن نعت کونسل کے زیر اہتمام محفل نعت۔تحصیل بھر کے سکولوں سے طلبا وطالبات نے شر کت کی۔گذشتہ روزکہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے شاہین انٹر نیشنل سکول اینڈ کالج سبزواری روڈکہوٹہ میں پاکستان مقابلہ حسن نعت کونسل کے زیر اہتمام محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں علاقے بھرمذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی اے ایس پی کہوٹہ سعود خان تھے محفل نعت میں تحصیل کہوٹہ تمام سکولوں سے نعت خوان بچوں اور بچیوں نے حصہ لیا تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی سعود خان نے نعت خوان بچوں اور بچیوں میں انعامات تقسیم کیے۔شاہین انٹر نیشنل سکول اینڈ کالج سبزواری روڈکہوٹہ کی انتظامیہ نے تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا ہے۔

راجہ انوار الحق کے صاحبزادے راجہ اسامہ (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل

Dua e Qul observed for late Raja Asama

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ انوار الحق کے صاحبزادے راجہ اسامہ (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل،چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق سمیت سیاسی، سماجی، مذہنی شخصیات کی شرکت۔یوسی مواڑہ کی ڈھوک چلیال کے رہائشی راجہ انوار الحق جنجوعہ کے جوانسالہ بیٹے راجہ اسامہ جنجوعہ (مرحوم) کے ایصال ثواب کے دعائے قل کا اہتمام ان کی رہائش گاہ میں کیا گیا دعائے قل میں قائد حزب اختلاف سنیٹ سنیٹر و چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق،سابق جسٹس سردار محمد اسلم، مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، معروف لیگی رہنماء و سوشل و ر کر راجہ سخاوت حسین ایڈوکیٹ،معروف معالج ڈاکٹر سجاد جنجوعہ،سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین، سابق ناظم کہوٹہ سٹی راجہ امان اللہ غازی، ایس ایچ او پنڈدادنخان راجہ ایاز جنجوعہ،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ، سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر اجتماعی طور پرراجہ انوار الحق کے صاحبزادے راجہ اسامہ (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

پاکستانی عوام اپنے وزیر اعظم عمران خان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں

The Pakistani people pay their respects to Prime Minister Imran Khan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے سنیئررہنماء راجہ وحید احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کی دھواں دھار تقریر سے بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنر ل اسمبلی کے اجلاس میں تمام ایشو پر کھل کر بات کی ان کی تقریر نے ثابت کر دیاکہ وہ پاکستان اور کشمیر کے ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے لیڈر ہیں قائد محترم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیرویوں سمیت عالم اسلام کامقدمہ بہادری کے ساتھ لڑا ہے۔ انہوں نے اسلامی شناخت کا تحفظ کیا ہے اور پہلی مر تبہ کسی نے کشمیر کے مظلوم عوام کے مصائب کو تمام عالم دنیا کے سامنے لکھا ہے ان کی کشمیری عوام کے لیے کی جانے والی جد وجہد ضرور رنگ لاہیں گئی پاکستانی عوام اپنے وزیر اعظم عمران خان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے سنیئررہنماء راجہ وحید احمد خان نے اپنے آفس پبلک سیکرٹریٹ کوٹلی لنک روڈ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button