DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Man shot and injured in a domestic row in Shah Bagh

شاہ باغ میں گھریلو ناچاقی پر گولیاں مار کر ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا گیا

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)شاہ باغ میں گھریلو ناچاقی پر گولیاں مار کر ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا گیا۔لوگوں کے پیچھا کرنے پر ملزم نے برسٹ مارا جس سے تین افراد مزیدزخمی ہو گئے مقامی لوگوں نے ملزم کو اسلحے سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم شاہد انجم کی شادی تقریبان دو برس مسماۃ (ث) سکنہ دوکھوہا دولتالہ سے انجام پائی تھی جس کے بطن سے ایک بیٹا بھی ہے۔مسماۃ (ث) مضروب اسد کے ماموں کی بیٹی ہے جو ناراض ہو کر والدین کے ہاں چلی گئی ہے۔ملزم کو شک ہے کہ اس کی بیوی مضروب اسد کے کہنے پر ناراض ہو کر میکے گئی ہے۔ملزم نے دس ماہ قبل میاں بیوی کے درمیان ناچاقی شدت اختیار کر گئی جس پر ملزم شاہد نے مشتعل ہو کر اپنی بیوی کے بال بھی کاٹ دئیے تھے جس کے مقدمہ کا مدعی بھی مضروب اسد ہی تھا۔ملزم نے گزشتہ روز شاہ باغ میں فائرنگ کر کے اسد کو شدید زخمی کیا اور فرار ہو گیا لوگوں نے اس کا پیچھا کیا تو اس نے برسٹ مار کر دیگر تین افرادساجد محمود،منیر اختر اور افضال احمد زخمی ہو گئے۔کلر سیداں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پسٹل تیس بور بمعہ دو فالتو میگزین جن میں بیس روند بھرے ہوئے تھے کو قبضے میں لے لیا ہے۔

Kallar Syedan; Shahid Anjum had a row with his wife which led him to shooting her uncle Asad, While he was being chased after shooting he opened fire again and three more people were injured.

عمران خان امت مسلمہ کے لیے ایک امید کی کرن ہے اور پاکستانی عوام کا فخر

Imran Khan is a ray of hope for the Muslim Ummah and the pride of the Pakistani people, Raja Sagheer Ahmed

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)وزیر اعظم عمران خان نے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ امت مسلمہ کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر نے کلر سیداں میں بیان جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ جو چار نکات زیر بحث لائے پہلے ان پر عملی کام کر کے دکھایا اور پھر دنیا کے سامنے رکھے دنیا کو اسلام اور مسلمان کی صحیح معنوں میں تشریح سمجھائی کشمیر پر ظلم وبربریت دنیا کے سامنے لانے کا جو وعدہ کشمیر کا سفیر بن کر کیا تھا اسے نبھایا ایٹمی قوت اور ہر قسم کی صلاحیت ہونے کے باوجود بین الاقوامی معائدوں کی خلاف ورزی کرنے کے باوجود انڈیا سے دوستی کا ہاتھ بڑھانا اور امن کی خواہش کرنا قابل ستائش ہے عمران خان امت مسلمہ کے لیے ایک امید کی کرن ہے اور پاکستانی عوام کا فخر ہیاس موقع پر راجہ ثقلین راجہ اسرار ایڈووکیٹ و دیگر موجود تھے

گورنمنٹ ہائی سکول کاہلیاں سیاہلیاں کے ای ایس ٹی بختاور حسین مدت ملازمت کی تکمیل پر ریٹائر ہو گئے

Government High School Kaliyan Siyalian teacher Bakhtawar Hussein retire

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)گورنمنٹ ہائی سکول کاہلیاں سیاہلیاں کے ای ایس ٹی بختاور حسین مدت ملازمت کی تکمیل پر ریٹائر ہو گئے ان کے اعزاز میں مدرسہ میں ایک شاندار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جسکی صدارت ہیڈ ماسٹر محمد نعیم نے کی جبکہ اسی سکول سے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر راجہ محمود الحسن آف ٹکال مہمان خصوصی تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں بختاور حسین کی نصابی اور ہم نصابی خدمات پر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا راجہ محمود الحسن نے کہا کہ ماسٹر بختاور حسین کیوجہ سے مدرسہ کو باسکٹ بال میں وہ شہرت حاصل ہوئی جو ادارہ اور علاقہ کی عزت کو بڑھانے اور ادارہ کی ضلعی اورڈویژنل سطع پر پزیرائی کا سبب بنی اس مدرسہ میں یہ اپنی مثال آپتھے جنکی کمی مدرسہ کو عرصہ تک محسوس ہوتی رہے گی۔ ہیڈ ماسٹر محمد نیحاضرین کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر بختاور حسین کو تحائف اور پھول نچھاور کرکے الوداع کیا گیا۔مدرسہ کا سٹاف انھیں گھر تک چھوڑنے گیا۔

چوہدری محمد ثالث کو یونین کونسل سموٹ کا صدر نامزد کر دیا گیا

Ch M Salas appointed President PPP UC Samot

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ کی سفارش پر چوہدری محمد ثالث کو یونین کونسل سموٹ کا صدر،لالہ محمد یعقوب جنرل سیکرٹری جبکہ اظہر محمود کو سیکرٹری اطلاعات نامزد کر دیا گیا ہے۔

کرنل شبیر احمد برطانیہ کے بعد جرمنی پہنچ گئے

Col M Shabbir Awan arrives in Germany

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر احمد برطانیہ کے بعد جرمنی پہنچ گئے جہاں انہوں نے ڈھوک بابا شیرو اسلام پورہ جبر سے تعلق رکھنے والے اپنے کلاس فیلو غفور بھٹی کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button