DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta ; Police filed a false, baseless and fabricated case against me and by taking huge bribe, Asif Rabbani Qureshi.

,کہوٹہ پولیس نے بھاری رشوت لے کر مجھ پر اور میرے ساتھیوں پر جھوٹا، بے بنیاد اورمن گھڑت مقدمہ درج کیا,آصف ربانی قریشی ۔

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام, عمران ضمیر
صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ و صدر الفتح گروپ اصف ربانی قریشی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کہوٹہ پولیس نے بھاری رشوت لے کر مجھ پر اور میرے ساتھیوں پر جھوٹا، بے بنیاد اورمن گھڑت مقدمہ درج کیا۔میں حلفا کہتا ہوں کہ نہ ہی میں موقع پر موجود تھا اور نہ میں نے کسی کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ قبضہ مافیا سے ڈر کر اپنے حقوق سے دست بردار نہیں ہو سکتا۔ مجھے فون اور فیس بک پرغلط پوسٹیں لگا کرذہنی پریشان کیا جا رہا ہے۔ تیس سال سے زائدعرصہ میری مالکیتی آراضی ہے۔میرے والد نے بطور سٹی ناظم اور میں نے ہمیشہ عوامی فلاح و خدمت کی سیاست کو فروغ دیا۔میں نے جن افراد کو جگہ فروخت کی انکے ساتھ سکندر سلطان وغیرہ نے جھگڑا کیا اور وہ زخمی ہوئے۔ میں نے تھانہ میں درخواست دی ایم ایل آر ہونے کے باوجود تھانہ کہوٹہ نے نہ مقدمہ درج کیا نہ مجھے تحفظ فراہم کیا۔آصف ربانی قریشی نے کہا کہ مجھ پر غلط مقدمہ سرا سر بے بنیاداور تھانہ کہوٹہ کے صفدرنے بھاری رشوت لیکر مقدمہ درج کیا۔ میرے پاس کلاشنکوف کا لائسنس بھی موجود ہے میری گاڑی میں جو پسٹل رکھے گئے وہ میرے نہیں ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ میں نے یہ جگہ نثار ستی کو فروخت کر دی ہے۔جو وقوعہ میں زخمی بھی ہوا مگر با اثر قبضہ گروپ کی وجہ سے ہماری رپورٹ پولیس نے درج نہ کی۔ آصف ربانی نے کہا کہ میں نے جرگہ میں بھی کہا کہ اگر کسی کی ایک مرلہ بھی زمین ہے تو میں اسکو دو مرلہ دینے کے لیے تیار ہوں آصف ربانی نے کہا کہ میں جھوٹے مقدمات سے ڈرتا نہیں نہ ہی بنلیک میلنگ میں آؤنگا زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے میرے مخالفین راضی نامہ کی منت کرنے کے بجائے سامنے آئیں میں کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کرتا میرے پاس لیگل ٹیم موجود ہے۔ قانونی کاروائی کا حق رکھتا ہوں۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر بجٹ نہیں ہے ترقیاتی کام نہیں کر سکتے تو کم از کم پولیس و دیگر اداروں کو درست کریں تا کہ عوام کو تحفظ مل سکے۔اعلی حکام نوٹس لیں۔

Kahuta; Asif Rabbani Qureshi a well known political personality of Kahuta has accused Kahuta police of taking a major bribe in order to register a false, baseless and fabricated case against him. The statement was made by Asif Rabbani Qureshi in a press conference for the media.

Show More

Related Articles

Back to top button