DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Severe storm along with heavy rainfall and hailstorm hit Kallar region

کلرسیداں میں خطرناک طوفان کے ساتھ بدترین بارش اور ژالہ باری

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں میں خطرناک طوفان کے ساتھ بدترین بارش اور ژالہ باری،پندرہ منٹ کے طوفان نے تباہی مچادی بجلی کی کھمبے تاریں درخت زمین بوس،جابجا بجلی کی تاریں الجھی پڑی تھیں بجلی کا نظام درہم برہم،درخت گرنے سے تمام سڑکوں پر ٹریفک معطل ہوئی تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح سوا چار بجے ایک دم خوفناک طوفان اور زوردار بارش برسنا شروع ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے طوفان اور بارش نے سامنے آنے والی ہر شے کو روندھ ڈالا پندرہ منٹ کی بارش طوفان اور ژالہ باری نے نظام زندگی تلپٹ کردیا آئیسکو سب ڈویژنز کلر سیداں اور چواخالصہ میں بجلی کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا اور تمام فیڈر بند ہوگئے کلر پنڈی روڈ پر بجلی کی گیارہ ہزار کے وی کی مین لائن کے کھمبے گر گئے درجنوں مقامات پر بجلی کی تاریں اور سروسز ٹوٹ گئیں متعدد مقامات پر درخت زمین بوس ہونے سے کلر سیداں پنڈی روڈ بھی بند ہوئی اور لوگوں نے اپنی مدد کے تحت آمدورفت کو بحال کیا جبکہ کلرسیداں سے چواخالصہ اور دوبیرن روڈز پر بھی درخت گرنے سے آمدورفت معطل ہوئی کلرسیداں شہر میں بجلی کی تاریں اور بورڈز خش و خاشاک کی طرح سے بہہ گئے اور پورا علاقہ کسی جنگ سے متاثرہ علاقے کا منظر پیش کررہا تھا کئی سبزی فروٹ کی دوکانوں کی اشیا سڑکوں پر پڑی تھیں کلر سوزوکی موٹرز پر بھی طوفان نے دہاوا بولا اس کی عمارت کے شیشے چکنا چور ہو گئے کلر اورچواخالصہ سب ڈوئژنز کے عملے نے مسلسل محنت کر کے گھنٹوں بعد بجلی کا نظام بحال کیا۔

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں انتہائی خطرناک طوفان بادوباراں نے محکمہ موسمیات کی وضاحت کی دھجیاں بکھیر دیں محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز بدترین اور خطرناک طوفان کی پیشگی خبر کو مسترد کرتے ہوئے تحریری پریس ریلیز جاری کی تھی کہ طوفان کے بارے میں شائع پیشنگوئی کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں اور عوام اس پر یقین نہ کریں مگر چند ہی گھنٹوں بعد آنے والے خطرناک طوفان نے نہ صرف شائع خبر کو درست ثابت کیا بلکہ محکمہ موسمیات کی بے خبری کی بھی قلعی کھول دی۔

Kallar Syedan; the public in Kallar Syedan region were left with no electricity as Severe storm along with heavy rainfall and hailstorm hit Kallar Syedan region.

لوگوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

Public’s problems will be resolved on a priority basis. Sadqat Ali Abbassi

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا کہ مشکلات کے باوجود لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں اداروں کی بہتری کے ساتھ ساتھ لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں مہیا کرنے کی پوری کوشش کی جار ہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں کی نواحی یوسی بھلاکھر میں بھٹہ راج محمد کا ڈھوک سدھن سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عثمان شاہد، میڈیم نبیلہ انعام، چوہدری محمد نذیر، راجہ مجید، مرزا نصیر، قمر ایاز، چوہدری عنصر، ذوہیب اکرام، مرزا عبدالرحمان، چوہدری فرخ، شہزاد انور، عاقب علی، راجہ ارسلان وینس،راجہ ہارون اور دیگر بھی موجود تھے۔اس سے قبل صداقت عباسی نے تخت پڑی،بگا شیخاں، لوھدرہ، مغل،ساگری اور بشندوٹ کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ وہ جلد یونین کونسل کی سطح پر عوام رابطہ مہم شروع کریں گے لوگوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

پی ٹی آئی ہمارے منظور شدہ منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے سے گریز کرے

The PTI should refrain from placing its plates on our approved projects, Sheikh Abdul Qadoos

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کر رہنما سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہمارے منظور شدہ منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے سے گریز کرے اور اپنے نئے منصوبے تشکیل دے کر ان کے لئے فنڈز مختص کرے انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہم نے بلدیہ میں کلرسیداں کے قدیمی قبرستان کی نئی چاردیواری اور عوامی بیت الخلا کی منظوری کے ساتھ ساتھ فنڈز بھی مختص کیئے تھے مگر ہمارے ان منصوبوں کو حکومت کے خاتمے کے بعد فراموش کردیا گیا اور اب انتظامیہ نے ہمارے دور کے منظورشدہ دونوں منصوبوں پر کام شروع کیا ہے مگر ہم اپنے منصوبوں پر پی ٹی آئی کے لوگوں کو اپنے نوں کی تختیاں نہیں لگانے دیں گے انہیں اگر ترقیاتی منصوبوں کا شوق ہے تو یہ نئے منصوبے تشکیل دیں اور ان کے لئے فنڈذ لے کر آئیں انہوں نے کہا کہ عوامی بیت الخلا دیرینہ عوامی مطالبہ ہے مگر انہیں سڑک کے عین اوپر تعمیر کرنا بھی زیادتی ہے یہ شاہراہ عام ہے آنے والے ایام میں یہ جگہ سڑک کی کشادگی یا سروس روڈ کی تعمیر کے لیئے استعمال کی جاسکتی ہے بیت الخلا کسی دوسری مناسب جگہ پر تعمیر کی جائے سڑک پر اس کی تعمیر کی کوشش درست نہیں۔

بریگیڈیئر محمد تاج عباسی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار

Condolences on the passing of Brigadier Muhammad Taj Abbasi

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)سابق چیئرمینز یوسیز محمد زبیر کیانی،راجہ ندیم احمد،ظفرعباس مغل،سید راحت علی شاہ،محمد نوید بھٹی،راجہ شہزاد یونس، راجہ طلال خلیل،چوہدری شاہد گجر،چوہدری زین العابدین عباس، نمبردار اسد عزیز،تنویرناز بھٹی،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،راجہ طارق محمود،چوہدری مختار احمد، راجہ گلستان خان اور دیگر نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے تایا محترم بریگیڈیئر محمد تاج عباسی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے تمام پسماندگان سے دلی تعزیت کااظہار کیا۔

بلدیہ کلر سیداں کے میونسپل آفیسر کاشف عدنان کیانی کو بغیر کسی شکایت کے کلر سیداں سے مری تبدیل کردیا گیا

Municipal officer Kashif Adnan Kayani transferred from Kallar Syedan to Murree without any complaint.

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)بلدیہ کلر سیداں کے میونسپل آفیسر کاشف عدنان کیانی کو بغیر کسی شکایت کے کلر سیداں سے مری تبدیل کردیا گیا وہ گزشتہ برس ہی کلرسیداں تعنیات ہوئے تھے کہ انہیں یہاں سے مری تبدیل کردیاگیا ان کا شمار محنتی اور دیانتدار افسران میں ہوتا تھا مقامی شہریوں نے ان کے تبادلے پر شدید احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیانتدار افسر کی بلاوجہ ٹرانسفر پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے بھی متصادم ہے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی فوری مداخلت کرکے کاشف عدنان کیانی کا تبادلہ منسوخ کرائیں۔

بھلاکھر کی کئی بستیوں میں طوفان بادوباراں کے 27گھنٹوں بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی

After several hours of thunderstorms in many villages of Bhakkar, power could not be restored

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) کلر کی نواحی یوسی بھلاکھر کی کئی بستیوں میں طوفان بادوباراں کے 27گھنٹوں بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی تھی اور لوگوں کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات لاحق تھیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button