DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Post office authorities asked to take notice of late postal deliveries in Jatli region post offices

محکمہ پوسٹل کی ڈاک ترسیل کے ناقص انتظامات جاتلی اور اس سے ملحقہ درجنوں ڈاکخانوں میں ڈاک کا بر وقت نہ پہنچنا معمول بن گیا

جاتلی (نامہ نگار)محکمہ پوسٹل کی ڈاک ترسیل کے ناقص انتظامات جاتلی اور اس سے ملحقہ درجنوں ڈاکخانوں میں ڈاک کا بر وقت نہ پہنچنا معمول بن گیاعوام اور سرکاری دفاتر کا اسٹاف بھی اس صورت حال سے سخت پریشان ہمیں جاتلی اور اس سے ملحقہ ڈاکخانوں کی ڈاک پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے مندرہ بس اسٹاپ پر جا کر وصول کرنی پڑتی ہے عملے کا موقف عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی افسران سے مسئلے کے حل کے لیے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ پوسٹل کے ڈاک ترسیل کے ناقص انتظامات کے باعث جاتلی اور اس سے ملحقہ ڈاکخانوں کی ڈاک جاتلی پوسٹ آفس میں روازنہ تقریبا 11 بجے کے قریب پہنچتی ہے جس وجہ سے دور دراز کے پوسٹ مین میلوں سفر طے کرکے ڈاک وصول کرنے کے لیے صبع سویرے جاتلی ڈاکخانے پہنچ جاتے ہیں اور ڈاک لیٹ پہنچنے کی وجہ سے انہیں ڈاک کی ترسیل کرتے کرتے شام ہو جاتی ہے جبکہ کہ پوسٹ آفس جاتلی کے عملے کاموقف جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے بتایاکہ ہمارے ایک اہلکارکو روزانہ ڈاک وصول کرنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کر کے مندرہ بس اسٹاپ پر جانا پڑتا ہے یہ مسئلہ پچھلے کئی سالوں سے چلا آ رہا ہے عوام اور سرکاری دفاتر کے لوگ بھی ڈاک کا بر وقت نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ بعض اوقات ہماری اتنی اہم ڈاک ہوتی ہے اگر ہمیں بر وقت نہ ملے تو ہمیں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے اعلی افسران سے مسئلے کے فوری حل کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button