AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Muharam and Qaid Mohammad Ali Jinna death anniversary observed at Adh Palai school

گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی میں شہدائے کربلا کی یاد میں اوربابائے قوم قائدمحمدعلی جناح کے71ویں یوم وفات کے حوالے سے بزم ادب کے زیراہتمام تقریب

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی میں شہدائے کربلا کی یاد میں اوربابائے قوم قائدمحمدعلی جناح کے71ویں یوم وفات کے حوالے سے بزم ادب کے زیراہتمام تقریب منعقدہوئی تقریب کی صدارت انچارج صدر معلم اللہ دتہ بسمل نے کی تقریب کا آغا ز تلاو ت کلام پا ک سے کیاگیاجماعت ششم کے طالب علم عبدالستار نے تلاو ت کلام پاک کی سعاد ت حاصل کی جماعت پنجم کے طالب علم محمدندیم نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاجماعت ہشتم کے طالب علم ارمان علی نے ملی نغمہ پیش کیاجماعت ششم کے طالب علم زین محمود نے تقریرکی تقریب سے صدر تقریب اللہ دتہ بسمل انچار ج صدر معلم نے خطاب کیاشہدائے کربلا کی لازوال شہادتوں قربانیوں پر اوربابائے قوم قائدمحمدعلی جناح کوتحریک پاکستان قیام پاکستان ملک وقوم کے لئے شاندار قومی ملی خدمات پرخراج عقیدت پیش کیااورکہاکہ زندہ قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کوہمیشہ یاد رکھتی ہیں انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہیں تقریب میں اساتذہ اورطلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں جماعت ہشتم کے طالب علم فخرالزمان نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے تقریب کے انتظام وانصرام میں مدرسین علی اکبرانچارج بزم ادب عرفان الحق یاسرعرفات حیدر علی ابرار حسین مدرسین اورسٹاف ممبرمحمدشہزاد نے حصہ لیا۔ تقریب کے آخر میں شہدائے کربلا اوربابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے د رجات کی بلندی اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحاد پاکستان کی سلامتی وخوشحالی افواج پاکستان کی سرفرازی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے دعاکرائی گئی صدرتقریب اللہ دتہ بسمل انچارج صدر معلم نے دعاکرائی۔

Show More

Related Articles

Back to top button