DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Wapda sub division Bhadana to close from 18-26th Sept for repairs

واپڈسب ڈویژن بھڈانہ کے اعلامیہ کے مطابق سموٹ فیڈرمورخہ18اور 26ستمبر صبح 9تا 3بجے تک بجلی بند رہے گی

جبر(نامہ نگار)واپڈسب ڈویژن بھڈانہ کے اعلامیہ کے مطابق سموٹ فیڈرمورخہ18اور 26ستمبر صبح 9تا 3بجے تک بجلی بند رہے گی جس میں متاثرہ علاقے بھڈانہ،قاضیان،جیک قادر بخش،میانی بورگی اور جبر شہرشامل ہیں جبکہ اسلام پورہ فیڈر 16اور 24ستمبرکو صبح 9تا3بجے تک بجلی بند رہے گی جس میں متاثرہ علاقے جنڈ نجار،دھنگدیوسیداں،ملوٹ پگھڑال،خانپور اور کنگرو دیگر شامل ہیں

اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

Ashura observed peacefully in Islam purra jabber region

جبر(نامہ نگار)اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا مساجد میں محرم الحرام کے حوالے سے چھوٹے بڑے اجتماع منعقد ہوئے جبکہ مرکزی جامع مسجد میں ایک بڑا مرکزی اجتماع منعقد ہوا جس میں علامہ رضوان انجم نے شہداء کربلا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا واقعہ کربلا باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے سلطان کربلا خود تو قربان ہو گے مگر دین پر آنچ نہیں آنے دی امام حسین نے سجدے میں جام شہادت نوش فرما کر اسلام کو زندہ و جاوید کر دیا محفل کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔

اسلام پورہ جبر تا رتالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Islam purra jabber to Rattala road in need of major repairs

جبر(نامہ نگار)راجہ اخلاق آف ملوٹ پگھڑال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام پورہ جبر تا رتالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہو گئی ہے عوام منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں منتخب نمائندے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں جگہ جگہ گھڑے ہونے سے گاڑیاں تباہ ہونے لگی ہیں کسی ایمرجنسی کی صورت میں جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے طالبعلموں سمیت سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے لوگ وقت پر نہیں پہنچ رہے انہوں نے کا رتالہ شریف سے آگے ملوٹ پگھڑال تک بھی روڈ جلد از جلد تعمیر کی جائے عوام نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا ہے ان سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ مزکورہ روڈ کی پختگی کے لیے احکامات جلد از جلد کریں

Show More

Related Articles

Back to top button