DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Ashura was observed across the Pothwar region

ملک بھر کی طرع کہوٹہ شہر میں یوم عاشومذہبی عقید ت و احتر ام کے ساتھ منایا گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملک بھر کی طرع کہوٹہ شہر میں یوم عاشومذہبی عقید ت و احتر ام کے ساتھ منایا گیا۔شہر بھر کی مساجد میں امام عالیٰ مقام حضرت مولا امام حسین ؑاور ان کے رفقاء کی یاد میں محافل کا اہتمام کیا گیا جبکہ گھرو ں میں ذکر ازکار کی محافل اور لنگر و نیاز کا اہتمام کیا گیا شہر میں مختلف جگہوں پر تاجروں نے دودھ اور شر بت کی سبیلیں لگائی ہوئی تھیں جبکہ امام بارگاہ قصر آل عمران میں مجالس کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ملک بھر کے نامور ذاکرین نے مصائب کربلا بیان کیے،امام بارگاہ میں ذوالجناح اور علم غازی عباس ؑ بھی نکالا گیا عزاداروں نے ماتم داری اور زنجیر زنی گی اس موقع پر سیکورٹی کے انتظامات بھی احسن طریقے سے کئے گے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ندیم الحسن پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ وہاں موجود رہے جبکہ، سی او ایم سی کہوٹہ مخدوم احمد بلال،ممبر امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی، محکمہ مال کے رئیس پٹواری،سول ڈیفنس کے انچارج ساجد مہناس، عبد الشکور کھٹڑ، سٹی پولیس کے ملک جہانگیر،وسیم ستی،سول ڈیفنس کے دیگر اہلکا ر ملک امجد، افضال شمسی، ملک اکرام، ملک زاہد، اظہر خان، ملک منیب ثاقب، محکہ صحت کے اہلکا ر بھی ایمبولینس کے ہمراہ موجود رہے یوم عاشور کے موقع پر آر ڈبیلو ایم سی کہوٹہ کے انچارج ولید عباسی کی قیادت میں سپر وائز آویزیش،محمد نذیر اور دیگر کے صفائی کا بہتر ین نظام رہا جو کہ قابل تعریف ہے۔

Kahuta; Ashura was observed in Kahuta and across the Pothwar region with solemnity on Tuesday to pay homage to Imam Husain and other martyrs of Karbala.
Processions were carried out in various places in Kahuta a security personnel protect the mourners.

حافظ عثمان عباسی نے تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلرزمیں لیگی کارکنا ن کے گھروں میں جا کر ان کے لواحقین کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ کی

Hafiz Usman Abbassi visited various places in Kahuta to pay condolences

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حافظ عثمان عباسی نے کہا ہے کہ مشکل اور کٹھن دور جلد ختم ہو جائے گا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی شرافت کی سیاست کر فروغ دیا۔ ظلم و جبر و تشدد سے کارکنوں اور قائدین کے حوصلے پشت نہ ہو نگے۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ایمبولینس نہ ہونا، ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی تیار عمارت میں سٹاف، فرنیچر اور گاڑیاں فراہم نہ کرنا افسوس ناک اور علاقہ سے بڑی زیادتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین نے چھ ماہ قبل کہوٹہ شہر کا دورہ کر کے کوئی مسلہ حل نہ کیا۔ ہسپتالوں میں پر چی فیس، پارکنگ فیس کا نفاذ عوام پر بڑا ظلم ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حافظ عثمان عباسی نے سابق چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ راجہ سجاد ستی، ساجد ستی اور طاہر ستی کے تایا زاد بھائی کی وفات پر کہوٹہ شہر میں چیئرمین راجہ سجاد ستی سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پرسابق ممبر ضلع کونسل راجہ ظفر اقبال بگہاروی،صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،نوجوان لیگی کارکن راشد مبارک عباسی، ممتاز سماجی رہنما و صدر الوکیل ہیومن رائٹس کہوٹہ خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ،ملک یاسین، راجہ اظہار مجید،پریس کلب کہوٹہ کے کبیر احمد جنجوعہ اور دیگر کارکنا ن، ورکرز بھی موجود تھے۔ حافظ عثمان عباسی نے لیگی ورکروں اور کارکنوں سے کہا کہ موجود ہ حکومت کی ناکام پالیسیاں ملک میں مہنگائی کو پروان چڑھا رہی ہیں۔ حافظ عثمان عباسی نے تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلرزمیں لیگی کارکنا ن کے گھروں میں جا کر ان کے لواحقین کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ کی۔

مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ ندیم احمد کا حلقہ پی پی سیون کا دورہ

Raja Nadeem Ahmed visits his PP7 constituency

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ ندیم احمد کا حلقہ پی پی سیون کا دورہ۔مختلف یونین کونسلوں میں ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری لواحقین سے تعزیت کا اظہار مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔گذشتہ روز قبل سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں مختلف یونین کونسلوں کے دورہ کیا راجہ ندیم احمد نے یوسی چوآخالصہ کی ڈھوک پہر حالی میں پاک آرمی کے شہید ہونے والے نعیم سجاد،کلر سیداں لونی کے رہائشی چوہدری ذرین کے والد محترم چوہدری مہربان کی وفات پر،یوسی کنوہا کی ڈھوک کشمیری کے رہائشی انسپکٹر جاوید بٹ اور ظفر بٹ کی والد ہ محترمہ کی وفات پر، یوسی بھلاکھر کی ڈھوک بھیائی مہر علی کے رہائشی عبد اللہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر اور یوسی دوبیرن کی ڈھوک کھنائدہ رہائشی قاضی ندیم کے کزن قاضی ساجد جو دوہبی میں وفات پا گے تھے ان کی وفات پر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button