AJKDailyNewsHeadline

Azad Kashmir; People living on line of LOC view on current crisis (See Video report)

ایل او سی کشمیر کا دورہ،کشمیریوں اور پاکستانیوں کی پوٹھوار ڈاٹ کوم کے ساتھ گفتگو،پاک آرمی کے حق میں نعرے

آزاد کشمیر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔یاران جہاں کہتے ہیں کہ کشمیر ہے جنت،جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی،سابق امیدوار ایم ایل اے ون لالہ چوہدری عبد المالک نے کہا کہ اتحاد کے بغیر کوئی کام ممکن نہیں،جموں کشمیر کے مسلمانوں کے لئے ہمارا خون بھی حاضر ہے اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے مسلمان آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہوں گئے،ماسٹر ظہیر افضل خرم،اور سینئر صحافی گوجرخان عبد الرحمن بٹ نے اپنے جذبات کا اظہار اشعار سے کیا،تمام شرکاء نے جموں و کشمیر کے بھائی،بہنوں، بزرگوں اور بچوں کے حوصلوں کو خراج تحسین پیش کیا،کہ جو چھ ہفتوں سے زائد عرصہ پر محیط جبر اور تشدد کے باوجود عالم کفر کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں،پاکستان زندہ باد،کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے،اس موقع پر محمد رمضان،غلام نبی، محمد عرفان چوہدری،عاکف چوہدری،ساجد چوہدری،ساجد حسین بھٹی،راجہ محمد جمیل،عامر ملک،عامر جنجوعہ،یاسر گجر،قمر ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے،ہمارے ساتھ دوست بھی موجود تھے جو سن اور بول نہیں سکتے تھے،وہ بھی اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے گئے ہوئے تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button