DailyNews

Rawalpindi; Three buffalo along with a cow killed in a fatal accident on GT road, Rawat

روات جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی کی ٹکر سے لاکھوں روپے مالیت کی 3 بھینسیں اور گائے ہلاک

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)روات جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی کی ٹکر سے لاکھوں روپے مالیت کی 3 بھینسیں اور گائے ہلاک،مسافر معجزانہ طور محفوظ رہے پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،روات پولیس کے مطابق بگاسنگرال کے سامنے جی ٹی روڈ پر ٹیوٹا ہائی ایس نمبری RIS2611 کے ڈرائیور شوکت علی ولد گل رحمان نے تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک کراس کرنے والی دو بھینسوں اور ایک گائے کو ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں تینوں مویشی موقع پر ہلاک ہو گئے تاہم گاڑی میں موجود مسافر محفوظ رہے،ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل،نقدی،موبائیل فون لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چھین لئیے

Armed gang rob motorist on GT road, Rawat

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کے علاقہ میں ڈکیتی و چوری کی بڑھتی وارداتوں کے مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل،نقدی،موبائیل فون لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چھین لئیے مقدمات درج ڈاکوؤں کا سراغ نہ مل سکا تفصیلات کے مطابق 3 موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے روات جی ٹی روڈ پر دوران ناکہ بندی موٹرسائیکل سوار عابد مسیح ولد یوسف مسیح کو روک کر اسلحہ کی نوک پر اس سے موٹرسائیکل نمبری AR225،موبائیل فون،نقد رقم و دیگر اشیاء چھین لیں جبکہ دوسری واردات کے دوران فیز8 کے رہائشی سردار علی ولد فضل تارڑ کے گھر سے ساڑھے 6 لاکھ روپے کے طلائی زیورات،نقدی مبلغ95600 روپے،موبائیل فون لوٹ لئیے گئے آئے روز بڑھتی ڈکیتی کی وارداتوں پر عوام علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے معززین و متاثرین نے سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر)محمد فیصل رانا سے فوری نوٹس اور تحفظ کی اپیل کی ہے۔


تھانہ سہالہ پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ کے دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا،

Motorcyclist gang arrested by Sihala police

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ سہالہ پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ کے دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا،چھینے کے دو موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد ڈاکوؤں سے مذید انکشافات متوقع تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی روات سہالہ کے انچارج اے ایس آئی ملک اورنگزیب نے دیگر عملہ کے ہمراہ بروقت کاروائی کر کے موٹرسائیکل چھیننے والے دو ڈاکوؤں غلام عباس اور دانش کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پسٹل30 بور اور دو عدد موٹرسائیکل بھی برآمد کر لئیے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مذید انکشافات و برآمدگی کی توقع ہے۔عوامی حلقوں نے بروقت کاروائی پر سہالہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button