DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Punjab government announces to end free treatment at government run hospitals

حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی فری سہولت ختم کر دی گئی

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی فری سہولت ختم کر دی گئی۔ڈینٹل او پی ڈی پرچی کیلئے پچاس روپے جبکہ مختلف ٹیسٹوں کی مد میں اب اضافی اخراجات برداشت کرنا ہونگے۔سٹی سکین 2500روپے،ایکسرے 60،ای سی جی 100،الٹرا ساؤنڈ بھی 150روپے میں ہو گا۔گاڑیوں کی پارکنگ فیس میں بھی اضافہ، ایم ایس سے فری ٹیسٹوں کے صوابدیدی اختیارات بھی واپس لے لئے گئے ہیں۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں نے موجودہ علاج معالجے کے اخراجات کے بارے میں تفصیلی لسٹ کاؤنٹر پر آویزان کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے غریب مریضوں کے علاج معالجہ کی مفت سہولت کو ختم کر کے مختلف ٹیسٹوں کی فیسوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔اب صرف زکواۃ فارم جمع کروانے کی صورت میں ہی مفت علاج دستیاب ہو سکے گا۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت کو ختم کر کے ٹیسٹوں کی فیسوں میں کئی اضافہ کر دیا گیا ہے۔پرچی کٹوانے کیلئے پچاس روپے ادا کرنا ہونگے جبکہ سی ٹی سکین کیلئے 2500 روپے کی فیس مقرر کر دی گئی ہے۔ ای سی جی کیلئے 100 روپے،الٹرا ساؤنڈ 150روپے،ایکسرے 60 روپے۔پریگنسی ٹیسٹ 60 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ڈیلیوریز اور ٹی بی کے مریضوں کو بھی مختلف ٹیسوں کے مراحل سے گزرنے کیلئے نئی منظور شدہ فیسیں ادا کرنا ہونگی جبکہ ایم ایس کی جانب سے فری ٹیسٹوں کے صوابدیدی اختیارات بھی واپس لے لئے گئے ہیں۔

Kallar Syedan; The Punjab government has announced to end free treatment at government run hospitals, The new rate of various medical charges have been announced.


پولیس چوکی چوکپنڈوری کی حدود میں چار خواتین سمیت چھ افراد نے سرکاری ملازم کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر تشدد کا نشانہ بنایا

Waheed Alam of Chabootra abducted and robbed in Chaukpindori

 کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) پولیس چوکی چوکپنڈوری کی حدود میں چار خواتین سمیت چھ افراد نے سرکاری ملازم کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ہزاروں روپے کی نقدی چھیننے کے بعد آنکھوں میں پٹی باندھ کر راستے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ وحید عالم سکنہ چبوترہ نے بتایا کہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اراضی گوڑھا میں بطور لیبارٹری اٹینڈنٹ اپنے فرائض سر انجام دیتا ہوں۔گزشتہ روز چبوترہ اسٹاپ پر بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران ایک کیری ڈبہ جس میں چار خواتین اور دو مرد سوار تھا نے گاڑی میرے قریب آ کر کھڑی کی اور انہوں نے مجھے زبردستی گاڑی میں ڈال لیا اور راستے میں تشدد کا نشانہ بنایا اور میری جامعہ تلاشی کے دوران 28 ہزار روپے کی نقدی، شناختی کارڈ،محکمانہ کارڈاور فون ڈائری چھین لی اور میری آنکھوں پر پٹی باندھ کر مدینہ ٹاؤں کے پاس پھینک کر فرار ہو گئے۔ادھر انچارج پولیس چوکی چوکپنڈوری سب انسپکٹر اسرار حسین نے جب چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بارے میں استفسار کیا گیا تو انہوں جواب دیا کہ ان کے پاس کوئی ایسی سلیمانی ٹوپی نہیں جس سے انہیں فوری طور پر واردات کا علم ہو سکے۔انہوں نے بتایا کہ میں اپنی ذاتی گاڑی میں گشت کرتا ہوں میرے پاس اس کے علاوہ کوئی سرکاری وسائل موجود نہیں۔


فصل اجاڑنے سے منع کرنے پر ایک شخص نے بیوہ کے سر پر پتھر مار کر اسے مضروب کر دیا

Nasreen Akhtar attacked and hit with stone in village Bima Gangal

 کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)فصل اجاڑنے سے منع کرنے پر ایک شخص نے بیوہ کے سر پر پتھر مار کر اسے مضروب کر دیا۔ مسماۃ نسرین اختر بیوہ محمد امین سکنہ بمعہ گنگال نے پولیس کو بیان دیا کہ میرے چھوٹے چھوڑے یتیم بچے ہیں اور میں مال مویشی پال کر گزارہ کرتی ہوں۔ گزشتہ روز یاسر ولد کرامت حسین نے میرے کھیتوں میں جانور چھوڑ رکھے تھے،منع کیا تو اس نے مجھے ناجائز اور نازیبا الفاظ میں گالم گلوچ شروع کر دی اور پتھر اٹھا کر میرے سر پر دے مارا جس سے میں شدید زخمی ہو گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔


کلر سیداں میں نائب تحصیلداران کی دو آسامیاں طویل مدت سے خالی

Public concern over vacant positions of tehsildar

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے ارکان اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل پر توجہ دینے کوتیار نہیں کلر سیداں کے ہزاروں افراد محکمہ مال کے دفاتر میں دھکے کھاتے ہیں مگر کوئی ان کا پرسان احوال نہیں یوم عاشور کے فوری بعد عوام کلرسیداں میں اپنا احتجاج منفرد انداز میں ریکارڈ کرائیں گے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی سماجی رہنما چوہدری لالہ محمد رسول نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کلر سیداں میں نائب تحصیلداران کی دو آسامیاں طویل مدت سے خالی ہیں زمینداروں کسانوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے اور یہ بلاوجہ مختلف دفاتر میں دھکے کھاتے ہیں منتخب ارکان اسمبلی اس بابت کوئی کردار ادا نہ کر سکے ضلعی انتظامیہ بھی تماشائی بنی ہوئی ہے لہذہ ہم نے اس عوامی مسئلے پر منفرد احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان یوم عاشور کے فوری بعد کلر سیداں میں کریں گے۔


کلرسیداں کی انتظامیہ ناجائزمنافع خوروں کی پشت پر کھڑی ہو گئی

Kallar Syedan local authorities standing behind traders selling goods above set rates

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں انتظامیہ کی عوامی مسائل سے عدم دلچسپی،ناجائز منافع خوروں کے وارے نیارے ہو گئے اشیا روزمرہ سرکاری نرخوں سے زائد انتظامیہ کی عین ناک کے نیچے فروخت ہوتی ہیں مگر یہ خواب غفلت سے بیدار ہونے کو تیار نہیں بدھ کے روز ضلعی انتظامیہ نے ٹماٹر کے نرخ 38روپے کلو مقرر کیئے تھے مگر کلر سیداں شہر میں آوازیں دے دے کر ساٹھ سے اسی روپے فی کلو فروخت کئے جارہے تھے مگر انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ستو پی کے سوئے ہوئے تھے گویا کلرسیداں کی انتظامیہ ناجائزمنافع خوروں کی پشت پر کھڑی ہو گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button