DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Man from Bishondote admitted in hospital with dengue virus

کلر سیداں کے نواحی علاقہ کے نوجوان کو ڈینگی وائرس کے شبہ میں ہولی فیملی ہسپتال داخل کروا دیا گیا

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے نواحی علاقہ کے نوجوان کو ڈینگی وائرس کے شبہ میں ہولی فیملی ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔یونین کونسل بشندوٹ کے نواحی علاقہ بسنتہ کا رہائشی محمد بشارت جو کہ بحریہ ٹاؤن فیز 2 میں ڈرائیور ہے کو ڈینگی کے شبہ میں راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تحصیل اینٹامالوجسٹ قاضی محمد فرحان نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان فیز 2 میں بطور ڈرائیور کسی کے ساتھ کام کرتا ہے۔بخار ہونے پر اس نے نجی ہسپتال سے رپورٹس حاصل کیں تو ڈینگی وائرس کا انکشاف ہوا جسے فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ جگہ کا سپرے کروایا گیا جبکہ ان ڈور سرویلنس میں بھی کسی قسم کا کوئی ڈینگی لاروا برآمد نہیں ہوا۔

Kallar Syedan; Mohammad Basharat from Bishondote has been admitted in hospital with dengue virus. Basharat was taken to holy family hospital where he is recovering.


گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کاہلیاں کی بلڈنگ بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگی

Gov girls primary school Kaaliyan left deserted

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)23 برس قبل تعمیر ہونے والی لاکھوں روپے مالیت کی تعمیر ہونے والی گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کاہلیاں کی بلڈنگ بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگی۔سکول میں درس و تدریس کا سلسلہ تو شروع نہ ہو سکا البتہ غیر آباد عمارت سماج دشمن عناصر کی منفی سرگرمیوں کا مرکز بن گئی۔یونین کونسل سموٹ کے اوورسیز چوہدری اقبال حسین اور چوہدری قمر الزمان نے ڈھوک چوہدری یوسف (کاہلیاں) میں گرلز پرائمری سکول کی عمارت کیلئے آراضی عطیہ کیا تھا جہاں محکمہ گورنمنٹ آف پنجاب کی بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ نے 1996/97 میں دو عدد کمرے، دو عدد واش رومز،برآمدہ اور چار دیوراری تعمیر کی گئی تھی۔ سکول میں کچھ عرصہ تک درس و تدریس کا نظام چلتا رہا جس کے بعد تعلیم کا سلسلہ بند ہو گیا اور تعلیمی درسگاہ ویران ہو گئی۔سکول کے احاطے میں ہر قسم کی جڑی بوٹیاں اور قد آور گھاس اُگ چکی ہے اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے سکول کی کھڑکیاں دروازے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ چاردیواری کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ہے جہاں دن رات نہ صرف مال مویشی آزادانہ گھومتے نظر آتے ہیں بلکہ رات کے وقت جرائم پیشہ افراد کی محفوظ پناہ گاہ بھی بن چکی ہے اور کوئی بھی ادارہ اس کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں۔ادھر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں صوبیہ خورشید نے رابطہ پر بتایا کہ 1996/97 میں مری کہوٹہ ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے فنڈز سے اسے تعمیر کروایا گیا تھا لیکن اس دوران حکومت تبدیل ہو جانے کی وجہ سے بعد میں منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں نے سکول کی عمارت کی طرف توجہ دی نہ ہی اسے باقاعدہ طور پر محکمہ تعلیم کے حوالے کیا جا سکا۔


محمد زبیر سکنہ ممیام کے قبضہ سے 250 گرام جبکہ حمید اللہ سکنہ ممیام کے قبضہ سے 220 گرام چرس برآمد

Two men from village Mamyal arrested in possession of drugs

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے محمد زبیر سکنہ ممیام کے قبضہ سے 250 گرام جبکہ حمید اللہ سکنہ ممیام کے قبضہ سے 220 گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس نے دوران تفتیش حمید اللہ کے قبضہ سے پسٹل 30 بور بمعہ پانچ روند بھی برآمد کئے ہیں۔


ابرار کیانی کی والدہ محترمہ کو ڈھوک دل محمد میں سپرد خاک کر دیا گیا

Mother of Ibrar Kiyani passed away in Dhok Dil Muhammad

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ابرار کیانی کی والدہ محترمہ کو ڈھوک دل محمد میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی چوہدری جاوید کوثر، چوہدری محمد عظیم،محمد جاوید بٹ، راجہ علی اصغر، چوہدری توقیر اسلم، صاحبزادہ بدر منیر،ملک عنصر خان، جمیل عادل، ملک محمد فیاض، عبدالغفور کیانی، تنویر اختر شیرازی اور دیگر نے شرکت کی۔


یوسی کنوہا کے سابق نائب ناظم نمبردار چوہدری محمد ایاز کی اہلیہ،ڈاکٹر قیصر ایاز کی والدہ انتقال کر گئیں

Wife of Nambardar Ch M Ayaz passed away in Morra Dhayal

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)یوسی کنوہا کے سابق نائب ناظم نمبردار چوہدری محمد ایاز کی اہلیہ،ڈاکٹر قیصر ایاز کی والدہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ چوآروڈ پر واقعے موہڑہ دھیال میں ادا کی گئی جس میں پرویز اختر قادری، شاہد اکبر گجر، نمبردار اسد عزیز،ماسٹر محمد منیر، مسعود احمد بھٹی، ماسٹر محمد ظہیر، راجہ محمد خطاب، عبدالرؤف،صلاح الدین احمد، ضمیر حسین بھٹی، احسان الحق قریشی، زاہد بھٹی،ناصر بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button