کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پولیس نے قتل کے ایک مقدمے میں نامزد دو پولیس کانسٹیبلان حنان سفیر اور فیضان ظہیر کی گرفتاری کے موقع پر انہیں فرار ہونے میں مدد فراہم کرنے پر دوافراد سفیر احمد ولد بوستان خان اور ظہیر احمد سکنہ سہر کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔ یاد رہے کہ ملزمان تھانہ گوجرخان میں بطور پولیس کانسٹیبلان تعینات ہیں اور ان پر دوران تفتیش ایک شخص پر تشدد کر کے اسے ہلاک کرنے کے الزام میں زیر دفعہ/34 302 ت پ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
Gujar Khan; Safeer Ahmed and Zaheer Ahmed of village Sehar are being charged for helping constable Anan Safeer and constable Faizan Zaheer. Both officers at Gujar Khan police station are being investigated for murder.