DailyNewsGujarKhanHeadline

Bewal, Gujar Khan; Teenage girl from Bewal bitten by snake + Rest of the day news from Gujar Khan

بیول کے نواحی علاقے ڈھوک بابا زبردست کے رہائشی صداقت کی جوانسالہ لڑکی کو سانپ نے ڈس لیا

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ بیول کے نواحی علاقے ڈھوک بابا زبردست کے رہائشی صداقت کی جوانسالہ لڑکی کو سانپ نے ڈس لیا جس سے اسکی حالت غیر ہو گئی لڑکی کو گردونواح کے پرائیویٹ اورسرکاری اسپتالوں میں لے جایا گیا مگر سانپ کا انجکشن نہ ہونیکی وجہ سے لڑکی جانبر نہ ہو سکی عوام نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانپ کے انجکشن کی اسپتالوں میں فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ آئندہ ایسے حا دثات کی صورت میں بر وقت طبی امدا دمل سکے۔

Bewal, Gujar Khan; Teenage girl from Bewal bitten by snake , The incident happened in village Dhok Baba Zabardast where teenage daughter Sadaqat was bitten by snake, The family struggled injection for the snake bite and have urged local health authorities to provided facility of injection which is currently unavailable.



شرقی گوجرحان کے علاقو ں قاضیاں جبر بیول میں غیر قانونی تیل ایجنسی مالکان،خوردونوش کی قیمتوں میں ازخود اضافہ اور غیر قانونی سلنڈر ری فلنگ کرنے والوں کو چیک کیا

Gujar Khan authorities check oil agencies operating in eastern Gujar Khan

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) وقاص اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سمیل مشتاق کی خصوصی ہدایت پر ملک طارق میرپرائس مجسٹریٹ کے ہمراہ ریڈر ملک عمران  نے شرقی گوجرحان کے علاقو ں قاضیاں جبر بیول میں غیر قانونی تیل ایجنسی مالکان،خوردونوش کی قیمتوں میں ازخود اضافہ اور غیر قانونی سلنڈر ری فلنگ کرنے والوں کو چیک کیا گیا قیمتوں میں میں اضافے سمیت غیر قانونی غیر لائنسنس یافتہ کاروبار کرنے والوں کو موقع پر مجموعی طور پر 38ہزار جرمانہ کیا گیا اور سخت وارننگ دی کہ عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔


ویٹر نری ہسپتال موہڑہ بھٹیاں کی واحد بلڈنگ طویل عرصہ سے  کھنڈرات میں بدل چکی

Morra Bhuttian Vet building left deserted and in ruins

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)اسلام پورہ جبر اور اس کے گردونواح کے کسانوں کے لیے ویٹر نری ہسپتال موہڑہ بھٹیاں کی واحد بلڈنگ طویل عرصہ سے  کھنڈرات میں بدل چکی ہے جس کی وجہ سے کسان حضرات اپنے جانوروں کو علاج معالجہ کے لیے بیول یا قاضیاں لیکر جانے پر مجبور ہیں کسانوں نے کہیں  بارمتعلقہ محکمہ کو بلڈنگ کونئے سرئے سے تعمیر کروانے اور ڈاکٹر حضرات تعنیات کرنے کی درخواستیں دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے کسانوں کے قیمتی جانور ہلاک ہو رہے ہیں کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے صحافیوں کو بتایا کہ اسلا م پورہ جبر میں ویٹر نری ہسپتال نہ ہونے سے اپنے جانوروں کا علاج کروانے کے لیے ہزاروں کرایہ خرچ کر کے دوردراز شہروں میں جانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہیں بار متعلقہ ویٹر نری ہسپتال بیول قاضیاں میں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے خالی ہاتھوں لوٹنا پڑتا ہے اور ہمارے قیمتی جانور راستے میں ہی ہلاک ہو جاتے ہیں انہوں نے متعلقہ ضلعی افسران اور ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیکر موہڑہ بھٹیاں ویٹرنری ہسپتال کی بلڈنگ کونئے سرئے سے تعمیر کروا کر ڈاکٹر حضرات تعنیات کریں تاکہ کسان حضرات اپنے قیمتی جانوروں کا بروقت علاج کروا سکیں۔


اسلام پورہ جبر مندی کی صورتحال

Eid cattle market in Islam purra jabber

 


مندرہ چکوال روڈ پر ٹویوٹا ہائی ایس اور شہزور میں تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور جانبحق

Driver killed on fatal accident on Mandra Chakwal road

گوجرخان۔(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مندرہ چکوال روڈ پر ٹویوٹا ہائی ایس اور شہزور میں تصادم کے نتیجے میں اسلام آباد کا رہائشی مناظر نامی شہزور کاڈرائیور جانبحق جبکہ ٹویوٹا ہائی ایس کے دو مسافر جن کا تعلق سکھو اور ساہنگ سے زخمی ہو گے۔ لاش اور زخمیوں کو آر ایچ سی مندرہ منتقل کردیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button