DailyNewsGujarKhanHeadline

Bewal; Staff and students at gov boys high school, change Maira congratulated with exceptional 97.33 exam result

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنگا میرا،میٹرک کا شاندار رزلٹ

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::راجہ طارق ایوب) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنگا میرا،میٹرک کا شاندار رزلٹ۔شرقی گوجر خان کے سکولوں میں سب سے بہترین رزلٹ، مجموعی رزلٹ 97.33 فی صد رہا۔دانیال نعیم نے 1026نمبر لے کرفرسٹ پوزیشن،عزیر علی1013نمبر لے کر دوسری ہوزیشن،اور محمد اریب نے1003 نمبر کے کر تیسری ہوزشین حاصل کی۔کل 76 طلباء امتحان میں شامل ہوئےجن میں سے 74 نے کامیابی حاصل کی جبکہ دو طلباء کی ایک ایک مضمون میں کمپارٹ آئی۔9 طلباء گریڈ A+میں جبکہ تئیس طلباء Aگریڈ میں جبکہ26طلباء B گریڈ لے کر کامیاب ہوئے۔اس موقع پر ایلیان علاقہ نے ہیڈ ماسٹر محمد اصغر اور سکول کےسٹاف کو مبارک باد پیش کی۔


بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::راجہ طارق ایوب) شرقی گوجرخان کے بوائز اور گرلز سکولوں کے شاندار نتائج۔ہیڈ ٹیچر اور سٹاف کی محنت قابل تحسین ہے۔گورنمنٹ بوائزہائی سکول مرزا کمبیلی،ہائی سکول چنگا میرا،ہائی سکول کنگر،کے نتائج دیگر سکوکوں سے بہترین ہیں۔بوائز ہائی سکول مرزا کمبیلی100 فیصد، ہائی سکول چنگا میرا 97 فیصد،جنڈ نجار97فیصد،ہائی سکول کنگر 94فیصد،ہائی سکول بیول 86فیصد،ہائی سکول تھاتھی 77فیصدہائی سکول دریالہ72فیصد،ہائی سکول بھڈانہ 68.5فیصد،ہائی سکول پنڈوڑی جبر48.5،ہائی سکول ماہندر 93فیصد،ہائی سکول چنگا بنگیال 85فیصد،ہائی سکول قاضیاں 62فیصد رزلٹ رہا۔ایم سی ہائی سکول گو جر خان 82فیصد،اور اسلامیہ ہائی سکول گو جر خان 77فیصد رزلٹ رہا۔اسی طرح شرقی گوجر خان کے گرلزسکولز کے نتائج بھی بہترین رہے۔گرلز ہائی سکول بیول 80فیصد،گرلز ہائی سکول قاضیاں 86.5 فیصدگرلز ،ہائی سکول بھگانہ 97فیصد،گرلز ہائی سکول چنگا بنگیال100فیصد،گرلز ہائی سکول چلوچکڑال93فیصد،گرلز ہائی سکول جنڈ نجار98فیصد،گرلز ہائی سکول تھاتھی 86.5فیصد،گرلز ہائی سکول 51فیصد رزلٹ رہا۔اس سال میٹرک کے رزلٹ شرقی گو جر خان کے بوائز اور گرکز سکولوں کے گزشتہ سالوں سے بہترین آئے ہیں نہ صرف اساتذہ کرام کی محنت بلکہ طلباء کی بھی محنت رنگ لائی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button