DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Cadet college Hassanabdal achieves 1st position at metric exam result

راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔کیڈٹ کالج حسن ابدال نے پہلی تین پوزیشن پر قبضہ کر کے معرکہ مار لیا

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔:راجہ طارق ایوب) راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔کیڈٹ کالج حسن ابدال نے پہلی تین پوزیشن پر قبضہ کر کے معرکہ مار لیا۔بورڈ کا مجموعی رزلٹ 76.54 فیصد رہا۔اس مرتبہ کیڈٹ کالج حسن ابدال نے بورڈ میں مجموعی اور سائنس گروپ میں پہلی تین پوزیشن حاصل۔کر لیں جب کہ دوسری اور تیسری پوزیشن پر دو دو طلباء کے نمبر برابر آنے پر انہیں دوسری اور تیسری پوزیشن دی گئی۔گرلز گروپ میں فوجی فاونڈیشن سیکنڈری گرلز سکول دولتالہ گوجر خان کی طالبہ نے سائنس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔کیڈٹ کالج کیوقاص احمد نے 1089 نمبر لے کر پہلی،محمد ظفر اور عمر رحمان نے1086 نمبر لے کر دوسری،ذاہد حسین اور سلطان نواز خان نے 1083نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔سائنس گروپ گرلزمیں صدیق پبلک سکول راولپنڈی کی طالبہ فاطمہ ناصر عباسی نے اورارشہ بتول پبلک سکول چکوال نے 1079 نمبر لے کر پہلی پوزیشن،مقدس صدیق فوجی فاونڈیشن گرلز سکول دولتالہ گو جر خان نے 1077 نمبر لے کر سیکنڈ پوزیشن،اریبہ سردار اور عروبہ نثار نے 1075 نمبر لے کر تیسری ہوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ میں بھی طالبات چھائی رہیں عیشہ طارق پبلک سکول راولپنڈی نے،1009 نمبر لے کر پہلی،علیشبہ حبیب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سہیلہ جہلم نے 1006 نمبر لے کر جبکہ اسی سکول کی طالبہ ایمان رفعت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ طلباء میں وسیم اکرم نے 966 نمبر لے کر پہلی، حافظ محمد نجم الاکرم دارلعلوم محمدیہ بڑا گوا سوہاوہ نے 955 نمبر لے کر دوسری اور محمد زکریہ کلو وال دینہ جہلم نے 953 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button