DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Breaking news; Kallar Syedan; Gas explosion in village Looni Jasyal, eight people seriously injured

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں گیس دھماکہ کے نتیجہ میں بچوں سمیت آٹھ افراد شدید جھلس گئے

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں گیس دھماکہ کے نتیجہ میں بچوں سمیت آٹھ افراد شدید جھلس گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔یہ افسوسناک واقعہ نواحی علاقہ لونی جسیال میں پیش آیا جہاں کمروں میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہو گیا جس سے پانچ بچوں سمیت دو خواتین ایک مرد سمیت آٹھ افراد جھلس گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے کوششوں کو بعد آگ پر قابو پا کر متاثرین کو ہسپتال شفٹ کیا۔دھماکے کے نتیجے میں گھر کے کمروں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ گھر میں موجود تمام قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

Kallar Syedan; A Gas explosion in village Looni Jasyal left eight people seriously injured, the injured have been taken to THQ hospital .


پولیس چوکی چوکپندوری کی حدود میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزم ہزاروں روپے کی رقم لے کر فرار ہو گیا۔

Kallar Syedan; Residence of Hafiz Ibrahim burgled in village Arazi Gorra near Chauk pindori

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) پولیس چوکی چوکپندوری کی حدود میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزم ہزاروں روپے کی رقم لے کر فرار ہو گیا۔یونین کونسل بشندوٹ کے علاقہ اراضی گوڑھا کے رہائشی حافظ ابراہیم نے بتایا کہ وہ 75 ہزار روپے کی کمیٹی کی رقم وصول کرنے کے بعد اپنی قمیض میں رکھ کر سو گئے کہ رات ایک بجے کے قریب نامعلوم شخص کمرے میں داخل ہو ااور قمیض اٹھا کر دوڑ لگا دی۔اس موقع پر میری آنکھ کھل گئی اور ملزم کا تعاقب کر کے اسے قابو کر لیا اس دوران ملزم کی میرے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی مگر وہ قمیض چھڑا کر بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا تا ہم اس دوران ملزم کا موبائل فون اور چپل وہی گر گئے جنہیں ہم نے قبضہ میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ملزم کا تعلق مقامی گاؤں سے بتایا جاتا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے بھی موبائل گم ہو جانے کی درخواست پولیس چوکی میں جمع کرا دی ہے۔


کلرسیداں کی پولیس چوکی چوکپنڈوری کی طرف سے بااثر ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر نئی آبادی مہناس پورہ شاہ باغ کے معززین نے بڑی تعداد میں پرامن احتجاجی مظاہرہ

Protest has held as police fail to arrest influential people

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) کلرسیداں کی پولیس چوکی چوکپنڈوری کی طرف سے بااثر ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر نئی آبادی مہناس پورہ شاہ باغ کے معززین نے بڑی تعداد میں کلرسیداں میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر پولیس اور بااثر ملزمان کے خلاف تحریر درج تھی مظاہرین نے مین چوک کلرسیداں سے پنڈی روڈ تک اپنا احتجاج کیا جس کی قیادت محمد رضوان طاہر فیروز عابد حسین کر رہے تھے انہوں نے پولیس آر پی او،سی پی اوراولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ ہمارے مقدمہ نمبر 200 کے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے انہوں نے کہا کہ جب تک انصاف نہیں ملے گا ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے بااثر ملزمان ابھی بھی ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ہمیں قانونی تحفظ فراہم کیا جائے۔


مہربان خان سکنہ کہوٹہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مضروبی کی حالت میں بیان

Mehrban Khan of Kahuta registers police report after being attacked in Mahli Malkan, Choa Khalsa

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) مہربان خان سکنہ کہوٹہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مضروبی کی حالت میں بیان دیا کہ گزشتہ روزمیں چوآخالصہ کے قریب مائلی ملکاں اپنی ہمشیرہ کے گھر دعا کیلئے گیا اور پھر وہاں سے میں اپنی بیٹی کے گھر چلا گیا۔وہاں پر میری بیٹی رفعیہ سلطان اور اس کے خاوند محمد شائد اکرام کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا۔میرے ساتھ میرا بھائی شوکت علی،میرا کزن محمد نوید،محمد یوسف اور مستورات بھی تھیں وہاں پر میرے بھائی شوکت علی نے مسمی شائد اکرام اور مسماۃ تعظیم بی بی سے کہا کہ آؤ بیٹھ کر بات کرتے ہیں تو اسی اثناء میں نوید،محمد واسداکرام اور میرے داماد اور دیگر نامعلوم افراد اور ان کی مستورات نے ہمارے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا۔شائد اکرام نے ڈنڈا اٹھا کر مجھے مارا جو میری کمر پر لگااور میں گر گیا۔دوسرا وار ڈنڈا کیا جو مجھے بائیں آنکھ پر لگا۔راشد نے وار ڈنڈا کیا جو میرے بھائی شوکت کو لگا جس سے وہ بھی زخمی ہو گیا جبکہ باقی سب نے میرے بھائی اور میرے کزن کو پکڑ کر مارنا شروع کر دیا۔انہوں نے میری بیٹی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے نکال دیا اور بچے بھی چھین لئے۔


محکمہ ویٹرنری آفس کلر سیداں میں مرغیوں کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب

Vet dept office Kallar Syedan distribute free poultry

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ویٹرنری اینڈ لائیو سٹاک کلر سیداں نادر عباس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت محکمہ لائیو اسٹاک نے گھریلو سطح پر مرغبانی کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے مرغیوں کی فراہمی شروع کر دی ہے۔پروجیکٹ کے تحت دو سو یونٹس تقسیم کئے گئے ہیں۔ پانچ مرغیوں اور ایک مرغے پر یونٹ مشتمل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ویٹرنری آفس کلر سیداں میں مرغیوں کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یونٹس میں شامل مرغیوں کی عمریں 80 تا 85 یوم ہیں اور جلد انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔فی یونٹ کی قیمت 1200 روپے مقرر ہے۔فراہم کی جانے والی یونٹس کو ویکسی نیشن کا کورس کروا دیا گیا ہے جس سے ان پر بیماریوں کے حملے نہیں ہونگے۔ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر شائستہ ظہور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک مرغی سال میں 150 انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ دیسی مرغیوں کا گوشت بھی لذت سے کم نہیں ہوتا ہے۔مرغیوں کو گھروں میں رکھنے کیلئے کسی خاص خوراک کی ضرورت نہیں ہوتی۔تمام مرغیاں کچن ویسٹ پر پلتی ہیں۔مرغیوں کی تقسیم میں مرغبانی کی صنعت کو خوب فروغ ملے گا جبکہ شہریوں کو انڈوں اور گوشت کی صورت میں بہترین خوراک بھی میسر آئے گی۔


پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے کارکنان کا اجلاس بہت جلد کلر سیداں میں منعقد ہو رہا ہے جس کی صدارت سید سیماب حیدر شاہ کریں گے

Syed Simab Haider to chair PTI Tehsil Kallar Syedan meeting

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے رہنما عثمان شاہد نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڑ کو مستحقین تک پہنچانے اور سروے ٹیمو ں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے کارکنان کا اجلاس بہت جلد کلر سیداں میں منعقد ہو رہا ہے جس کی صدارت سید سیماب حیدر شاہ کریں گے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ تحصیل کلر سیداں میں پی ٹی آئی کی تنظیم نہ ہونے سے کارکنان اور عوام پریشان ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ تنظیم سازی تک کسی بھی کو آرڈینیٹر کا چناؤ کیا جائے جو عوام اور منتخب نمائندوں میں پل کا کردار ادا کرے۔


پاکستان کی قومی بیس بال ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے سری لنکا روانہ ہو گئی

Pakistani national baseball team depart with player from Samot

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پاکستان کی قومی بیس بال ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے سری لنکا روانہ ہو گئی ٹیم میں شامل نوجوان تیمور جاوید کا تعلق کلر سیداں کے گاؤں سموٹ سے ہے یہ ٹیم ٹورنامنٹ کے اختتام پر بائیس جولائی کو واپس وطن لوٹے گی۔


چاچا محمد ذاکر اور ملک محمد مسعود کی یاد میں ایک چیلنج کبڈی 21جولائی بروز اتوار شام چار بجے کلر سیداں کے قریب ڈریال میں ہو گی

Kabbadi match to be held in village Daryal on 21st July

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پوٹھوہار میں کبڈی کے معروف کھلاڑیوں چاچا محمد ذاکر اور ملک محمد مسعود کی یاد میں ایک چیلنج کبڈی 21جولائی بروز اتوار شام چار بجے کلر سیداں کے قریب ڈریال میں ہو گی جس میں صوبائی پارلمیانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، چوہدری جاوید کوثر، حافظ سہیل اشرف ملک، ہارون کمال ہاشمی، حاجی محمد ازرم، چوہدری محمد عظیم، راجہ ساجد جاوید اور دیگر مہمانان خصوصی ہوں گے۔کبڈی میچ میں معروف کھلاڑی ملک محسن،محمد عامر،حاجی عمران،سبطین زونا، اچھو بکرا، ساجد گھوڑا، ملک ندیم،صہیب گوندل، شہباز،رضوان، آصف پٹھان، وحید بجلی، قاری یامین، خرم شہزاد اور دیگر شرکت کریں گے۔میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button