DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Local authorities fail to control invasion of beggars in Kallar bazaar and surrounding region

کلرسیداں میں بھکاریوں کی بھر مار۔ گدا گری کا پیشہ باقاعدہ کاروبار کی شکل اختیار کر چکا ہے

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں میں بھکاریوں کی بھر مار۔ گدا گری کا پیشہ باقاعدہ کاروبار کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ بھکاری شہریوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے مختلف ڈھونگ رچاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بھیک بٹور سکیں۔بھکاریوں کے بھیگ مانگنے کے مختلف انداز دکھا رہے ہیں۔کلرسیداں ان دنوں پیشہ ور بھکاریوں کی زد میں ہے۔ یہ گداگر شہر کی مختلف شاہراہوں میں بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔ ان میں خواتین، جوان لڑکیاں، بچے، بوڑھے اور معذور افراد شامل ہیں۔ جوشہریوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے نت نئے طریقے اختیار کرتے ہیں۔ کسی نے بچہ گود میں اٹھارکھا ہوتا ہے تو کوئی بینائی سے محرومی کا ڈرامہ کر رہا ہے بھکاریوں میں مخبوط الحواس بھی ہیں۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کوئی منظم گروہ ان سے بھیگ منگوا رہا ہے۔کئی گداگروں نے بچوں کو دکھلاوے کے لئے مرہم پٹی کروا رکھی ہے۔ تاکہ لوگ ترس کھا ئیں اور بھیک دیں۔کلرسیداں مین بازار،مغل بازار اور چوآروڈپربھی حیلوں بہانوں سے بھیک مانگنے والے بچوں کی کمی نہیں جبکہ بھکاریوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔کلرسیداں اور گردونوح میں گداگری کا مسئلہ سنگین شکل اختیار کر چکا ہے۔ جس کے سامنے انتظامیہ بھی بے بس دکھائی دیتی ہے۔کلرسیداں کے شہریوں نے گداگری کے سدباب کے لئے فوری اقدام کو ناگزیر قراردیا ہے۔


لیب اٹینڈینٹس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے حکومتی نوٹیفیکیشن کا زبردست خیر مقدم

Lab attendance welcome government notfication

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)صوبائی وزارت تعلیم نے پنجاب بھر کے تمام سکولوں میں تعنیات سائنس لیبارٹری اٹینڈینٹس سے جبری طورپر مدارس میں درجہ چہارم کے ملازمین کی طرح صفائی ستھرائی کا کام لینے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کے تمام سی ای اوز کو تحریری مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی ہے کہ محکمہ تعلیم میں وہ ملازمین جو بطور لیب اٹینڈینٹ بھرتی ہوئے تھے ان سے صرف لیب کے متعلق ہی کام لیا جائے کیونکہ وہ میٹرک سائنس کی بنیاد پر محکمہ تعلیم میں بطور لیب اٹینڈینٹ بھرتی ہوئے تھے ان سے کلاس فور کی طرح کام نہ کروایا جائے اور انہیں موسم گرماکی تعطیلات میں بھی مدارس طلب کرنے کے بجائے انہیں دیگر سٹاف کی طرح چھٹیاں دی جائیں خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کاروائی کی جائے گی صوبائی محکمہ تعلیم نے لیب اٹینڈینٹس سے لیب کے علاوہ کسی بھی دوسرے کام پر پابند ی عائد کر دی ہے۔صوبائی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری اس مراسلے کے بعد پنجاب بھر میں تعنیات ہزاروں لیب اٹینڈینٹس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے حکومتی نوٹیفیکیشن کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے صدر پنجاب لیب اٹینڈینٹس یونین وسیم اختر کنبوہ،رانا زاہد،ندیم باری کا شکریہ ادا کیا۔


اسلحے کے زور پر زیادتی کرنے کی کوشش ،یہ واقعہ گزشتہ روز کلر سیداں کے گاؤں شاہ باغ میں اس وقت پیش آیا

Demand for action to be taken after armed attack in Shah Bagh

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)بگڑے نوجوانوں کا شیطانی کھیل کمسن بچے کو روک کر اس کے موٹر سائیکل پر سوار ہو گئے دوستوں کو بلا لیا اسلحے کے زور پر زیادتی کرنے کی کوشش کی،یہ واقعہ گزشتہ روز کلر سیداں کے گاؤں شاہ باغ میں اس وقت پیش آیا جب منہاس پورہ کا عبداللہ اپنے دوست کو مدینہ ٹاؤن اس کے گھر پر چھوڑ کر واپس آرہا تھا کہ راستے میں کھڑے شمریز عرف شمرو ولد اصغر علی،حمزہ ولد افتخار نے اسے روکا اور زبردستی اس کے موٹر سائیکل پر سوار ہو گئے اور اسے بحریہ ٹاؤن کے قریب پل پر لے گئے جہاں انہوں نے اپنے دیگر دو دوستوں کو بھی بلا لیا اور اسلحہ نکلا کر کہا کہ جو ہم کہیں گے وہ تم مانو گے ورنہ تمہیں جان سے مار دیں گے دوسری جانب عبداللہ کے اطلا ع کرنے پر اس کے کزن وہاں عدنان اور واجد وہاں پر پہنچ گئے جنہوں نے اسے ملزمان سے چھڑایا۔ملزمان کے خلاف پولیس چوکی چوکپنڈوری میں درخواست دے دی گئی ہے ادھر مقامی حلقوں نے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


تعزیت

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، راجہ شیر بہادر، انجنیر حسنین کاظمی،راجہ نوید قیصر، انجنیر عاصم عباس، تنویر کاظمی ایڈووکیٹ، سید راحت علی شاہ،انسپکٹر ذوالفقار شاہ، نصرت شاہ، اے ایس آئی شکیل شاہ،جاوید شاہ، انتظار شاہ، مخدوم سید صابر نقوی، مخدوم سید مبارک نقوی، نمبردار اس عزیز،شیخ خورشید احمد، چوہدری توقیر اسلم،الحاج محمد اسلم بانی اور دیگر نے ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر محمد بشارت عباسی سے ان کے بہنوئی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button