DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Many Caror rupees worth of valuable timber stolen from government forest in Gujar Khan region

گوجرخان میں قائم سرکاری جنگلات سے کروڑوں روپے کی قیمتی لکڑی کی چوری

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔محمد انجم ملک) گوجرخان میں قائم سرکاری جنگلات سے کروڑوں روپے کی قیمتی لکڑی کی چوری پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر کی اسمبلی اجلاس میں پکار، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا نوٹس، معاملے کی انکوائری کے لئے ڈپٹی سیکرٹری فاریسٹ محمد طارق نسیم اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ہیڈکوارٹر کامران اور محکمے کے دیگر افسران کا گوجرخان کے علاقے کنگر میں 5486 ایکڑ پر محیط سرکاری جنگل کا ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر، سابق تحصیل ناظم چوہدری محمد عظیم کے ہمراہ معائنہ، اعلیٰ افسران کی آمد کے موقع پر مقامی سیاسی سماجی شخصیات ملک نواز، شیراز علی، سابق چیئرمین چوہدری مصدق، نمبردار ولایت حسین،لئیق احمد، سابق ناظم چوہدری غلام مرتضیٰ و دیگر نے علاقے میں جاری درختوں کی کٹائی اور محکمے فاریسٹ کے عملے کی ملی بھگت کے پول کھولتے ہوئے کہا کہ یہاں سے کروڑوں روپے کے درخت کاٹ کر رات کے اندھیرے میں ٹرکوں اور ٹرالیوں پر لاد کر دیگر شہروں میں فروخت کئے جا رہے ہیں، محکمہ فاریسٹ کے عملے اور افسران کو متعدد بار علاقے سے سرکاری جنگلات سے درختوں کی کٹائی کے متعلق بروقت آگاہ کیا لیکن ہر بار معاملے کو محض فیلڈ گارڈ کی معطلی تک محدود رکھا گیا، گزشتہ ماہ میں درختوں کی کٹائی پر محکمے کو بتایا انہوں نے 15000 روپے جرمانہ کر کے لاکھوں روپے کی لکڑی ان کے حوالے کر دی، ڈپٹی سیکرٹری فاریسٹ محمد طارق نسیم نے عملے کے ہمراہ جنگل کا معائنہ کیا او قیمتی کٹے ہوئے درختوں کے تنے دیکھے، اراکین اسلام پورہ جبر پریس کلب نے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر عابد گوندل سے جب یہ پوچھا کہ ایک سال کے دوران درختوں کی چوری کے کتنے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے اور کتنی چوری شدہ لکڑی فاریسٹ چیک پوسٹ پر پکڑی گئی ہے؟ جس پر انہوں نے غیر تسلی بخش جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس ایک سال میں لکڑی چوروں کے خلاف ایک بھی کیس کا اندراج نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی چوری کی لکڑی برآمد ہوئی ہے،ہمارے پاس عملے کی کمی ہے مگر اب کنگر پر قائم فاریسٹ چیک پوسٹ پر عملے کے چھ افراد ڈیوٹی سرانجام دیا کریں گے، ڈپٹی سیکرٹری فاریسٹ نے عملے اور افسران کی کوتاہی پر سخت کاروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس جنگل کی اہمیت اور بھی اہم ہے کیونکہ یہ منگلا ڈیم کے انتہائی قریب ہے جنگل میں درختوں کی کٹائی سے جنگل کی مٹی تیزی سے بارشی پانی کے ذریعے ڈیم میں شامل ہو کر اس کے گاڑ ھ میں اضافے کا سبب بن رہی ہے جو کہ ایک سنگین مسئلہ ہے جنگل کو محفوظ بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی جانے والی اپنی انکوائری رپورٹ میں محکمہ فاریسٹ کے عملے و افسران کی کوتاہیوں کا احاطہ بھی کروں گا، کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی، موجودہ حکومت کے ویژن کے مطابق درختوں کی تعداد بڑھانے کے لئے مربوط پروگرام سامنے لا رہے ہیں، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر کی طرف سے معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھانے پر مقامی سیاسی سماجی شخصیات نے ان اس عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ گوجرخان کے پہلے ممبر صوبائی اسمبلی ہیں جنہوں نے سرکاری جنگلات کی حفاظت اور اس میں قیمتی لکڑی کی چوری کو روکنے کے لئے آواز بلند کی ہے، ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ملک کو سرسبز و شاداب بنانے میں ہم سب کا کردار ادا کرنا ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ کنگر گوجرخان میں سرکاری جنگلات سے درختوں کی کٹائی کے معاملے کو نہ صرف اعلیٰ سطح پر اٹھایا ہے بلکہ انکوائری رپورٹ کے بعد بات صرف فیلڈ ورکروں کی معطلی تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کام میں ملوث محکمے کے افسران کے خلاف بھی بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آج پتہ چلا کہ کنگر میں درختوں کی چوری کو روکنے کے لئے محکمہ فاریسٹ کی چیک پوسٹ بھی قائم ہے اور محکمہ فاریسٹ کے فیلڈ افسران کا یونیفارم بھی ہے علاقے میں 6.5 کلومیٹر کی سڑک کو کارپٹ کرنے کے لئے 12 کروڑ کی گرانٹ منظور کروائی ہے اور اس منصوبے پر کام کا آغا ز ہو چکا ہے۔ اس جنگل میں محکمے کی تھوڑی سی توجہ سے بہترین ٹورسٹ مقام بھی بنایا جا سکتا ہے۔

Gujar Khan; Many Caror rupees worth of valuable wood stolen from government forest in Gujar Khan region, Local MPA Ch Javed Kausar along with Punjab Chief Minister have taken notice. The region of Kingar was visited by senior officials, where Ch Javed Kausar told anyone involved in stealing of the wood will face severe action including forest dept staff.

??

Show More

Related Articles

Back to top button