DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Three shops burgled during the night in Kallar bzaar

کلر سیداں شہر میں ایک ہی رات میں تین دکانوں کے تالے ٹوٹ گئے

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں شہر میں ایک ہی رات میں تین دکانوں کے تالے ٹوٹ گئے جہاں سے نامعلوم چور ہزاروں روپے کی نقدی لے اڑے۔پولیس نے درخواستیں وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔کلر سیداں پنڈی روڈ پر واقع اعوان مارکیٹ میں کرامت جنرل سٹور کے مالک ملک محمد عقیق نے بتایا کہ رات کے پچھلے پہر نامعلوم چوروں نے اس کی دکان کے کنڈے کاٹ کر پوری دکان کی تلاشی لی اور دراز میں رکھی گئی دس ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی۔اسی دکان کے ساتھ واقع سجاول میڈیکل اسٹور کے بھی کنڈے کاٹ کر نامعلوم چور 1200 روپے کی نقدی لے اڑے جبکہ اسی مارکیٹ میں واقع رحمت سویٹ اینڈ بیکرز کے باہر سے تالے توڑے گئے تا ہم شیشے کا لاک نہ کھلنے کی وجہ سے وہ دکان کے اندر داخل نہ ہو سکے اور موقع سے فرار ہو گئے،پولیس نے چوکیدار سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا۔دریں اثناء بھلاکھر کے علاقہ لٹوال گاؤں میں بھی واقع ایک جنرل سٹور کے تالے توڑ کر نامعلوم چور نقدی اور سامان لے اڑے۔


مقامی ٹرانسپورٹروں نے صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور سیکرٹری آر ٹی اے کے نوٹیفیکیشن سے قبل ہی کرایوں میں من پسند اضافہ کر دیا

Transporters raise fares before even notification is issued by transport authorties

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں سے راولپنڈی اور گردونواح کے تمام روٹس پر مقامی ٹرانسپورٹروں نے صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور سیکرٹری آر ٹی اے کے نوٹیفیکیشن سے قبل ہی کرایوں میں من پسند اضافہ کر دیا یہ ٹرانسپورٹرز پہلے ہی مقررہ کرایوں سے دو گنا سے زائد کرائے وصول کر رہے تھے کہ انہو ں نے مزید اضافہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق دو برس قبل سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی نے پیر ودھائی سے کلر سیداں کا کرایہ 45روپے اور روات سے کلر سیداں 20روپے مقرر کیا تھا جس پر ایک روز بھی عمل درآمد نہ ہو سکا اور مقامی ٹرانسپورٹرز یہ کرایہ باالترتیب 80اور 30روپے وصول کرتے تھے اور گزشتہ ہفتے سے انہوں نے زائد کرایے کی وصولی کے باوجود کرایوں میں ازخود اضافہ کر دیا کلر سیداں سے پیر ودھائی 45روپے کے بجائے 100روپے اور کلر سیداں سے روات 20روپے کے بجائے 40روپے کرایے کی وصولی جاری ہے مسافروں کے احتجاج پر انہیں گریبان سے پکڑ لیا جا تا ہے بے عزت اور رسواکر کے انہیں گاڑیوں سے اتار دیا جاتا ہے اور ہر روز مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کے درمیان لڑائی جھگڑے جاری ہیں۔مسافروں نے کمشنر راولپنڈی اور سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی سے کلر سیداں کے ٹرانسپورٹروں کی منمانیوں کا فوری نوٹس لینے اور ان کے روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


بچیو ں کے سا تھ ہو نے و ا لی زیا د تی کی و یڈ یو ا و ر خبر و ں پر پا بند ی ا و ر یقینی بنا ئیں

Demand for tougher control on child abuse video and reports

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)سا بق ممبر ضلع کو نسل شیخ محمد ا کر م نے کہا کہ ا سلا م ا و ر کلمہ کی بنیا د پر بننے و ا لے ملک پا کستا ن کی میڈ یا چھو ٹی بچیو ں سے ہو نے و ا لی ز یا د تی کی و یڈ یو ا و ر نیو ز چلا کر ملک کو نا جا نے کس طر ف لے جا ر ہے ہیں ا نہو ں نے کہا کہ ر یا ست مد ینہ کی طر ز پر نظا م چلا نے و ا لے د عو ے د ا ر کہا ں گئے ہیں ا نہو ں نے ا پنے ا خبا ر ی بیا ن و ز یر ا طلا عا ت و نشر یا ت سے ا س قا نو ن پر نذ ر ثا نی کر نے ا و ر ا یسی خبر و ں پر پا بند ی لگا نے کا مطا لبہ کیا کہ و ہ چھو ٹی بچیو ں کے سا تھ ہو نے و ا لی زیا د تی کی و یڈ یو ا و ر خبر و ں پر پا بند ی ا و ر یقینی بنا ئیں۔


کلر سیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیان چلنے والی اے سی کوسٹر سروس نے زائد کرایے کی وصولی پر کنڈکٹر کو ملازمت سے نکال دیا

Conductor sacked for charging extra fare on AC Coaster bus service

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیان چلنے والی اے سی کوسٹر سروس نے زائد کرایے کی وصولی پر کنڈکٹر کو ملازمت سے نکال دیا گاڑی نمبر RIS1611کے کنڈکٹر نے گزشتہ روز ایک مسافر سے مقررہ کرایے سے 20روپے زائد وصول کیے تھے جس کی شکایت موصول ہونے پر اڈا انچارج محمد ظہیر نے زائد وصولی کرنے والے کنڈکٹر کو نوکری سے نکال دیا انہوں نے مسافروں سے کہا ہے کہ تمام اے سی کوسٹر سروس کی ونڈ سکرین اور داخلی دروازے پر کرایہ نامہ آویزاں ہے اس سے زائد کی وصولی پر مسافر فوری اطلاع کریں۔


ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر محمد بشارت عباسی کے بہنوئی پرویز خان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

Brother in law of SHO Kallar police, M Basharat Raja passed away

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر محمد بشارت عباسی کے بہنوئی پرویز خان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ بدھ کی شام ریلوے روڈ ہری پور میں ادا کی گئی جس میں بلدیاتی ارکان،سیاسی سماجی کارکنوں،پولیس ملازمین، تاجروں شہریوں اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button