DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Why is not a new survey undertaken to indicate poor and deserving families get Health Justice Card?

صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کے لئے غریب اور مستحق خاندانوں کی نشاندھی کرنے کے لئے نیا سروے کیوں نہیں کروایا گیا

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر راجہ ساجد جاوید نے انصاف ہیلتھ کارڈ کے مستحقین پر اعتراضات کھڑے کر دئیے،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور اور عمران خان کے وعدے کے مطابق پاکستانی عوام خصوصاً غریب اور مستحق خاندانوں کو صحت کی سہولیات بہم پہنچانیکے لیے صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈ کا اجراء کیا ہے مگر حکومتی مشینری کی سستی، نالائقی یا نا اہلی کے پیش نظر صحت انصاف کارڈ اپنا مقصد حاصل کرتا دکھائی نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جاری ہونے والے صحت انصاف کارڈ میں شدید بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں جن میں انصاف کارڈ جاری کرتے وقت بینظیر انکم سپورٹس پروگرام کو استعمال کیا گیا جو سیاسی وابستگی و تعصّب سے پر ہے جس کی وجہ سے50٪ سے ذیادہ کارڈز غیر مستحقین کو جاری کیے گئے ہیں اور بہت سارے مستحق خاندان صحت انصاف کارڈ سے محروم رہ گئے۔ صحت انصاف کارڈ ایک خاندان کے تمام افراد کے لیے استعمال ہو سکتا ہے لیکن ایک ہی خاندان کے چار چار افراد کو کارڈ جاری کیے گئے ہیں جس سے دیگر تین مستحق خاندانوں کی حق تلفی ہوئی۔سوال یہ ہے کہ صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کے لئے غریب اور مستحق خاندانوں کی نشاندھی کرنے کے لئے نیا سروے کیوں نہیں کروایا گیا؟؟؟

Kallar Syedan; PTI President Kallar Syedan Raja Sajid Javed has demanded that why is not a new survey being undertaken to indicate poor and deserving families to get a Health Justice Card? .


حلقے کے منتخب رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کا کلر سیداں کے کارکنوں کو نظر انداز کرنا قابل مذمت ہے

MNA Sadaqat Ali Abbassi accused of overlooking loyal PTI workers

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے رہنما عاصم مختار مغل نے کہا ہے کہ حلقے کے منتخب رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کا کلر سیداں کے کارکنوں کو نظر انداز کرنا قابل مذمت ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو قائم ہوئے ایک سال ہونے والا ہے اس دوران صداقت عباسی کارکنوں کے بھرپور اصرار پر صرف ایک بار کلر سیداں تشریف لائے یہ مری کوٹلی ستیاں کے لیے کروڑوں کے ترقیاتی منصوبے دے رہے ہیں جبکہ کلر سیداں کو طفل تسلیوں اور لولی پاپ پر ٹرھایا جا رہا ہے صداقت عباسی ہمیں بتائیں کے حالیہ بجٹ میں تحصیل کلر سیدں میں صحت تعلیم اور دیگر شعبوں کے لیے کتنا بجٹ رکھا گیا ہے انہوں نے خبر دار کیا کہ اب جھوٹے وعدوں سے کام نہیں چلے گا چند لوگوں کو اپنا جانشین مقرر کر کے دیگر کو نظر انداز کرنا آئندہ انتخابات میں منفی اثرات مرتب کرے گا۔


کلر سیداں سٹی فیڈر میں فنی خرابی وولٹیج کی کمی بیشی نے صارفین کے برقی آلات کو جلا کر انہیں بھاری نقصان پہنچایا

Kallar City feeders breaking down causing burning household appliances

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں سٹی فیڈر میں فنی خرابی وولٹیج کی کمی بیشی نے صارفین کے برقی آلات کو جلا کر انہیں بھاری نقصان پہنچایا ہے اور یہ سلسلہ کئی ایام سے جاری ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلر سیداں کے صدر چوہدری ابرار حسین سابق رکن بلدیہ عاطف اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ کلر سیداں سٹی فیڈر گزشتہ چند ایام سے بے قابو ہو چکا ہے ایک لمحے بجلی انتہائی کم ہوتی ہے تو اگلے لمحے انتہائی تیز ہو جاتی ہے ایک سو سے لے کر تین سو تک واٹ کا چلا جانا انتہائی خطرناک ہے اور اس سے کلر سیداں شہر میں نصب ائر کنڈیشنڈ،سی سی ٹی وی کیمروں اور برقی ترازو جلنے سے تاجروں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے اور یہ سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔انہوں نے آئیسکو کے اعلیٰ حکام سے اس جانب فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


معطل لائن سپریٹینڈنٹ قاضی ظفر جاوید مغل کو بحال کر کے کلر سیداں تعنیات کر دیا گیا

EISCO reappoint suspended Qazi Zaffar Javed Mughal in Kallar Syedan

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے معطل لائن سپریٹینڈنٹ قاضی ظفر جاوید مغل کو بحال کر کے کلر سیداں تعنیات کر دیا گیا ہے انہیں چند ماہ قبل کلر سیداں میں ایک افغان لڑکے کی پتنگ پکڑنے کی کوشش میں ہلاکت پر معطل کیا گیا تھا مقامی حلقوں نے قاضی ظفر جاوید کی بحالی کا زبر دست خیر مقدم کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button